آلو بخارا/ Plum/ Prunus domestica

آلو بخارے کے ہماری صحت پر اثرات اور اسکے فایدے کی مکمل جانکاری

 

آلو بخارا کیا ہے۔

آلو بخارےPlumکو لاطینی زبان میں Prunus-Domesticaکہتے ہیں، یہ غذا بھی ہے اور دوا بھی ۔ اس کا مزاج سرد تر ہے۔ گرمی کے بخار اور سر درد میں جس کے اندر قے بھی آتی ہو مفید ہے۔ دل کی بے قاعدہ حرکت اور سوزش میں فائدہ دیتا ہے۔

 پیاس روکتا ہے آلو بخارے میں سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ صفرا کا زور توڑ تا ہے۔ پیاس دور کرتا ہے متلی ختم کرتا ہے جگر کافعل درست رکھتا ہے قبض کشا ہے اس کے کھانے سے طبیعت اچھی رہتی ہے۔ آنتوں میں پھسلن ہو کر قبض ختم ہو جا تا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ آلو بخارے Plumکے موسم میں شروع سے لے کر آ خر موسم تک اس کے کچھ دانے بلا ناغہ کھانے سے قبض دور ہو جا تا ہے  اوربھوک خوب لگتی ہے۔ جگر کی گرمی نام کو نہیں رہتی اور چہرے کا رنگ صحیح ہو جا تا ہے۔ قوت بخش دواؤں سے بہتر یہ ہے کہ تازہ پھل روزانہ کھا لیا جاۓ۔

ایک پاؤ آلو بخارے میں دو روٹیوں کے برابر غذائیت ہوتی ہے ۔ گرم مزاج رکھنے والوں، بیماری سے اٹھے ہوۓکمزور لوگوں اور حاملہ خواتین کے لیے یہ قدرت کا انمول تحفہ ہے۔ – معدے کی جلن ختم ہو جاتی ہے اپھارہ دور ہوتا ہے ۔ یرقان جیسے موذی مرض میں فائدہ دیتا ہے۔ جلدی بیماریاں دور کر نے کے لیے دن میں دو بار یہ آلو بخارا کھانے اور شربت عناب پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

آپ کو یہ بھی پسند آسکتا ہے

آ ج کل پتے کی شکایت عام ہوتی جا رہی ہے ۔ اس کا ورم اور درد دور کرنے اور پتھریاں بنے سے روکنے کے لیے اس پھل سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ روزانہ تازہ پھل کھانے سےفائدہ ہوتا ہے۔

آلو بخارےPlum کا شربت اکثر گھروں میں با قاعدگی سے گرمی میں پیا جاتا ہے ۔ خشک آلو بخارا سات دانے اورا ملی تین تولے رات کو پانی میں بھگو کر دن میں دو بار پینے سے آرام آ تا ہے۔ درد معدہ، اپھارہ ،پیاس کی زیادتی ،بھوک کی کمی، دماغی خشکی ،خارش اور جوش خون کے لیے یہ شربت مفید ہے۔ جسم میں الرجی ہو، چہرے پر دانے نکلتے ہوں تو ایک سے لے کر تین ہفتے تک آلو بخارا اور املی کا شربت پینے سے آرام آ تا ہے۔

پہلے زمانے میں پیٹ کے کیٹروں کے لئے ناف کے نیچے آلو بخارے کے پتوں کا لیپ کیا جا تا تھا۔ اس سے کیڑے خارج ہو جاتے تھے ۔ بڑے سیاہ سرخ پکے ہوۓآلو بخارےکھانے سے زائد چر بی تحلیل ہو جاتی ہے ۔

 جن لوگوں کا پیٹ بڑھ گیا ہو گیس کے شکایت رہتی ہو ان کے لیے یہ پھل بہت مفید ہے۔ ناشتے میں اور کچھ نہ کھایے۔ ایک پاؤ آلو بخارےPlum لے کر ان کا ناشتہ کیجئے اور پھر آہستہ آہستہ تعداد بڑھا دیجئے ۔

 مٹھائی، دال، تلی ہوئی چیز یں چھوڑ دیجئے ۔ دن میں دو بار لیموں کی شکنج بین پیجئے اور سادہ غذا کھائے ۔ چند ہفتوں میں آپ کا پیٹ کم ہو جاۓ گا۔

حاملہ خواتین کے لئے تازہ آلو بخارا Plumبہت اچھی غذا ہے۔ صبح اس کا ناشتہ کر یں۔ تازہ آلو بخارا نہ ملے تو سوکھا بھگو کر کھائیں۔بازار میں کچے پکے آلو بخارے بھی مل جاتے ہیں ۔ وہ سالم مونگ کے ساتھ پکا کر کھائے جائیں تو بڑھاہوا جگر، معدے کی سختی، پیٹ کی سوجن، بے چینی اور چڑ چڑا پن دور ہو جاۓگا۔ آدھ پاؤ سالم مونگ میں آدھ کلو آلو بخارے ڈال کر پکایے یہ دال لذیذ ہو گی ۔

مثانے کی حرارت اور خون کی تیزابیت دور کرنے کے لیے یہ پھل مفید ثابت ہوا ہے ۔ جن لوگوں کو ہر وقت پیٹ میں گیس کی شکایت رہتی ہو، ہاتھ پاؤں جلتے ہوں، پاخانہ کھل کر نہ آۓ،جاگنے پر منہ کا مزہ کڑوا لگے، ڈکار آ تے ہوں، قبض کی دیرینہ شکایت ہو انہیں چاہیے آلو بخارے کے موسم میں روزانہ صبح اس پھل سے ناشتہ کر ہیں۔ ایک دو ہفتے میں ان کی یہ شکایت دور ہو جائیں گی۔

کچھ لوگوں کو سر میں چکر آنے کی شکایت رہتی ہے۔ ایسا لگتا ہے زمین گھوم رہی ہو۔ کوئی کام نہیں کر سکتے۔ کانوں میں سیٹی کی طرح آواز میں آتی ہیں۔ قبض سے زہریلے فضلات دماغ میں جمع ہو جاتے ہیں۔ حکیم ان کا علاج بھی تازہ آلو بخارے Plumکے ناشتے سے کرتے ہیں۔ پھر انہیں ایسی دوا دیتے ہیں جس سے پیٹ میں رکی ہوئی غلاظت بد بودار دستوں کے ذریعے نکل جاتی ہے۔ دو تین بار دوا کھلانے سے پیٹ صاف ہو جا تا ہے اور تکلیف دور ہو جاتی ہے ۔

گرمیوں میں بچوں کو اس کا شربت بنا کر پلایا جا سکتا ہے ۔ وٹامن بی 12 اور وٹامن سی کی گولیاں کھانے کے بجائے روزانہ تازہ آلو بخارا کھا لیا جاۓتو صالح خون پیدا ہوتا ہے۔

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں