رمضان المبارک 2021 میں ڈرائی فروٹس کا صحیح استعمال کیسے کریں
ڈرائی فروٹس |
ڈرائی فروٹس قدرت کی طرف سے دی گئی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ استعمال اگر صحیح طریقے سے کیا جائے تو انسان بہت ساری بیماریوں سے بچ سکتا ہے۔ ڈرائی فروٹ میں مونگ پھلی، بادام، کشمش، اخروٹ، چلغوزے اور انجیر بھی شامل ہیں۔ عام طور پر ان کا استعمال سردیوں میں زیادہ ہوا کرتا ہے مگر ڈرائی فروٹ کا استعمال تھوڑا بہت گرمیوں میں بھی کیا جاتا ہے۔
ہم کو چاہیے کہ اس کو موسم کے حساب سے استعمال کریں یعنی جیسے موسم بدل رہا ہے ہم کو فروٹس کو بھی بدلنا ہوگا۔ ڈرائی فروٹس عام طور پر ہمارے جسم میں گر می پیدا کرنے کے لیے ایک قدرتی وسائل کے طور پراستمال کیے جاتے ہیں۔ ڈرائی فروٹس ہمکو بیماریوں سے دوررکھتے ہیں، موسم کے حساب سے اور بیلنس ڈائٹ کا استعمال کر کے ہم بڑی سے بڑی بیماری کا مقابلہ آسانی سے کر سکتےہیں۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ سردی میں ہم کو زیادہ خوراک کی ضرورت ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ سردیوں کے موسم میں ڈرائی فروٹ کا استعمال کر کے ہم اپنی صحت کو بحال اورقائم رکھ سکتے ہیں، اتنا ہی نہیں ہم بہت سے جسمانی عوارضات سے چھٹکارا پا سکتےہیں۔ آج ہم اپنے پڑھنے والوں کے لئے ڈرائی فروٹ سے بنائے جانے والے کچھ میٹھے اور کچھ نمکین کھانوں کی ریسپیز پیش کر رہے ہیں۔
امید ہے آپ کو پسند آےگا۔
ڈرائی فروٹ اور قورما
اجزائے ترکیبی
گوشت آدھا کلو
دھنیا آدھا چمچ
ہلدی دو چٹکی
لہسن سات جوئے
تیل آدھا لیٹر
ادرک ضرورت کے حساب سے
لال مرچ ضرورت کے حساب سے
بادام 120 گرام
پستہ 120 گرام
نمک ضرورت کے حساب سے
مونگ پھلی 120 گرام
دہی 120 گرام
کشمش 120 گرام
بنانے کی ترکیب
ہم نے بادام کو رات میں پانی میں بھگو دینا ہے۔ اور صبح ان بادام کا چھلکا اتار کر ان کو تیل میں فرائی کرنا ہے۔ اس کے بعد مونگ پھلی، پستہ ، کشمش کو بھی تیل میں ہلکا فرائی کرنا ہے۔ اب پیاز کو لال کرنے کے بعد مسالح کو بھون لینا ہے۔ اب گوشت کو دہی کے ساتھ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ اب اس میں میوہ جات ڈال کر پانی ڈالنا ہے۔
جب گوشت پک جائے تو اس کو چولہے سے اتار لیں۔ اب اس گوشت میں گرم مصالحہ ڈال کر اوپر سے ڈھک دیں۔ تھوڑا انتظار کر کے آپ کی ریسپی تیار ہو جائے گی۔ اب پیار سے اس کو کھانے کے لئے مہمانوں کے سامنے پیش کریں۔
چکن نوابی بنانے کا طریقہ
اجزائے ترکیبی
بون لیس چکن 500 گرام
نمک ضرورت کے حساب سے
لہسن ایک چمچ
لیموں کا رس ڈیڑھ چمچ
ادرک ایک چمچ
ہری مرچ دو
پستہ، کاجو اور بادام کا پیسٹ تین چمچ
دہی 50 گرام
گرم مصالحہ ایک چمچ
لال مرچ ایک چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک چمچ
زیرا ایک چمچ
کریم تین چمچ
پیاز دو چمچ
مکھن ایک چمچ
ہرا دھنیا ضرورت کے حساب سے
تیل چار چمچ
کوئلہ 1
بنانے کی ترکیب
سب سے پہلے چکن کو ایک برتن میں لے لو۔ اب اس میں لیموں کا رس، لہسن کا پیسٹ، ادرک کا پیسٹ، نمک، کاجو، پستہ، ہری مرچ، لال مرچ، گرم مصالحہ، زیرہ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح سے مکس کر لیں اور تقریبا 1گھنٹے کے لیے فریج میں ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیں۔
ایک برتن میں تیل لے کر اس میں پیاز اور رکھا ہوا چکن ڈال کر پانچ منٹ کے لیے رکھ لیں۔ کریم کو اس میں ڈال کر ہرے دھنیے کو گارنش کے طور پر استعمال کریں۔ اب مکھن کو بھی اس میں ڈالنا ہے اور کوئلے کو دہکا کر اس نے رکھ لیں، اور اوپر سے کھانے کا تیل ڈال کر تین منٹ تک دم دیں۔ آپ کے سامنے چکن نوابی ہانڈی والا بالکل تیار ہے۔