Oesophagitis

غذا کی نالی میں التھابی کیفیت ‏Oesophagitis ‎اور اسکا علاج

غذا کی نالی میں التھابی کیفیت Oesophagitis اور اسکا علاج

Oesophagitis-in-urdu

مختلف اسباب کی وجہ سے غذا  کی نالی یعنی Oesophagus میں التھابی کیفیتOesophagitis پیدا ہو جاتی ہے ۔ ورم کی وجہ سے مریض کو نکلنے میں دشواری اور در محسوس ہوتا ہے ۔

اسباب: Aetiology

·      جراثیم

·      وائرس

·      یا پھپھوند کا تعد یہ

 غذا کی نالی میں عموماً تعد یہ کم ہوتا ہے ۔ بعض اوقات حلق) Pharynx) سے تعد یہ غذا کی نالی میں پہنچ جا تا ہے اسی طرح نوزائید میں جن کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے ۔

Herpesکی وجہ سے بھی غذا کی نالی متاثر ہوسکتی ہے ۔اسی طرح AIDS میں مبتلا مریضوں میں ورم مری کی شکایت اکثر ہو جاتی ہے۔ Candida نامی Fungusکا تعد یہ غذا  کی نالی میں نسبتا زیادہ پایا جا تا ہے۔

آپ اسکو بھی پسند کر سکتے ہیں

Poisoning Caustic

خودکشی کی غرض سے بعض لوگ زہر یلی اشیاءمثلاCarbolic acidاور Silver nitrateوغیرہ کھا لیتے ہیں ۔اگر یہ اشیاءزیادہ Concentration میں ہوتی ہیں تو یہ حلق اور غذا کی نالی کے انسجہ کو تباہ کر دیتی ہیں اور اگر ملکے Concentrationمیں ہوں تو اس سے التھابی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے ۔

ادویہ Drugs

بعض دوائیں مثلا Potassium supplement اور NSAIDs کی گولیاں اگر دی جائیں تو اس سے بعض اوقات غذا کی نالی میں التھابی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے ۔

Gastro Oesophageal Reflux

یہ ورم مری کا سب سے اہم اور عام سبب ہے معدہ سے تیزابی مادہ (Acid secretion) غذا کی نالی میں آ کر ورم اور بعض اوقات زخم پیدا کر دیتا ہے ۔

علامات: Symptoms

غذا کی نالی میں ورم کسی بھی سبب سے ہومریض کو سب سے پہلے غذا  کی نالی میں در داور گرانی محسوس ہوتی ہے ۔خصوصا کسی چیز کے نگلنے میں دشواری ہوتی ہے اور درد میں اضافہ ہو جا تا ہے ۔ اگر اس کا سبب کوئی تعدیہ ہوتو مندرجہ بالا علامات کے ساتھ بخار کی شکایت بھی پائی جاۓگی ۔

اگر اس کا سبب کسی زہر یلی شئی کا استعمال ہے تو اس میں غذا کی نالی کے ساتھ دوسرے أعضاء بھی متاثر ہوتے ہیں اور علامات میں شدت ہوتی ہے۔ Gastro Oesophageal Reflex میں حرقتہ المعده (Heart burn) کی شکایت پائی جاتی ہے ۔ پھپھوند (Fungus) سے ہونے والے ورم مری میں جریان الدم ہوتا ہے ۔ اور شد ید حالت میں غذا کی نالی کی حرکات بھی متاثر ہوتی ہیں ۔

عوارض: Complications

غذا  کی نالی میں مستقل ورم رہنے سے درج ذیل عوارض ہوتے ہیں ۔

·      جریان الدم

·      فقر الدم

·      تفيق لیفی

تفتیش (Investigation)

ورم مری کا سبب معلوم کرنے کے لئے مریض کی تفصیلی روداد معلوم کر یں اور درج ذیل تفتیش کرائیں ۔

Barium Swallow

اس کے ذریعہ Stricture کا پتا چل سکتا ہے ۔

 Endoscopy

اس کے ذریعہ ورم کے مختلف اسباب کا پتہ چل سکتا ہے ۔البتہ Erossive Oesophagitis میں اسے نہیں کرنا چاہیئے ۔

اصول علاج وتدابير

مریض کو آرام کرائیں زیادہ بولنے اور چیخنے سے پر ہیز کرائیں ۔

غذاء میں لطیف سیال چیز یں استعمال کرائیں ۔

سخت گرم اور مرچ مسالہ والی چیزوں سے پر ہیز کرائیں ۔

سبب کاتعین کر کے اس کے ازالہ کی کوشش کر یں۔

اگر اس کا سبب کوئی تعد یہ ہے تو دافع تعد یا ادو یہ استعمال کرائیں ۔

ورم اگر کسی زہر یلی شئی کے استعمال سے ہوا ہے تو اس میں اچھی غذائیں دیں اور قے کرانے سے گریز کریں۔ زہر کے اثرات زائل کرنے کے لئے تر یاقی ادویہ استعمال کرائیں ۔

تیزابی مادہ ا گر سبب ہے تودافع حمو ضت ادویہ ((Antacidsاستعمال کرائیں۔

معمول مطب نسخہ

گل بنفشہ

4 گرام

 مویزمنقی

7 عدد

 بیخ کاسنی

6 گرام

بادیان

4 گرام

برگ گاؤ زباں

4 گرام

 أصل السوس

4 گرام

 تخم کتاں

4 گرام

انجیر زرد

3 عدد

مذکورہ ادویہ  کو پانی میں جوش دے کر چھان لیں اور 10 ملی لیٹر شہد خالص شامل کر کے صبح وشام پلائیں ۔

 

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں