رمضان مبارک میں روزے کی شرطیں، فرائض، سنن ومستحبات اور روزے کے مفسدات کی مکمل معلومات
روزے کی شرطیں، فرائض |
رمضان المبارک 2021 میںروزے کی شرطیںجانو
روزے کی شرطیں دوقسم کی ہیں ۔
شرائط صحت
شرائط وجوب
روزے کے شرائط صحت
روزہ ہصحیح ہونے کے لئے جن باتوں کا پایا جانا ضروری ہے ان کو شرائط صحت کہتے ہیں ،اور روزہ واجب ہونے کے لئے جن باتوں کا پایا جانا ضروری ہے ان کو شرائط وجوب کہتے ہیں ۔
روزے کے شرائط وجوب
روز ہ واجب ہونے کی چارشرطیں ہیں ۔
اسلام- کافر پر روزہ واجب نہیں
بلوغ – نابالغ بچے پر روزہ واجب نہیں یے
صوم رمضان کی فرضیت سے واقف ہوتا ۔
معذور نہ ہونا ۔ یعنی کوئی ایسا عذر نہ ہو جس میں شریعت نے روزہ نہ رکھنے کی اجازت دی ہے ،مثلا سفر ، بڑھا پا ، مرض، جہاد وغیرہ۔
روزے کے شرائط صحت
روز ہ صحیح ہونے کی تین شرطیں ہیں ۔
اسلام کا فر کاروز صحیحنہیں کوئی عمل بھی ایمان کے بغیر معترنہیں۔
خواتین کا حیض و نفاس سے پاک ہونا۔
نیت کر نا۔ یعنی دل میں روزہ رکھنے کا ارادہ کرنا ، روزہ رکھنے کا ارادہ کئے بغیراگرکوئی شخص دن بھران چیزوں سے رکار ہا جن سے روزے میں رکا جا تا ہے تو اس کا روز ہ صیح نہ ہوگا۔
رمضان المبارک روزے کے فرائض
روزے میں صبح صادق نمودار ہونے سے غروب آفتاب تک تین باتوں سے رکار ہنافرض ہے۔
( ۱ ) صبح صادق سے غروب آفتاب تک کچھ نہ کھانا۔
( ۲ ) صبح صادق سے غروب آفتاب تک کچھ نہ پینا۔
( ۳ ) صبح صادق سے غروب آفتاب تک جنسی لذت کے حصول سے پر ہیز کر نا اس میں جنسی لذت کی وہ تمام صورتیں شامل ہیں جن میں عادتامنی کا اخراج ہوتا ہے ،خواہ وہ صنف نازک کے علاوہ کسی اور انسان یا بہائم سے حصول لذت ہو یا جلق وغیرہ ہو سب سے بچنا فرض ہے ،البتہ اپنی خاتون کو د یکھنے ، یا چمٹانے یا پیار کرنے سے بچنا فرض نہیں ہے اس لئے کہ اس سےعادیتامنی کا اخراج نہیں ہوتا۔
رمضان المبارک روزے کے سنن ومستحبات
( ۱ ) سحری کا اہتمام کرنا سنت ہے۔ چا ہے وہ چند کھجور میں یا چند گھونٹ پانی یا چاۓ کی ایک پیالی ہی ہو۔
( ۲ ) سحری اخیروقت میں کھانامستحب ہے،جب کہ صبح صادق ہونے میں کچھ ہی دیر باقی رہ جاۓ۔
( ۳ ) روزے کی نیت رات ہی سے کر لینا مستحب ہے۔
( ۴ ) افطار جلد کر نا ، یعنی سورج ڈوب جانے کے بعد خواہ مخواہ دیر نہ کر نامستحب ہے۔سورج ڈوب جانے کا یقین کرنے کے لئے جو ذ رائع بھی میسر ہوں ان کی مدد سے جب معلوم ہو جائےکہ سورج ڈوب گیا تو پھرفوراروزہ کھول دینا مستحب ہے۔
( ۵ ) چوہارے، کھجور یا پانی سے افطارکر نامستحب ہے۔
( ۲ ) غیبت،چغلی ،غلط بیانی ، شور وہنگامہ، غصہ اورظلم وزیادتی سے بچنے کا اہتمام کرنا مسنون ہے، یہ کام یوں بھی غلط ہیں لیکن روزے میں ان سے بچنے کا اور ز یا دوا ہتمام کرنا چاہئے ۔
رمضان المبارک روزے کے مفسدات
روزے میں تین چیزوں سے بچنافرض ہے۔
( ۱ ) کچھ کھانے سے۔
( ۲ ) کچھ پینے سے۔
( ۳ ) جنسی لذت حاصل کرنے سے۔
لہذا ہر اس فعل سے روزہ فاسد ہو جاۓ گا جوان تنیوں فرضوں کے خلاف ہو.