Ramzan mubarak

Ramzan 2023 ! رمضان2021 میں روزے کے آداب سیکھو۔ Rozay key Adab

Ramzan 2021 رمضان2021 میں  روزے کے آداب

 (1)            روزے Ramzan 2021 کے عظیم اجراور عظیم فایدوں کو نگاہ میں رکھ کر پورے ذوق و شوق کے ساتھ روزے رکھنے کا اہتمام کیجئے. یہ ایک ایسی عبادت ہے, جس کا بدل کوئی دوسری بات نہیں ہو سکتی ہے. یہی وجہ ہے کہ روزہ ہر امت پر فرض کیا گیا تھا.
رمضان2021 میں روزے کے آداب
رمضان2021 میں روزے کے آداب 
ارشاد پاک ہے.

 ترجمہ:-

ایمان والو تم پر روزے فرض کئے گئے, جس طرح تم سے پہلے کے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ متقی اور پرہیزگار بن جاؤ. 

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے روزے Ramzan 2021کے اس عظیم مقصد کو یوں بیان فرمایا.

 جس شخص نے روزہ رکھ کر بھی جھوٹ بولا اور جھوٹ پر عمل کرنا نہ چھوڑا تو خدا  کواس سے کوئی دلچسپی نہیں کہ وہ بھوکا اور پیاسا رہتا ہے.                   (بخاری)
 
اور آپ ﷺنے ارشاد فرمایا

 جس شخص نے ایمانی کیفیت اور احتساب کے ساتھ رمضان کا روزہ رکھا خدا اس کے ان گناہوں کو معاف فرما دے گا جو پہلے ہو چکے ہیں. (بخاری )

(2    )        رمضان Ramzan 2021کے روزے پورے اہتمام کے ساتھ رکھیے اور کسی شدید بیماری یا عذر شرعی کے بغیر کبھی روزہ نہ چھوڑئیے.

 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد پاک ہے.

 جس شخص نے کسی بیماری یا شرعی عذر کے بغیر رمضان کا ایک روزہ بھی چھوڑا عمر بھر کے روزہ رکھنے سے بھی ایک روزے کی تلافی نہ ہوسکے گی. (ترمذی)

(3)      روزے میں ریاکاری اور دکھاوے سے بچنے کے لیے معمول کے مطابق ہشاش بشاش اور چاق و چوبند،آپ نے کاموں میں لگے رہیے اور اپنے انداز و اطوار سے روزے کی کمزوری اور سستی کا اظہار نہ کیجئے. حضرت ابوہریرہ کا ارشاد ہے کہ آدمی جب روزہ رکھے چاہیے کہ حسب معمول  تیل لگاےتاکہ اس پر روزے کے اثرات دکھائی  نہ دیں. 

(4)           روزے میں نہایت اہتمام کے ساتھ ہر برائی سے دور رہنے کی بھرپور کوشش کیجئے, اس لئے کہ روزے کا مقصود ہی زندگی کو پاکیزہ بنانا ہے.

 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے.

 روزہ ڈھال ہے اور جب تم میں سے کوئی روزے سے ہوں ان سے کوئی بے شرمی کی بات اور نہ شوروہنگامہ کرے. اور اگر کوئی اس سے گالی گلوچ کرنے لگے یا لڑائی پر آمادہ ہو روزے دار کو سوچنا چاہیے کہ میں تو روزہ دار ہوں بھلا میں کیسے گالی کا جواب دے سکتا ہوں یا لڑ سکتا ہوں.

(5)      احادیث میں روزے کا جو عظیم اجر بیان کیا گیا ہے اس کی آرزو کیجیے اور خاص طور پر افطار کے قریب دعا کیجئے خدایا میرے روزے کو قبول فرما اور مجھے وہ اجر و ثواب دے. جس کا تو نے وعدہ کیا ہے. 

 نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے.

 روزے دارجنت میں ایک مخصوص دروازے سے داخل ہوں گے. اس دروازے کا نام ریان ہوگا. جب روزے دار داخل ہو جائیں گے تب دروازہ بند کر دیا جائے گا پھر کوئی بھی اس دروازے سے داخل نہ ہو سکے گا. (بخاری)  اور آپ نے یہ بھی فرمایا کہ قیامت کے روز روزہ عرض کرے گا میرا پروردگار اس شخص کو دن میں کھانے پینے اور دوسری لذتوں سے روکے رکھا, خدایا جس کے حق میں میری سفارش قبول فرما اور خدا اس کی سفارش قبول فرمائے گا.( مشکوتہ)
 
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے کہ افطار کے وقت جو دعا مانگے گا قبول کی جاتی ہے رد نہیں کی جاتی ہے۔ (ترمذی)

(6 )         روزے کی تکلیفوں کو ہنسی خوشی برداشت کیجئے اور بھوک و پیاس کی شدت یا کمزوری کی شکایت کرکر کے روزہ کی ناقدری نہ کیجیے۔

(7)        سفر کے دوران یا  مرض  کی شدت میں آدمی روزہ نہ رکھ سکتے ہو تو چھوڑ دیجئے اور دوسرے دنوں میں اس کی قضا کیجیے۔

(8 )   روزے میں غیبت اور بد نگاہی سے بچنے کا خاص طور پر اہتمام کیجئے۔

(9)    حلحال روزی کا اہتمام کیجئے۔ حرام کمائی سے پلنے والے جسم کی کوئی عبادت قبول نہیں ہوتی ہے۔

(10)  سحری کھا لیا کرو۔ اس سے روزہ رکھنے میں سہولت ہوگی اور کمزوری اور سستی پیدا نہیں ہو گی۔ 

 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے۔

 سحری کھا لیا کرو، اس لیےکہ سحری کھانے میں برکت ہے۔ (بخاری )اور ایک جگہ پر  رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد پاک ہے۔ سحری کھانے میں برکت ہے، اگر کچھ نہ ہو پانی کے چند گھونٹ پی لیا کرو۔ اور خدا کے فرشتے سحری کھانے والوں پر سلام بھیجتے ہیں۔

(11)     سورج کےغروب  ہو جانے کے بعدافطار میں تاخیر نہ کیجئے۔ اس لیے کیوں کہ روزے کا اصل مقصود فرما برداری کا جذبہ پیدا کرنا ہے نہ کہ بھوکا پیاسا رکھنا۔ روزہ افطار کرانے کا بھی اہتمام کیجئے، اس کا بڑا ثواب ہے۔ جو شخص رمضان میں روزہ کھلوائے اس کے سلسلے میں خدا اس کے گناہ بخش دے گا اس کو جہنم کی آگ سے نجات دے گا اور افطار کرانے والے کو روزے دار کے برابر ثواب دے گا روزہ دارکےثواب میں نہیں ہوگی۔
WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں