2022 مردوں کی خاص کمزوری میں آپ علاج کیسے کریں؟

  

Mardon main kamzori ka ellaj

مردوں میں کمزوری  اس وقت پوری دنیا میں عروج پر ہے۔نوجوان اس سے اتنا  پریشان ہو چکے ہیں کہ ذہنی مریض بن جاتے ہیں۔ نوجوان طرح طرح کی دوائیاں استعمال کرکے اس بیماری کو اور زیادہ کر دیتے ہیں۔اس طرح کی دوائیاں آجکل گلی کوچوں میں بیٹھے نیم حکیموں سے آسانی سے دستیاب ہو جاتی ہیں۔اس بیماری کے پھیلنے کی ایک بہت بڑی وجہ نوجوانوں میں موجود شرم و حیا کا پہلو بھی ہے۔

اس بیماری کے مریض شرم کی وجہ سے خود کو ڈاکٹر کے پاس جانے سے روکتے ہیں اور جب یہ بیماری اپنے عروج پر پہنچ جاتی ہے یا پھر وہ شادی کے قابل ہو جاتے ہیں، اس وقت ان کوڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔

مردوںکی  کمزوری کیا ہے؟ اور یہ کیوں ہوتی ہے؟ اس کے بارے میں تفصیل کے ساتھ ایک آرٹیکل لکھ چکا ہوں، آپ وہاں جا کر وہ آرٹیکلپڑھ سکتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں ہم ایک ایسے نسخے کے بارے میں بات کرنے والے ہیں جومردوںکی  کمزوری میں بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے اور استعمال کرنے میں بھی بالکل محفوظ ہے۔یہ نسخہ دراصل ایک بوٹی جس کا نام عقرقرحا ہے اور اس میں زیتون کا تیل ملا کر یہ نسخہ بنایا جاتا ہے۔

اس نسخہ کے بارے میں آپ یہاں پر یہ پڑھیں گے کہ یہ نسخہ کیسے بنتا ہے،اس کا استعمال کیسے کرنا ہے اور کہاں کہاں پرکرنا ہے۔

روغن عقرقرحا کیسے بنتا ہے

روغن عقرقرحا کو بنانے کے لیے ہمارے پاس روغن زیتون اور عقرقرحا کی بوٹی ہونا ضروری ہے۔

·      عقرقرحا 100 گرام

·      روغن زیتون 250 ملیلیٹر

دوستو سب سے پہلے مجھے عقرقرحا کی بوٹی کو لے کر اس کو ایک میکسر میں اچھی طرح سے پیس لیں۔اب عقرقر کو لے کر 500 ایم ایل پانی میں بھگو دیں۔ عقرقرحا کو تقریبا بارہ گھنٹے تک پانی میں بھگونا ہے۔

بارہ گھنٹے کے بعد عقرقرحا کو لے کر اس پانی کے سمیت گیس کے چولہے پر رکھ دیں۔جیسے جیسے اس میں ابال آئے گا آپ عاقرقرحا اور پانی کو کو ہلاتے رہیں تاکہ کہ وہ برتن کے ساتھ نا چپکے ۔

دوستو جب برتن میں تقریبا سو ایم ایل پانی باقی رہ جائے اس وقت اس میں روغن زیتون ڈال دیں۔اب برتن میں موجود روغن زیتون اور عقرقرحا کے پانی کو ہلکا ہلکا ہلاتے رہیں۔ ہلانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ تیل میں موجود عقرقرحا برتن کے ساتھ چپک کر جل نہ جائے۔

جب آپ کو ایسا محسوس ہو کہ عقرقرحا پوری طرح سے تیل میں پک چکا ہے تو گیس کی آنچ بند کر دیں۔جب یہ تیل تھوڑا سا ٹھنڈا ہو جائے تو اس وقت تیل سے عاقرقرحا کو چھان کر علحیدہ کر لیں ۔

اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ایک باریک کپڑا لاکر برتن کے اوپر رکھ دیں اور اوپر سے تیل کو اس پر انڈیل دیں اور پھر اس کو اچھی طرح سے نچوڑ کر تیل کو نیچے برتن میں ڈال دیں اور کپڑے میں صرف باقی بچا عقرقرحا رہ جائے گا۔

اس طرح سے پورے تیل کو چھان کر الگ کر لیں اور اس تیل کو ایک شیشے کی بوتل میں محفوظ کرلیں۔یہی محفوظ کیا ہوا تیل اصل میں روغن عاقرقرحا ہے۔

روغن عاقرقرحا كواستعمال کرنے کا طریقہ

روغن عاقرقرحا کو بذریعہ مالش دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔اعضاء تناسل ل پر اس تیل کی مالش کی جاتی ہے۔

اس تیل کی مالش نہایت ہی ہلکے ہاتھ سے کی جاتی ہے اور ایک چیز کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ اعضاء تناسل کی نچلی سطح پراس تیل کی مالش نہیں کرنی ہے۔

روغن عاقرقرحا کا استعمال کون کر سکتا ہے

دوستو روغن عاقرقرحا نامردی کی ایک بہترین دوا ہے مگراس کو استعمال کرنے سے پہلے ہم کو نامردی کی وجہ جاننا بہت زیادہ ضروری ہو جاتا ہے۔

وہ مریض جو بہت زیادہ جسمانی تعلق قائم کرتے ہیں ان میں اعضائے تناسل میں ڈھیلا پن اور کمزوری پا ئی جاتی ہے وہ لوگ روغن عاقرقرحا کو استعمال کرکے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ان مریضوں کو روغن کی مالش تقریبا پندرہ سے بیس دن میں آرام دلاتی ہے،مگر اسکوتقریبآ 40 دن تک استعمال کراتے ہیں۔

آپ ہندی میں پڑھیں

دوستووہ مریض جو قضیب کو سخت کرنے کی دواییں استعمال کرتے ہیں ان میں اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ کافی وقت ان دواؤں کا استعمال کرکے ان کے قضیب میں ڈھیلا پن آجاتا ہے۔ان مریضوں میں ایک چیز اور دیکھی گئی ہے کہ جب وہ یہ دوائیں کافی عرصے تک استعمال کرتے ہیں تو ان کا قضیب بغیر دواؤں کے سخت نہیں ہو پاتا ہے،ایسی حالت میں یہ روغن حیرت انگیز فائدہ دیتا ہے۔

دوستو روغن عاقرقرحا کے علاوہ مریض کو کچھ مقوی اور مولد منی دوایں استعمال کرائی جاتی ہیں جن کا تذکرہ ہم کسی اور جگہ پر کریں گے۔

پرہیز

وہ مریض جن کو یہ روغن تجویز کیا جاتا ہے ان کو کم سے کم چالیس دن تک جسمانی تعلق قائم نہیں کرنا ہے۔

روغن عاقرقرحا کہاں سے دستیاب ہو گا

دوستو کیونکہ کہ ہم نے اس روغن کے بنانے کی ترکیب اوپر بیان کر دی ہے تو آپ اگر چاہیں اس طرح سے جڑی بوٹیاں لاکر اس روغن کو اپنے گھر میں بنا سکتے ہیں۔پر اگر آپ کو اس کو بنانے کا وقت نہیں ہے تو نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کرکے آپ اس کو گھر بیٹھے خرید سکتے ہیں۔یہ روغن آپ کے گھر تک پہنچ جائے گی۔

 اگر آپ کو ہماری یہ پیشکش پسند آئی ہوں تو براہ کرم نیچے کمنٹ باکس میں جا کر اپنا کمنٹ درج کر سکتے ہیں۔

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں