آطر یلال/ Bishop’s weed/Ranunculus aquatilis

آطر یلال/ Bishop’s weed/Ranunculus aquatilis

آطر یلال/ Bishop’s weed/Ranunculus aquatilis

نام

زبان

نام

Arabic Name

حشیشتہ البرص، رجل الغراب

English Name

Buttercups, spearworts, water crowfoots, Bishop’s weed, Ammi majus

Bengali

NA

Gujrati

NA

Hindi Name

ومستی

Latin name

Ranunculus aquatilis

Persian Name

NA

Urdu Name

آطر یلال

Sindhi

NA

Marathi

NA

Panjabi

NA

Sanskrit

NA

ماہیت

آطر یلال Bishop’s weedایک بوٹی ہے جو سوۓکے پودے کے مشابہ ہوتی ہے،لیکن اس کے پھول سفید ہوتے ہیں اور سوئے کے زرد اور اس کے تخم تخم انیسوں کے مشابہ سرخ رنگ مائل بہ تیرگی ہوتے ہیں ۔ آطر یلال Ranunculus aquatilisکا ذائقہ تلخ وتیز ہو تا ہے یہ تخم ہی بطور دواء استعمال کیے جاتے ہیں۔

صاحب مخزن اور صاحب محیط نے آطر یلال Bishop’s weed کا نام کاک چنگی لکھا ہے، جو کہ مت گھاس کا مترادف ہے ۔ لیکن گھاس اور آطر یلال کی ماہیت میں اختلاف ہے۔ علاوہ ازیں دفعیہ برص کے لیے آطر یلالRanunculus aquatilis   میں جو خصوصیت بیان کی جاتی ہے وہ مستی گھاس میں مفقود ہے۔

آطر یلال Bishop’s weedایک پودے کے تخم ہیں جوانیسون کے مشابہ ہوتے ہیں ۔مزہ تلخ ہوتا ہے، اس کے پودے سوۓکے پودے کے مانند ہوتے ہیں، اس کی اصل جاۓپیدائش مصر ہے، ہندوستان میں بھی اس کی کاشت کی جاتی ہے۔

آپ اس جڑی بوٹی کو بھی پسند کر سکتے ہیں

/Nux vomicaکچلہ 

مزاج

گرم خشک درجہ دوئم

 افعال

آطر یلال Bishop’s weedجالی، محل اور کاسر ریاح ہے برص و بہق کو دور کرنے میں عجیب الاثر بیان کیا جا تا ہے۔   آطر یلال Ranunculus aquatilisمحلل اورام،مفتح سدہ،مقرح،مجفف قروح بھی ہے۔

استعمال

 آطر یلال کو برس کے دفعیہ کے لیے نہایت مفید بیان کیا جا تا ہے اور اس غرض کے لیے اس کو مختلف طریقوں سے استعمال کرتے ہیں، جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔ تم آطر یلال کو کوٹ چھان کر شہد میں ملا کر روزانہ بقد ر۹ ماشہ آب گرم کے ہمراہ پندرہ روز تک متواتر کھائیں ۔ برص وبہق زائل ہو جاۓگا۔

تخم اطر یلال ایک حصہ عاقر قرحا چہارم حصہ دونوں کو پیس کر شہد میں ملا کر چنائیں اور سرکہ میں پیس کر مقام برص پر ضماد کر یں اور اس مقام کو کھلا ہوا ر کھیں اور ایک دو گھنٹہ دھوپ میں بیٹھیں یہاں تک کہ پسینہ آنے لگے۔ اس کے بعد طبعیت بحکم خدامادہ مرض کو ظاہر بدن کی طرف اس مقام پر دفع کرے گی اور اس جگہ آبلہ یا قرحہ پیدا ہو جاۓگا اور اسے زرد آب بہنے لگے گا۔

 اس وقت دواء کا استعمال ترک کر دیا جاۓیہاں تک کہ زخم بھر جاۓگا اور مقام برص کارنگ صیح جلد کے ہم رنگ ہو جاۓگا۔ تخم اطر یلال 3 ماشہ تربد مجوف خراشیدہ، رسونت کو عاقر قرحا ہر ایک ایک ماشہ کو باریک پیس کر شہد میں ملا کر تنقیہ بدن سے فارغ ہونے کے بعد کھلائیں۔

اب بد ستور سابق طلا کر کے یا بغیر طلا کئے دھوپ میں بیٹھیں پہلے روز سے تیسرے روز تک مرض پر آبلہ پیدا ہو جاۓگا اور اس سے زرد آب ہنے کے بعد مرض بالکل زائل ہو جاۓگا۔ الغرض برص کے ازالہ کے لیے اس دواء کو اسرار الہی سے بیان کیا جاتا ہے۔

آطر یلال کا سفوف تنہا یا ہمراہ شہد برص و بہق ،کلف و نمش میں مستعمل ہے ۔ سرکہ میں پیس کر مقام ماؤف پر ضمادا استعمال کیا جا تا ہے، جس کی وجہ سے وہاں پر آبلہ یا زخم پیدا ہوکر فاسد رطوبات خارج ہو جاتی ہیں، پھر مجفف قروح کی بنا پر یہ زخم کومندمل کر دیتا ہے۔ اس طریقہ سے یہ برس کے لئے مفید ہوتا ہے ، نفخ شکم اور ریاحی در د میں بھی مستعمل ہے ۔

مقدار خوراک

3سے 5 گرام

مضرت

 مقرح ہے نیز کبد وکلیہ کے لئے مضر ہے ۔

 مصلح

·      شہد

·      کتیرا

بدل

بابچی

کیمیاوی تجزیہ

Methyl Salycilate,

Xanthotoxin,

Basil oil.

مشہور مرکب

 سفوف برص

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں