بواسیر کا دیسی علاج

بواسیر کیا ہے بواسیر کے اسباب علامات اور علاج Haemorrhoid

بواسیر کیا ہے  بواسیر کے اسباب علامات اور علاج

بواسیر کی وجہ تسمیہ

 بواسیر جمع ہے باسور کی جس کے لفظی معنی مسہ کے ہیں ۔ اس مرض میں چونکہ مقعد کے اندر مسے بن جاتے ہیں اسی مناسبت سے اس کا نام بواسیر رکھا گیا۔ یونانی زبان میں Haemorrhoid کے معنی خون بہنے کے ہیں۔ بواسیرکے مرض میں عام طور سے مقعد کے راستے سے خون بہتا ہے اس لئے طب جد ید میں اس کو Haemorrhoid کہتے ہیں ۔
بواسیر کیا ہے  بواسیر کے اسباب علامات اور علاج
بواسیر کیا ہے  بواسیر کے اسباب علامات اور علاج

 بواسیر کی تعریف 

بواسیر وہ مرض ہے جس کے اندر مقعد کی وریدیں مختلف اسباب کی بنا پر پھول کر مختلف شکل اختیار کر لیتی ہیں ان کو مسے کہتے ہیں ۔ اطباء نے ان مسوں کی شکل وصورت کے لحاظ سے ان کی سات قسمیں بیان کی ہیں۔ 

 (1) بواسیرثولوی یا عدسیہ یا حمصیه

 اس میں مسے چھوٹے ہوتے ہیں ۔ عموما مسور یا چنےکے دانہ کے مشابہ ہوتے ہیں ۔

 (۲) بواسیر عنبی

 اس میں مسے انگور کے مشابہ ہوتے ہیں اور رنگ ارغوانی ہوتا ہے۔

 (۳) بواسیر توتی

 اس میں مسے توت کے مانند لمبے نرم ، نیم پختہ اور توت کے رنگ کے ہوتے ہیں۔

 (۴)بواسیر نفاخی

اس میں دردنہیں ہوتا ہے اور رنگ سفید ہوتا ہے۔

 (۵) بواسیر نخلی

اس میں مسے کھجور کی شاخوں اور جڑوں کی مانند کھلے ہوئے ہوتے ہیں۔

 (۶) بواسیر تینی 

 اس میں مسے انجیر کی مانند چیٹے اور موٹے ہوتے ہیں۔

 (۷) بواسیر تمری

 اس میں مستے کھجور کے دانے کی مانند ہے اور سخت ہوتے ہیں۔
بواسیر کیا ہے
بواسیر کیا ہے

 بواسیر کو درجہ ذیل کے اعتبار سے بھی تقسیم کیا جا تا ہے

 (۱) بواسیر خونی (دامیہ )

 اس میں عروق کے دہانےکھل جانے کی وجہ سے مسوں سے خون آتا ہے۔ خون کبھی تو معین دورے کی شکل میں اور کبھی بغیر دورے کے آتا ہے۔

 (۲) بواسیر بادی (عميا)

 اس میں مسوں سے آب زرد یا خون خارنگ نہیں ہوتا ہے بلکہ مسے پھول جاتے ہیں اور ان میں جلن ہوتی ہے۔ بواسیر کے مسے اگر باہر ہوں تو اس کو بواسیر ظاہر External Pile اور اندر ہوں تو اسے بواسیرغایر Internal piles اور اندر بھی ہوں اور باہر بھی ہوں تو Internoexternal piles کہتے ہیں۔

 ماهیت (PATHOLOGY) 

 بواسیر کا اصل سبب پیٹ کے نچلے حصے اور ٹانگوں کے دوران خون کا ٹھہراو بیان کیا جا تا ہے ۔ جولوگ مستقل بیٹھے رہتے ہیں پیدا نہیں چلتے وہ دائمی قبض میں مبتلا ہوجاتے ہیں ۔ خشک براز کی وجہ سے مقعد کی وریدوں پر مستقل دباو پڑنے کی وجہ سے وریدیں تن کر پھول جاتی ہیں۔ | اطباء قدیم کا نظریہ ہے کہ بواسیر کا سبب سوداوی خون ہے جو کہ گرم غذاؤں اور دواؤں کے استعمال سے یا صفراء محرق کے اختلاط یا سوداوی غذاوں کے بکثرت استعمال سے پیدا ہوتا ہے۔

 اسباب (PATHOLOGY)

  1.  دایمی قبض۔
  2. سوداوی مزاج کا ہونا۔
  3.  مرچ مصالح، گوشت، بیگن ، کرم کلہ کا بکثرت استعمال۔
  4.  کاہلی و سستی، عدم ریاضت اور شراب نوشی۔
  5.  ایسے پیشے جس میں مستقل بیٹھے رہنا ہو۔
  6.  غدہ مذی کا بڑھ جانا یا مثانہ کی پتھری کا د با ؤ ڈالنا۔

علامات (CLINICAL FEATURES)

 بادی بواسیر میں ابتداء کوئی اہم علامت نمودار نہیں ہوتی، کبھی کبھی مقعد کے مقام پر کھجلی اور بھاری پن محسوس ہوتا ہے لیکن بعض اوقات مقامی خراش اور لذع کی وجہ سے وہاں کی وریدیں متورم ہوکرمسوں کی شکل اختیار کر لیتی ہیں ۔ ان میں شدید درد ہوتا ہے مریض کا چلنا پھرنا دشوار ہو جاتا ہے۔
 خونی بواسیر میں اجابت کے دوران مسے اور مقعد کی جھلی الٹ کر باہر آ جاتی ہے ۔ ان میں سوزش ، درد اور خارش ہوتی ہے بعض اوقات بخار بھی ہو جاتا ہے ان مسوں سے بھی لیس دار رطوبت اور اکثر خون نکلتا ہے۔ مریض کا معائنہ کرنے پر مسوں کی موجودگی ، ان کا متورم ہونا یا ان سے خون کا خارج ہونا معلوم ہوتا ہے۔

 تفتیش (INVESTIGATIONS)

 خون کی جانچ Blood test اس سے فقرالدم کا پتہ چلتا ہے۔ Proctoscopy اس سے مسوں کی نوعیت کا پتہ چلتا ہے۔ 

 عوارض (Complications)

  1.  شدید فقرالدم Severe Anaemia
  2. سرطان مقعد carcinoma of rectum

 تشخیص فارقه

  1.  سرطان قولون وامعاء مستقیم۔
  2.  انشقاق مقعد

 أصول علاج وتدابير

  1.  اصلاح ہضم کر یں اورقبض کو دور کرنے کی تدابیر کر یں۔
  2.  غذائی بے اعتدالی کو دور کریں۔
  3.  غذا سادہ اور ریشہ دار سبزیاں استعمال کرا لیں۔
  4.  معتدل حمام ، ورزش اور اعضاء اسفل کی مالش کی ذریہ مادہ تحلیل کرنے کی کوشش کریں۔ 
  5.  مولد سودا اشیاء سے پرہیز کرائیں۔
  6.  تسکین درد کے لئے مسکن ادویہ کا استعمال کرائیں
  7.  بواسیر خونی میں حابسات دم ادویہ استعمال کرائیں۔
  8. دواؤں سے افاقہ نہ ہو تو عمل جرانی کرائیں ۔

 معمول مطب نسخہ

 برائے بواسیر بادی

  1.  رسوت منقل پیس کر جوارش جالینوس میں ملا کر کھلائیں۔
  2.  اوپر سے شیر ہ  با بدیان ،لعاب ریشه خطمی گل قند میں ملا کر پلائیں ۔
  3.  سفوف نانخواہ دونوں وقت کھانا کھانے کے بعد کھلائیں۔
  4.  روغن زیتون10ملی لیٹر دودھ میں ڈال کر رات میں استعمال کرائیں۔
  5.   حب بواسیر بادی اول عقب آن عرق ہاضم ہمراہ شربت دینارصبح وشام۔
  6.  حب مقل، سبوسں اسپغول سوتے وقت استعمال کریں۔

 برائے بواسیر خونی

  1.  حب بواسیر خونی اول عقب آں
  2.  لعاب ریشہ خطمی، شیرہ بادران، شیرہ بیخ انجبار ہمراہ شربت انارصبح شام۔
  3. جوارش جالینوس ،مقل بعد غذائین ۔
  4.  روغن بیدانجیر 20ملی لیٹر دودھ میں ڈال کر پلائیں ۔
  5.  اگر مسے متورم ہوں اور درد زیادہ ہوتو درج ذیل ادویہ کے نیم گرم جوشاندے میں بیٹھانا سکون بخش ہے۔
WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں