ایلوا/ Aloe vera/ Aloe barbadensis
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
صبر،مصبر |
English Name |
Aloe vera,Common aloe,Barbados aloe,Musabbar,Common Indian aloe |
Bengali |
Ghritkumari |
Gujrati |
Kunwar,Kadvi kunvar |
Hindi Name |
घीकुआँर, ग्वारपाठा, घीग्वार |
Latin name |
|
Persian Name |
بیخ بنفشہ،بیخ سوسن |
Urdu Name |
ایلوا |
Sindhi |
NA |
Marathi |
Korphad,Koraphanta |
Panjabi |
Kogar,Korwa |
Sanskrit |
कुमारी, गृहकन्या, कन्या, घृतकुमारी |
ماہیت
ایلواAloe vera گھیکوار کے پتوں کا عصارہ ہے جو کئی قسم کا ہو تا ہے بہترین ایلوا صبر سقوطری ہو تا ہے۔ ایلواگھیکورا کے پتوں کا خشک شد و مغز ہے جو سرخی مائل بھورا یا سیاہی مائل ہوتا ہے ۔ ایلوا کیی قسم کا ہوتا ہے، جز یرہ سقوطر ہ میں پاۓجانے والے گھیکوار سے بنایا جانے والا ایلوا Aloe barbadensis زیادہ بہتر ہوتا ہے، جوصبر سقوطری کہلا تا ہے ، ایلوا سازی کاعلم بہت قدیم ہے دیسقور یدوس نے اس کا تذکرہ کیا ہے ۔
مزاج
گرم درجہ دوم خشک درجہ دوم
افعال
· ملین و مسہل
· مقوی معده
· مقوی جگر
· قاتل کرم
· منقی قروح
· منقی قروح
· جالی
· محلل اورام
استعمال
ایلوا Aloe vera قبض دور کرنے کے لیے بکثرت استعمال ہو تا ہے۔ دماغ چشم اور مفاصل کے مادہ کو خارج کر تا ہے۔ ایلوا Aloe barbadensis مناسب ادویہ کے ہمراہ امراض سوداویہ میں مستعمل ہے۔ ایلواتقویت معدہ کے لیے خفیف مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے ۔
ایلوا Aloe vera کوکرم شکم خصوصا چرنوں کے قتل واخراج کے لیے اس کے آب محلول سے حقنہ کرتے یا کسی روغن میں ملا کر مقعد میں لگاتے ہیں۔
زخموں کو پاک کرنے کے لیے تنہایا مناسب ادویہ کے ہمراہ ذرور کرتے یا مرہم میں شامل کر کے لگاتے ہیں، بعض ورموں کے تحلیل کرنے کے لیے بطور ضماد مستمعل ہے۔ حب ایارج، حب شبیار اور حب صبر اور حب تنکار اس کے مشہور مرکب ہیں ۔
ایلواAloe barbadensis قبض کو دور کرنے فضلات دماغی کو بذریعہ اسہا ل خارج کرنے اور معدے و جگر کو تقویت دینے کے لیے مستعمل ہیں۔ ایلوا کاسفوف دائمی قبض ، احتباس حیض ،منع حمل ،ضعف جگر اورضعف معدو میں استعمال کیا جا تا ہے ۔
ایلوا Aloe barbadensis مفاصل، دماغ اور چشم سے فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے، اسی لئے وجع المفاصل اور تنقیہ وماغ کے لئے مستعمل ہے۔مختلف قسم کے زخموں پر ذرورا، کلف ونمش ودیگر داغ دھبوں کو دور کر نے کے لئے ضماد کیا جا تا ہے، کرم شکم کے قتل واخراج کے لئے بطورحقنہ یاکسی روغن کے ہمراہ مقعد میں لگایا جا تا ہے ۔
نفع خاص
مشہور مسہل ہے اور قبض کا ازالہ کر تا ہے۔
مضر
خراش امعاء پیدا کرنے کی وجہ سے بواسیر میں مضر ہے۔
مصلح
کتیرا اور گل سرخ
بدل
تربد
مقدار خوراک
500 ملی گرام
مزید تحقیقات
کیمیاوی تجزیہ کے ذریعہ ’’ایلوا” سے ایک الکلائڈ حاصل ہوا جو ”ایلواین” کہلا تا ہے ۔
Aloin
Barbaloin
Isobarbaloin
Emodin
Gum
Resin
مشہور مرکبات
· حب تنکار
· حب شبیار
· حب مدر
· حب صبر
· حب ایارج
· ضما دجالینوں
· ضمادخنازیر