ہربل پروٹین پاؤڈر Herbal Protein Powder کو بنانا سیکھیں

ہربل پروٹین پاؤڈر Herbal Protein Powder کو بنانا سیکھیں

Herbal Protein Powder

ہربل پروٹین پاؤڈر

Herbal Protein Powder

تندرست اور توانا بدن سب کا خواب ہوتا ہے ۔ سب لوگوں یہ چاہتے ہیں کہ وہ دکھنے میں خوبصورت اورطاقتور لگے۔ آج ہم آپ کی یہ مشکل کچھ حد تک حل کرنے والے ہیں۔آج ہم آپ کو ہربل پروٹین پاؤڈر Herbal Protein Powder کے بارے میں بتائیں گے۔ 

ہم آپ کو ایک نسخے سے روبرو کرانے کی کوشش کریں گے جس سے آپ نہ صرف تندرست ہوں گے بلکہ آپ کی مازپیشیاں بھی بھری بھری نظر آئیں گی۔ یہ ہربل پروٹین پاؤڈر بالکل محفوظ اور کسی بھی طرح کا سائیڈا فیکٹ نہیں دیتی ہے۔ 

ہم اس آرٹیکل میں یہ بھی بتائیں گے کہ اس آیرویدک پروٹین پاؤڈر میں کون کون سی جڑی بوٹی استعمال ہوگی بعد میں اس ہربل پروٹین پاؤڈر کو کیسے بنانا ہے اس کے بارے میں بھی بات کریں گے۔ اور آخر میں اس یونانی پروٹین پاؤڈر کا استعمال ہم کن صورتوں میں کر سکتے ہیں اس کے بارے میں مکمل بحث کی جائے گی۔ امید ہے کہ آپ کو یہ آرٹیکل پسند آئے گا۔ 

آپ اس کے بارے میں جننا پسند کر سکتے ہیں

یونانی پروٹین پاؤڈر میں مندرجہ ذیل جڑی بوٹیاں استعمال کی جاتی ہیں۔

 

دوا کا نام

انگریزی نام

پھول مکھانہ

 

Fox Nut

سنگھاڑا خشک

Singhara nut

اسگند ناگوری

Winter cherry

کتیرا

Tragacanth

چھوٹی الائچی

Cardamom

بداری کند

Indian kudzu

 

پھول مکھانہ

پھول مکھانہ Fox Nutجڑی بوٹی کے بارے میں ایک بات ذہن میں رکھ لیں کہ پھول مکھانہ بہت فربہ اور پھولے ہوئے ہونے چاہیے۔خراب جڑی بوٹی کے استعمال سے اپنے آپ کو بچائیں ورنہ یہ پاؤڈر اپنی اصلی تاثیر نہیں دے پائے گا۔ ایک اور ضروری بات کا خاص خیال رکھیں کہ پھول مکھانہ Fox Nutکے اوپر لگا ہوا کالا چھلکا ہٹانا ضروری ہے۔

 

بداری کند  

بداری کند Indian kudzu کےبڑے بڑے پیس اور بہترین کوالٹی کا ہونا چاہیے۔ ایک بات کا دھیان رکھیں کہ بداری کند  کاسفید ہونا ضروری ہے۔ اگر بداری کند Indian kudzu میں کسی بھی قسم کا ریشہ ہو تو اس کو بالکل صاف کریں۔ 

 

سنگھاڑا خشک

 سنگھاڑا Singhara nut کافی موٹا اور اچھی کوالٹی کا ہونا ضروری ہے۔ اگر جڑی بوٹی اچھی نہیں ہوگی تو اس سے بنی ہوئی دوا بھی اچھی کوالٹی کی نہیں بنے گی۔

 

اسگند ناگوری

 اسگند ناگوریWinter cherry ایک مشہور جڑی بوٹی ہے اس جڑی بوٹی کا اندر سے سفید ہونا بہت ضروری ہے۔ اسگند ناگوریWinter cherry جڑی بوٹی میں اس بات کا دھیان رکھنا ہے کہ یہ صرف جڑ استعمال کرنی ہے۔ اس کی ٹہنیوں کا استعمال بالکل نہ کریں۔

 

کتیرا

 

الائچی خورد یا چھوٹی الائچی

پورے سفوف میں ہم تین گرام چھوٹی الائچی کا سفوف استعمال کریں گے۔ 

یونانی پروٹین پاؤڈر بنانے کا طریقہ

Unani Protein Powder

اس آیرویدک پروٹین پاؤڈر Aurvaidic Protein Powder کو بنانا بہت آسان ہے۔ سب سے پہلے تمام دواؤں کو اچھے سے کوٹنا ہے۔ اس کے بعد سبھی دواؤں کو اچھی طرح آپس میں ملانا ہے اور پھر اس ملی ہوئی دوا میں الائچی کا سفوف ڈال کر پھر سے اچھی طرح ملادیں۔

 

جب یہ سارا کام ہو جائے تو اس سفوف کو ایک باریک کپڑے سے چھان لیں، ایک بات کا خاص خیال رکھیں کم سے کم دو بار اس دوا کو باریک کپڑے میں چھان لیں ۔ آپ اگر اس دوا میں کوئی خراب چیزکے ٹکڑے دیکھیں تو ان کو ہٹا دیں۔

 آخر میں اس کوٹی ہوئی دوا کو گرائینڈر Grinderمیں اچھی طرح سے پیس لیں۔ جب باریک پاؤڈر تیار ہو جائے تو اس کو کسی ڈبے میں بند کر کے محفوظ کر لیں۔ 

 

یونانی پروٹین پاؤڈر کا استعمال

Unani Protein Powder

 

اس پروٹین پاؤڈر Protein Powder کا سب سے خاص کام بدن کو موٹا کرنا ہے۔ 

وہ عورتیں جن کو دودھ کم مقدار میں پیدا ہوتا ہے وہ ایک چمچ صبح اور ایک چمچ شام دودھ کے ساتھ اس پاؤڈر کا استعمال کریں۔ 

وہ عورتیں جن کو سفید پانی(Leucorrhoea) آتا ہے ایک چمچ صبح اور ایک چمچ شام دودھ کے ساتھ استعمال کریں ،بہت فائدہ ہوگا۔

وہ عورتیں جن کو کثرت طمث (Menorrhagia) اور زیادہ ماہواری آتی ہو، ان کے لئے یہ نسخہ بہت فائدہ مند ہے ۔

اگر عام کمزوری(Weakness) اور پنڈلیوں میں درد ہو تو اس پاؤڈر کا استعمال کر سکتے ہیں۔

دبلے پتلے لوگ, ماسپیشی میں درد(muscular pain), نیند پوری نہ آنا(insomnia), آنکھوں سے پانی آنا جیسی تکلیف میں یہ دوا بہت فائدہ دیتی ہے۔

اگر مردوں میں سرعت إنزال یا جریان کا مسئلہ ہو ہو تو دو سو 200گرام بہمن سفید شامل کریں. 

اگر عورتوں کے پوشیدہ مرض کا علاج کرنا ہو تو دو سو200 گرام ستاور شامل کرکے یہ دوا اور زیادہ اثر انداز ہوگی۔

 

اس پروٹین پاؤڈر Protein Powder کا رنگ بالکل سفید ہوتا ہے اگر آپ کو رنگ بدلنا ہے تو اس میں بہمنلال دو سو 200گرام ملالیں۔ اس سے اس پوڈر کی طاقت بھی بڑھے گی اور رنگ بھی بدل جائے گا۔

اگر اس کا مزہ سنترے کے مزے جیسا کرنا مقصود ہو ہو تو نارنگی کے چھلکے 25گرام اس میں ملا لیں۔ اگر مزے کی خاطر اس میں شکر ڈالنا مقصود ہو ہو تو سفوف کے کل وزن کا پچیس پرسنٹ شکر اس میں ملا سکتے ہیں۔ 

مقدار خوراک

 10گرام یونانی پروٹین پاؤڈر Unani Protein Powder پانی یا دودھ میں گھول کر پلایا جا سکتا ہے اور اس کے بعد خمیرہ گاؤ زباں سادہ بھی دیتے ہیں۔ اس کے بعد رات کو سوتے وقت جوارش کمونی سادہ یا جوارش کمونی کبیر آدھا چمچ /7گرام کھانے کے بعد دیا جاتا ہے ۔

اگر اس پوڈر کے بارے میں مزید کچھ جاننا ہے تو  کمنٹ بوکس میں سوال پوچھ سکتے حیں۔

 

 

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں