روغن بادام شیریںRogan Badam Sherin کے حیرت انگیز فواید۔یہ کام کیسے کرتا ہے۔

روغن بادام شیریںRogan Badam Sherin کے حیرت انگیز فواید۔یہ کام کیسے کرتا ہے۔

Rogan Badam Sherin

انسانی بدن کو طاقت دینے والا یہ روغن جس کا نام روغن بادام شیریں   Rogan Badam Sherinہیں دنیا میں بہت زیادہ مشہور ہے۔اس روغن کا نام بھی اس میں پائے جانے والے جزء خاص اس کے نام پر رکھا گیا ہے۔

روغن بادام شیریں کی دریافت دنیا کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں تھی۔روغن بادام شیریں کے فوائد کو اس ایک آرٹیکل میں لکھنا نا میرے لیے ممکن نہیں مگر میں کوشش کروں گا کہ چند ایک فوائد آپ کی نظر کروں۔

پہلے میں آپ کو یہ بتا دوں روغن بادام شیریں Rogan Badam Sherinدو چیزوں سے مل کر بنایا جاتا ہے ہے ایک خود بادام شیریں اور اور دوسرا اس میں شکر حسب ضرورت ملائی جاتی ہے ہے۔

روغن بنانے کا طریقہ

دوستو روغن بادام شیریں بنانے کا طریقہ  آپ کو بتانے جارہا ہوں ۔ یہ دو طریقوں سے بنتا ہے ،ایک جو قدیم زمانے سے سے طریقہ چلا آ رہا ہے اور دوسرا جو آج جدید زمانے میں یہ روغن نکلا جاتا ہے۔

طریقہ نمبر 1

اپنی ضرورت کے حساب سے مغز بادام شیریں کو لے کر اس کو باریک مقشر کر لیں۔اس کے بعد مغز بادام شیریں کو کوٹ کر اس میں تھوڑی سی شکرملا کر ایک ایسی دیگچی میں رکھ دیں  جس کو قلعی کی ہوئی ہو ۔اس برتن کو ہلکی آنچ پر پکاتے رہے اور برتن کو ہلکا سا ٹیڑھا کر کے اس میں تھوڑا تھوڑا پانی چھڑکتے رہے ہیں اس پانی چھڑکنے کی وجہ سے روغن ایک طرف جمع ہوتا رہے گا۔اس طرح سے ہم کو نہایت عمدہ روغن بادام شیریں مل جائے گا۔

طریقہ نمبر 2

اس طریقے سے آجکل روغن بادام شیریں Rogan Badam Sherinحاصل کیا جاتا ہے۔یہ کام مشین کے ذریعے کیا جاتا ہے اور جو بہت آسان ہے،ایک بات اور بتاتا چلوں کہ یہ طریقہ بہت آسان ہے اور اس طریقے سے روغن بادام شیریں بھی زیادہ مقدار میں ہم کو حاصل ہوتا ہے۔

روغن بادام شیریں کے فوائد

کسی وجہ سے اگر آنتوں میں خشکی ہو اور قبض ہو جائے تو روغن بادام شیریں ایک نہایت ہی بہترین علاج ہے۔یہ خشکی سے پیدا ہونے والے قبض کو نہایت بہترین طریقے سے دور کرتا ہے۔

ہمارے جسم میں روغن بادام شیریں Rogan Badam Sherinکی مالش اس پر پیدا ہونے والی خوشکی کو زائل کر دیتی ہے،اگر ہمارے بدن میں کمزوری اور لاغری  ہوتو روغن بادام شیریں کا استعمال کرکے ہم اس کمزوری اور لاغری کو نہایت بہترین طریقے سے دور کر سکتے ہیں  یعنی روغن بادام شیریں ایک عمدہ اور لطیف غذا ہے۔

بادام کو پوڈر کرکے اس میں نارنجی کا چھلکا ، بادام کا چھلکا کا پاؤڈر بنا کے اور اس میں دلیہ یا آٹا ملا کر ایک بہترین اسکرب  تیار کیا جاتا ہے ۔اس میں ایک چیز کا خاص خیال رکھیں کہ جب آپ اس کو محفوظ کر لیں تو وہ ڈبہ ہوا بند ہونا لازمی ہے۔

روغن بادام شیریں ہمارے بالوں کی صحت کے لیے اس طرح سے کام کرتا ہے کہ انسان حیران ہو جاتا ہے۔روغن بادام شیریں ہماری  کھوپڑی کی جلد کو تقویت دے کر بالوں کو گرنے سے روکتا ہے ۔ہفتے میں دو بار گرم روغن بادام شیریں کی مالش کرکے آپ کو کو نمایاں فرق لگے گا ۔

دوستو جاتے جاتے ایک اہم بات بتا دو کہ ایک چمچ بادام کے تیل میں آپ کو تجویز کردہ 26 فیصد وٹامن Aموجود ہوتی ہے ۔روغن بادام شیریں میں موجود ہلکی سی وٹامن K کی مقدار ہماری ہڈیوں کیلئے بہت بہتر مانی جاتی ہے۔

روغن بادام شیریں Rogan Badam Sherinہمارے دل پر اثر انداز ہو کر کر نہایت بہترین طریقے سے ہمارے بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کو کو مستحکم رکھنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔

دوستو تو یہ چند باتیں تھیں جو روغن بادام شیریں کے متعلق میں نے آپ کے سامنے پیش کر دیں ،اگر آپ کو اس کے متعلق کوئی سوال پوچھنا ہو تو نیچے کمنٹ باکس میں جا کر پوچھ سکتے ہیں۔آپ یہاں پر کلک کر کے گھر بیٹھے روغن بادام شیریں Rogan Badam Sherinکوخرید سکتے ہیں۔

 

 

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں