نماز تہجدقرب الی اللہ کا راستہ

نماز تہجدقرب الی اللہ کا راستہ

السلام علیکم

کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی راتیں کیسی گزرتی تھیں؟ قرآن پاک میں کون سی آیات نماز تہجد کی اہمیت کو بیان کرتی ہیں؟کیا نماز تہجدقرب الی اللہ کا راستہ ہے؟

آج ہم تہجد کے بارے میں تھوڑی سی بات کرنے والے ہیں۔تہجد کی نماز دراصل سنت کی نماز ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ تہجد کا اہتمام کرتے تھے اور اپنے صحابہ کرام کو بھی تہجد کا اہتمام کرنے کے لیے اکثر کہا کرتے تھے۔قران مجید میں اللہ تعالی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو تہجد کا اہتمام کرنے کے لیے بہت زیادہ تاکید فرمائی تھی اور کیونکہ امت کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کا حکم ہے تو اس لیے تہجد کی یہ تاکید ہمارے اوپر بھی لازم اتی ہے۔

نماز تہجدقرب الی اللہ کا راستہ

دوستو اللہ تعالی نے قران پاک میں سورہ بنی اسرائیل ایت نمبر 79 میں فرمایا ہے۔

 اور شب کے کچھ حصے میں تہجد پڑھا کیجئے یہ آپ کے لیے خدا کا مزید فضل ہے قریب ہے کہ آپ کو خدا پسندیدہ مرتبے پر فائز فرمائے۔

اگر آپ کو اس آیت کے بارے میں مزید کچھ سمجھنا ہے تو میں نیچے ویڈیو کا لنک دے دوں گا وہاں پر اس آیت کو اچھی طرح سے سمجھایا گیا ہے۔

نماز تہجدقرب الی اللہ کا راست

قران میں تہجد کے اہتمام کا ذکر کہاں کہاں پر آیا ہے؟

آئیے قرآن کی چند آیات پر نظر ڈالتے ہیں جن میں تہجد کے اہتمام کا ذکر ملتا ہے۔

سورہ سجدہ آیت 16

ترجمہ: “ان کے پہلو خوابگاہوں سے الگ ہوتے ہیں اس طور پر کہ وہ لوگ اپنے رب کو امید سے اور خوف سے پکارتے ہیں اور ہماری دی ہوئی چیزوں میں سے خرچ کرتے ہیں۔” یہ آیت ان مومنین کی طرف اشارہ کرتی ہے جو رات کے وقت سوتے نہیں بلکہ اپنے رب کو یاد کرتے ہیں اور اس سے دعا کرتے ہیں۔

سورہ الذاریات آیت 17- 18

ترجمہ: “وہ لوگ رات کو بہت کم سوتے تھے، اور آخیر شب میں استغفار کیا کرتے تھے۔” یہ آیت بھی تہجد گزاروں کی صفات بیان کرتی ہے۔

سورہ الفرقان آیت 64

ترجمہ: “اور جو راتوں کو اپنے رب کے آگے سجدہ اور قیام (یعنی نماز) میں لگے رہتے ہیں۔” یہ آیت ان مومنین کی تعریف کرتی ہے جو راتوں کو اپنے رب کی عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔

سورہ الزمر آیت 9

ترجمہ: “بھلا جو شخص اوقات شب میں سجدہ و قیام (یعنی نماز) کی حالت میں عبادت کر رہا ہو آخرت سے ڈر رہا ہو اور اپنے پروردگار کی رحمت کی امید کر رہا ہو آپ کہیے کہ کیا علم والے اور جہل والے کہیں برابر ہوتے ہیں وہی لوگ نصیحت پکڑتے ہیں جو اہل عقل سلیم ہیں۔” یہ آیت تہجد گزاروں کو علم والوں اور عاقل لوگوں میں شمار کرتی ہے۔  

ان آیات سے واضح ہوتا ہے کہ قرآن مجید میں تہجد کی نماز کو بہت اہمیت دی گئی ہے۔ تہجد گزار مومن ایماندار، پرہیزگار اور اللہ سے ڈرنے والے ہوتے ہیں۔ وہ دنیاوی زندگی کے مقابلے میں آخرت کی زندگی کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

کون سا وقت نماز تہجد کے لیے بہتر ہوتا ہے؟

نماز تہجد کے لیے بہترین وقت کے بارے میں مختلف آراء موجود ہیں۔ تاہم، اکثر علماء کا یہی کہنا ہے کہ رات کے آخری حصے میں تہجد پڑھنا زیادہ افضل ہے۔ احادیث سے پتہ چلتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر رات کے آخری حصے میں تہجد ادا کرتے تھے۔ رات کے آخری حصے میں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول زیادہ ہوتا ہے اور دعاؤں کے قبول ہونے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ رات کے آخری حصے میں عام طور پر ماحول پرسکون ہوتا ہے جس سے نماز میں زیادہ توجہ مرکوز کی جا سکتی ہے۔

تاہم ایک ضروری بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہنماز تہجد کا وقت عشاء کی نماز کے بعد سے صبح صادق تک ہے، اس لیے آپ اس پورے وقت میں کسی بھی وقت تہجد ادا کر سکتے ہیں۔آپ اپنی سہولت کے مطابق کوئی بھی وقت منتخب کر سکتے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ نماز تہجد صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ادا کی جائے۔ نماز تہجد کے لیے وقت نکالنے کی کوشش کی جائے۔ نماز تہجد کو باقاعدگی سے پڑھنے کی کوشش کی جائے۔

نماز تہجد کی رکعتیں کتنی ہوتی ہیں؟

نماز تہجد کی رکعتیں مقرر نہیں ہیں۔ آپ اپنی طاقت اور وقت کے مطابق کم یا زیادہ رکعتیں پڑھ سکتے ہیں۔ روایات میں کم از کم دو رکعت پڑھنے کا ذکر ملتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر آٹھ رکعت (چار سلام کے ساتھ) نماز تہجد پڑھتے تھے۔ اکثر علماء کا یہی کہنا ہے کہ آٹھ رکعت پڑھنا افضل ہے۔

لہذا آپ اپنی مرضی سے دو رکعت سے لے کر آٹھ یا اس سے زیادہ رکعتیں بھی پڑھ سکتے ہیں۔

یہ کچھ باتیں تھیں جو مجھے نماز تہجد کے بارے میں پتہ تھی اور میں نے اپ کو بتا دی اگر اپ کو یہ باتیں پسند ا ٓئی ہو تو مہربانی کر کے ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں اور اس آڑٹکل کو دوسروں تک بھی شیئر کریں تاکہ ان کو بھی تہجد کے بارے میں یہ  باتیں پتہ چل سکیں۔ اللہ تعالی ہم سب کو نماز تہجد کی پابندی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ آئیے ہم سب مل کر نماز تہجد کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔تو ملتے ہیں بہت جلد  تب تک ا ٓپ ہمیں اجازت دیجئے۔

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں