Prunus domestica

آلو بخارا/ Plum/ Prunus domestica

آلو بخارا/ Plum/ Prunus domestica

Plum-in-urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

اجاص

English Name

Plum

Sindhi

NA

Gujrati

NA

Hindi Name

آلو بخارا

Latin name

Prunus domestica

Persian Name

آلو ے  بخارا

Urdu Name

آلو بخارا

ماہیت

 آلو بخارا Plum ایک ترش پھل ہے۔ اس کے درخت کشمیر، ہمالیہ، أفغانستان، ایران اور پاکستان میں بکثرت پائے جاتے ہیں۔ تازہ حالت میں یہ پھل سرخ رنگ کے ہوتے ہیں ۔ خشک ہونے پر سیاہ ہو جاتے ہیں۔ خشک شدہ پھل بازار میں عطاروں کے علاوہ عام دوکانوں پر بھی دستیاب ہوجاتے ہیں۔

 پاکستان ادر افغانستان سے آلو بخارا Plum در آمد بھی کیا جا تا ہے ۔ اجاص اس کا عربی نام ہے۔ اس نام سے قدیم کتابوں میں اس کا ذکر پایا جاتا ہے، چنانچہ ابن بیار کی جامع المفردات ا اور ابن ہبل کی کتاب المختارات کے دوسرے حصہ میں جوکہ اد و یہ مفرده پر مشتمل ہے اس کا ذکر ملتا ہے۔

آلو بخارا Plum کے افعال وخواص اور اس کی دریافت بھی قدیم اطباہی کے ذریعہ ہوا ہے۔آلو بخارا (اجاص) مشہورپھل ہے بیر کے برابر رنگ سرخی مائل بہ سیاہی، مزہ ترش چاشنی دار ہو تا ہے ۔

اقسام

 آلو بخارا Prunus domesticaبستانی اور کوہی دو قسم کا ہو تا ہے بستانی کئی قسم کا ہو تا ہے ۔ جن میں ایک قسم بڑی اور سیاہ ہے اس کو بالعموم آلو بخارا کہتے ہیں۔

آپ اس جڑی بوٹی کو بھی پسند کر سکتے ہیں

آم/ Mango

مزاج

سرد وتر

 افعال

آلو بخارا Prunus domestica مسکن صفراوخون اورملین ہے۔ اس لے اسکو بخاروںمیں، پیاس کی شدت کو روکنے،قے،متلی کو روکنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مسکن صفراء وجوش خون، ملین امعاء۔

نفح خاص

جوش خون ومسکن صفرہ

 ترکیب استعمال

آلو بخارا Prunus domestica کو منہ میں رکھ کر چوسنے سے پاس کی شدت اورقے متلی کو فائدہ ہوتاہے۔بخاروں میں 5 عدد آلو بخارا کو کچھ دیر کیلیے پانی میں چھوڑیں، کچھ دیر میں نرم ہوجانے  پر مل چھان کر پانی پلایا جاے۔10آلوبخارا کھانے سے نرم دست ہوجاتے ہیں، اور قبض دور ہوجاتا ہے۔

آلوبخارا Prunus domestica گرمی کے درد سر،تپ صفراوی ،قے متلی اور پیاس کو روکنے کے لیے استعمال کیا جا تا ہے قلب کی حرارت و سوزش میں مفید ہے بطور مسہل صفراء مستعمل ہے۔

 مزید تحقیقات

 آلو بخارا Plum کے کیمیادی تجزیہ سے پتہ چلا ہے کہ اس میں حسب ذیل اجزا پاے جاتے ہیں ۔

اجزا لحم، شحم، شکر ، معدنی اجزا مشلا کیلشیم، فاسفورس وغیرہ پائے جاتے ہیں۔ اطبا بخاروںمیں آلوبخارا کو زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔ مزکورہ اجزا کی دریافت سے ایسی ہدایت کی اہمیت واضح ہو جاتی ہے کہ آلو بخارا Plumمیں تغذیہ کی بھی خصوصیت ہے۔

مقدار خوراک

3 عد د سے 5عدد تک (بطور مسہل 15 عدد تک) ۔

مضر

دماغ،معدہ اور پٹھوں کیلیے۔

مصلح

عناب،گلقند،مصطگی

بدل

املی

مشہور مرکبات

شربت آلو بخارا

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں