سیلان الرحم (Leucorrhoea) دراصل عورتوں کا مرض ہے ، جس میں عورت کے رحم سے ہر وقت سفید یا زردی مائل رطوبت خارج ہوتی رہتی ہے۔اس مرض میں اکثر عورتوں کی صحت بہت زیادہ خراب ہو جاتی ہے۔
سیلان الرحم (Sailan-ur- Rahem)میں دراصل رحم کی غشا مخاطی متاثر ہوجاتی ہے۔ دیکھا جائے تو یہ ایک مزمن ورم ہوتا ہے جس میں اس کی قوت غا ذیہ بگڑ جاتی ہے۔ قوت غا ذیہ دراصل وہ قوت ہوتی ہے جو غذا کو ہضم کرنے کے بعد اس کو عضو تک پہنچاتی ہے۔
اسباب
ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ اس مرض کا تعلق عورت کے عام بدن سے ہوتا ہے۔
آئیے اب ہم سیلان الرحم (Leucorrhoea) کے اسباب کے بارے میں تھوڑی سی بات کریں۔
· قلت خون
· رقت خون
· عام بدنی کمزوری
· رحم میں ورم
· میلان الرحم
· احتباس طمث
علامہ سمر قندی فرماتے ہیں، ورم رحم میں قوت غاذیہ کی کمزوری کی وجہ سے رحم کی غشاے مخاطی سے لگاتار رتوبت بہتی ہے اور خارج ہوتی رہتی ہے۔ یہ رطوبت جو خارج ہوتی ہے اس میں دراصل پورے بدن کے فضلات جمع ہوتے ہیں،جس کو بدن سے باہر نکالنے کے لئے رحم کی طرف بھیجا جاتا ہے تاکہ کہ اس کو باہر نکالا جاسکے۔
یہاں ایک بات ذہن نشین کر لیں کہ محنتی اور جفاکش عورتیں بہت زیادہ کام کرتی ہیں اسلیے ان میں یہ فضلات بہت کم ہوتے ہیں تو ان عورتوں میں یہ مرض بہت کم پایا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ کچھ اور اسباب ہیں جن کو ہم نیچے درج کر رہے ہیں۔
· بہت چھوٹی عمر میں حاملہ ہو جانا
· سوزاک کا مرض
· آتشک
· نقرس
· وجع المفاصل
· حمی معویہ
· زہیر
· ہیضہ وغیرہ
علامات
آئیے ذرا سیلان الر رحم (Sailan-ur- Rahem)کی علامت کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ اس مرض میں نیچے دی گئی علامات پای جاتی ہیں۔
· رحم کی رطوبت کا خارج ہونا
· سانس میں تنگی ہو نا
· بھوک کم لگنا
· ہاضمہ خراب ہونا
· چہرے کا رنگ پھیکا پڑ جانا
· آنکھیں پھول جانا کبھی کبھی ان میں ورم بھی ہو جاتا ہے
· کمر میں درد ہونا
· پیشاب کا بار بار آنا
· ماہواری کے دوران بہت زیادہ درد ہونا
· سر میں درد اور چکر کا آنا
· بدن میں درد اور سستی کا آنا
· کسی بھی طرح کے کام میں من نہ لگنا
· رحم کی اندرونی دیوار پر دانے آنا
· فم رحم کے لبوں پر زخم ہو جانا
· بہت زیادہ کمزوری محسوس ہونا
· مزاج میں چڑچڑے پن کا آنا
· اختلاف قلب کا ہونا
· عموما قبض کی شکایت رہنا
علاج
اگرہم سیلان الرحمہ کے علاج کے بارے میں بات کریں تو ہم کو پہلے اس مرض کا اصلی سبب ڈھونڈنا ھوگا،ورنہ ہم اسکا پوری طرح سے علاج نہیں کر سکتے ہیں۔