اسطخودوس / French lavender/ Lavandula stoechas
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
اسطخودوس ، انس الارواح |
English Name |
French lavender |
Bengali |
NA |
Gujrati |
NA |
Hindi Name |
دھاروDharu , |
Latin name |
|
Persian Name |
اسطخودوس ،جاروب دماغ |
Urdu Name |
دماغ کا جھاڑو |
Sindhi |
NA |
Marathi |
NA |
Panjabi |
NA |
Sanskrit |
NA |
ماہیت
اسطخودوس French lavender ایک بوٹی ہے اس کے پتے برگ صعتر سے مشابہ ہوتے ہیں، پھول بکثرت گچھوں میں لگتے ہیں اور ان سے کافور کی مانند بو آتی ہے۔ اسطخودوس French lavender کے خشک شدہ پتے اور پھول کی بطور دوا بکثرت مستعمل ہے۔
اسطخودوسLavandula stoechas ایک نبات ہے جس کی اونچائی نصف میٹر تک ہوتی ہے، اس کا تنا کھر درا ہوتا ہے پتے پودینہ کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں ۔ اسطخودوس Lavandula stoechas پر نیلگوں یا ہلکے بنفشی رنگ کے تلسی کی بالیوں کی طرح پھول آتے ہیں جن سے کا فورجیسی خوشبو آتی ہے ۔
اسطخودوس French lavender کےپھولوں سے تیل بھی حاصل کیا جا تا ہے پھول اور پتے دواء مستعمل ہیں ۔ پورے پودے کا مزہ تلخ ہوتا ہے ، اسطخودوس کشمیر میں پایا جا تا ہے، زیادہ تر روم اور حجاز سے درآمد کیا جا تا ہے، عام طور پر یہ پودانمناک اور ساحلی مقامات پر زیادہ ہوتا ہے۔
مزاج
گرم وخشک
افعال
· محلل
· مفتح و مقوی
· منقی دماغ واعصاب
· مقوی معدہ
· کاسر ریاح
· مسہل بلغم وسوداء
· مقوی دماغ واعصاب
· محلل اورام
· مفتح سدد
· منضج سوداء وبلغم
استعمال
اسطو خودوس Lavandula stoechas کو زیادہ تر دماغی اور عصبی امراض مثلا فالج، لقوہ صرع سرد، نزلہ و زکام ،نسیان وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں ۔ اسطخودوس French lavender کو اعصاب دماغ کو طاقت بخشنے اور ان کو فضلات سے پاک صاف کرنے کے لیے بہت مفید سمجھا جا تا ہے۔
اسطخودوس French lavender کا جوشاندہ درد اعصاب اور وجع المفاصل کو تسکین دینے کے لیے نافع بیان کیا جاتا ہے ۔ اسطخودوس جگر کے سرد ورم اور استسقاء میں مستعمل ہے۔
اسطوخودوس French lavender کو سفوف یا جوشاند و کی شکل میں عصبی و دماغی امراض، فالج ، لقو ہ، صرع مزمن ،نزلہ وزکام ،ورم تجاویف الانف ،نسیان ،ضعف دماغ ،صداع ، مالیخولیا، ضعف معده ، ورم کبد. بارد استسقا ءاور وجع المفاصل میں استعمال کیا جا تا ہے ۔
نفع خاص
اسطخودوس فضلات دماغی کے تنقیہ کے لیے عجیب الاثر ہے۔
مضرت
قے متلی ، کرب پیدا کرتا ہے.
مصلح
لیموں ،سکنجبین
بدل
افتیمون، بادر نجبو یہ یارج تنقیہ کے لیے ۔
مقدار خوراک
6سے 7 گرام
مزید تحقیقات
کیمیاوی تجزیہ سے پتہ چلا ہے کہ اسطو خودوس میں روغن فراری جس میں کافور کی سی بو ہوتی ہے روغن کثیف اور الکحل کی کچھ مقدار پائی جاتی ہے ۔
Cineole
Ketones
Frenchyl
Alcohol
مشہور مرکبات
· اطریفل اسطو خودوس
· معجون نجاح
· معجون خدر