انار/ Pomegranate/ Punica granatum
انارPunica granatum مشہور پھل ہے بلحاظ مزہ تین قسم کا ہو تا ہے۔
· شیریں
· میخوش یعنی کھٹا میٹھا
· ترش
ہر ایک کا بیان درج ذیل ہے۔ انار Punica granatum کے پھل کا چھلکا (نسپال) اور درخت انار کی جڑ کی چھال بھی بطور دواء بکثرت استعمال ہوتی ہے ۔
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
رمان |
English Name |
Pomegranate |
Bengali |
Dadim Gachh |
Gujrati |
Dadam |
Hindi Name |
अनार, दाड़िम |
Latin name |
|
Persian Name |
انار |
Urdu Name |
انار |
Sindhi |
داڑ ھو |
Marathi |
Dalimba |
Panjabi |
Darun, Dharu, Jaman |
Sanskrit |
दाडिम, करक, रक्तपुष्पक, लोहितपुष्पक, दलन |
انار شیریں
ماہیت
انار Pomegranate کے دانوں کاپانی شیریں ہو تا ہے ۔
مزاج
سرد 2 خشک 1
افعال
· مقوی قلب و جگر
· ملین سینہ وحلق
· مسکن حرات
· مدر بول خفیف
استعال
انار Pomegranate کو بطور میوہ بکثرت استعمال کیا جا تا ہے، اگر چہ اس سے غذائیت کم حاصل ہوتی ہے لیکن تاہم جس قدر غذائیت دیتا ہے انارسے لطیف خون پیدا ہو تا ہے۔ گرم مزاجوں کے لیے انارPunica granatum کا استعمال نہایت مفید ہے۔ انارسے جگر اور قلب کو تقویت ہوتی ہے اور اس سے سینہ اور حلق کی خشونت اور کھانسی کو نفع ملتا ہے۔
انار Pomegranate یرقان اور خفقان میں بھی استعمال ہو تا ہے، آب انار ایک لطیف غذا ہے آب انار شیریں کو پکا کر گاڑھا ہو جانے پر پھر تقویت بصارت کے لیے آنکھوں میں لگاتے ہیں۔ انار Punica granatum کے دانوں کا پانی نچوڑ کر شربت بنایا جا تا ہے جو دل و جگر کو طاقت دینے اور حرارت کو زائل کرنے کے لیے مستعمل ہے۔
مقدار خوراک
بطور دوا آب انار ۲ تولہ سے ۵ تولہ تک۔
مزید تحقیقات
پتہ چلا ہے کہ جملہ قسم کے انار Pomegranate میں اجزاء لحمیہ، شکر ،کیلشم ،فاسفورس اور فولاد جیسے قیمتی اجزاء پاۓجاتے ہیں جو خون کی پیدائش و افزائش اور جسم کی پرورش میں معاون اور مدد گار ثابت ہوتے ہیں ۔یہ خون کو اعتدال پر رکھتے ہیں اس لیے بیماری کے بعد کی کمزوری کو رفع کرنے کے لیے انار Punica granatum بطور دواء بہت مفید ہے۔ اور صحت کی حالت میں صحت کو برقرار رکھنے میں مفید ہے۔
مشہور مرکبات
· شربت انار
· جوارش انارین
· جوارش پودینہ
انار میخوش
مشہور عام قندھاری بہتر ہو تا ہے ۔
ماہیت
انار میخوش کے دانوں کا پانی چاشنی دار یعنی کھٹا میٹھا ہو تا ہے۔
مزاج
سرد خشک بہ اعتدال
افعال
· مقوی قلب و جگر
· مسکن جوش صفراوی خون
· ہلکامد ربول
استعمال
انار میخوش صفراوی مزاجوں کے لیے نہایت مفید ہے، صفراوی یر قان، خفقان حار اور معدہ و جگر کی حرارت کو زائل کرنے کے لیے استعمال ہو تا ہے۔انار پیاس کو تسکین بخشنے اور قے و متلی کو زائل کرنے کے لیے بھی مستعمل ہے، انارکا پانی نچوڑ کر شربت اور رب بنایا جا تا ہے جو کہ امراض مذکورہ میں مستعمل ہیں۔ آب انار بہت لطیف غذا ہے، انار کے پانی کو پکا کر غلیظ ہونے پر ضعف بصر، جرب چشم وسلاق اور پوٹوں کے زخم کے لیے لگاتے ہیں۔
مقدار خوراک
بطور دواء آب انار ۴ تولہ سے ۵ تولہ تک۔
انار ترش
ماہیت
انار ترش کے دانوں کا پانی مزے میں ترش ہو تا ہے۔
مزاج
سرد و خشک ۲
افعال
· مقوی قلب و جگر
· مقوی معده
· مسکن جوش صفراء وخون
· مدربول خفیف
استعمال
انار ترش کو صفراوی دستوں کو روکنے، قلب و جگر اور معدے کو طاقت دینے اور ان کی حرارت کو زائل کرنے کے لیے بکثرت استعمال کرتے ہیں۔ مقوی معدہ چورن میں شامل کرتے ہیں،انار پیاس کو تسکین دینے اور متلی و قے کو روکنے کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔
اس کا پانی آنکھ میں لگانے سے ناخنہ اور سبل کو آرام ہو تا ہے۔ اس کا پانی نچوڑ کر شربت اور رب بنایا جا تا ہے جو دستوں کو بند کرنے، دل کو قوت دینے ،گرم معدہ اور جگر کو تقویت بخشنے کے لیے مستعمل ہیں۔
مقدار خوراک
بطور دواء آب انار ترش ۲ تولہ سے ۵ تولہ تک۔