اترنج/ Citron/ Citrus medica
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
اترنج |
English Name |
Citron |
Bengali |
NA |
Gujrati |
NA |
Hindi Name |
NA |
Latin name |
|
Farsi |
NA |
Persian Name |
NA |
Urdu Name |
بجورا، لیموں کبیر، چکوترا |
Sindhi |
NA |
Marathi |
NA |
Panjabi |
NA |
Sanskrit |
NA |
ماہیت
اترنج لیموں کی قسم سے ہے جو رنگ میں زرد سرخی مائل اور خوشبودار ہوتا ہے۔اترنج ایک متوسط قد کے درخت کا پھل ہے، جو کاغذی لیموں کی طرح لیکن اس سے بڑا ہوتا ہے۔ پوست علیحد ہ کرنے پر سنترہ کے مانند اس میں قاشیں نکلتی ہیں ہر قاش میں ۲-۳ عددتخم ہوتے ہیں۔
قاشوں کے گودے کو مخاض ترنج یا ز یرہ ترنج کہا جا تا ہے ۔ پھل کے تمام حصے تخم ، پوست ترنج ، مخاض ترنج اور تخم ترنج دواء مستعمل ہیں ۔
مزاج
حماض اترج یعنی وہ حصہ جو کہ بیجوں کے ہمراہ لپٹا ہوا ہو تا ہے۔ سرد ۳خشک ۳۔
افعال
· قابض
· مسکن صفراء وخون
· مقوی معدہ و جگر
· مقوی قلب
· جالی
· مقوی اعضاء رئیسہ
· ہاضم
· کاسر ریاح
· تر یاق ہیضہ
· مدر حیض
· محلل اورام
· تر یاق سموم
استعمال
حماض اترج کو اسہال صفراوی کو بند کرنے کے لئے کھلاتے ہیں۔ صفراء کی زیادتی اور خون کے جوش کو زائل کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔اسکومتلی اور قے کو ساکن کرنے کے لئے دیتے ہیں اور جھائیں اور داد پر لگاتے ہیں۔
اترنج کا مربہ بھی بنایا جا تا ہے جو گرم خفقان کو دور کرنے اور معدہ و جگر کو طاقت بخشنے کے لئے مستعمل ہے۔ وبائی امراض کے زمانہ میں اس کا کھانا مفید ہے۔
اترنج کاپوست اور مخاض تریج کو اسہال صفراوی، متلی ، قے ، ہیضہ، سو ہضم ،ضعف ہضم ، نفخ شکم ،ضعف معد و جگر ، خفقان حار اور ضعف اعضاء رئیسہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔
تخم کو احتباس حیض اور عسر حیض میں داخلا، اورام کی تحلیل کے لئے مادا اور سانپ بچھو کاٹے ہوئے میں دونوں طرح سے مستعمل ہے ۔
نفع خاص
اسہال صفرادی میں مفید ہے۔
مقدارخوراک
تخم: ۱-۳ گرام، پوست:۳-۵ گرام ۔
مصلح
· شہد
· فلفل سیاہ
بدل
· نارنج
مضرت
گرم مزاج والوں کے لئے معتر ہے ۔
کیمیاوی تجزیہ
Vit. C
Citric acid
Phosphorus
Calcium
Limonene
Dipentene
مشہور مرکب
· جوارش آملہ عنبری بہ نسخہ کلاں
· جوارش بسباسہ۔