قیمہ رول بہت ہی لذیذ جیز اور صحت مند مند ناشتہ ہے جو آپ کسی بھی وقت بنا سکتے ہیں۔خاص کرکے رمضان المبارک کے آنے والے مہینے کے دوران روزہ توڑنے کے بعد آپ اس کو اپنے کھانے میں شامل کرکے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
یہاں پر ہم آج قیمہ رول بنانے کی ایک بہت شاندار ترکیب بتانے والے ہیں۔جس کے ساتھ آپ اپنے گھر والوں یا اپنے دوستوں کے ساتھ ویک اینڈ کو کو خاص بنا سکتے ہیں۔
سب سے پہلے ہم آپ کو قیمہ رول بنانے کے لیے درکار چیزوں کے بارے میں بتانے والے ہیں۔
· ایک سو پچاس گرام ام مٹتن یا چکن کا قیمہ
· ایک باریک کٹا ہوا پیاز
· ایک باریک کٹا ہوا ٹماٹر
· دو باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں
· آدھا کٹا ہوا شملہ مرچ
· آدھا کپ گاجر اور جولین
· ایک کٹا ہوا پیاز
· ایک بڑا چمچ باریک کٹا ہوا دھنیا
· نمک اپنے حساب سے
· ایک چائے کا چمچ ادرک اور لہسن کا پیسٹ
· ایک چائے کا چمچ لال مرچ
· آدھا چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر
· آدھا چائے کا چمچ چکن مصالحہ
· آدھا چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر
· ایک چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی
· ایک چوتھائی چائے کا چمچ گرم مصالحہ
· تھوڑا سا میدہ
· تیل
· ایک بڑا چمچ دہی
· دو بڑے چمچ ہری چٹنی
· دو بڑے چمچ ٹماٹر کا کیچپ
· آدھا کپ مایونیز
دوستوں اب ہم قیمہ رول بنانے کا طریقہ نیچے درج کر رہے ہیں
ہم سب سے پہلے سٹیفنگ تیار کریں گے
کڑھائی میں تیل لے کے اس کو گرم کریں جب وہ گرم ہو جائے تو اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح سے بھون لیں ۔
اب اس میں قیمہ ڈال کر پیاز کے ساتھ تھوڑی دیر تک پکائیں۔پھر اس میں باریک کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح سے پکنے کے لئے چھوڑ دیں۔
اس کے بعد اس میں نمک، لال مرچ ، ہلدی،چکن مصالحہ، زیرہ پاؤڈر،ڈال کر سب چیزوں کو ملاتے ہوئے قیمے کو اچھی طرح پکائیں۔
کچھ دیر کے بعد قیمہ تیل چھوڑنے لگے گا ۔پھراس میں پتلی لمبائی میں کٹی شملہ مرچ اورپیاز کو اچھی طرح سے پکائیں،اور نیچے اتار کر رکھ دیں۔
اب ہم رول بنانے کا طریقہ سیکھیں گے
ایک کٹوری میں میدہ ،دہی ،نمک اور تھوڑا سا تیل ڈال کر سب چیزوں کو کو اچھی طرح سے ملاتے ہوئے پانی کے ساتھ آٹے کو ڈال کر گوندھ لیں۔
اب آٹے کو دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔کچھ دیر بعد آٹے سے لڑیاں بنا کر پراٹھے بنا لیں۔
اس کے بعد پراٹھے پر مایونیز پھیلا دیں ،اور ٹماٹر کا کیچپ ڈال دیں اس کے بعد اس پرسٹیفنگ ڈال دیں۔اس کے اوپر ہری چٹنی اور مایونیز ڈالیں۔
اب اس کو فائیل کے ساتھ ایسے رول کریں اور اپنی من پسند چیزوں کے ساتھ مہمانوں کے سامنے رکھ دیں ۔