اسگندھ ناگوری/ Winter cherry/ Ashwagandha

اسگندھ ناگوری/ Winter cherry/ Ashwagandha

 اسگندھ ناگوری/ Winter cherry/ Ashwagandha

Ashwagandha in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

Tukhme hayat،تخم حیات

English Name

Winter cherry

Bengali

 अश्वगन्धाAshwagandha،

Gujrati

आसन्धAasandh, घोडासोडा Ghodasodaअसोड़ा ،Asoda،

Hindi Name

असगन्ध, अश्वगन्धा, पुनीर, नागोरी असगन्ध

Latin name

Withania somnifera

Persian Name

मेहरनानबरारी (Mehernanbarari), असगंध-ए-नागौरी (Ashgandh-e-nagori)

Urdu Name

اسگندھ ناگوری

Sindhi

NA

Marathi

असकन्धा (Askandha), टिल्लि (Tilli)

Panjabi

असगंद (Asgand)

Sanskrit

वराहकर्णी, वरदा, बलदा, कुष्ठगन्धिनी, अश्वगंधा

 

ماہیت

 اسگندھ Winter cherry ایک بوٹی ہے جو کہ ادھے گز سے ایک گز تک بلند ہوتی ہے۔ اسگندھ Ashwagandha کے پتے بیضوی نو کد ار ہوتے ہیں۔ اسگندھWithania somnifera کا پھل گول اور کاکنج کے مشابہ ایک بار یک پردہ میں محفوظ ہو تا ہے جو کہ پختہ ہو کر زرد ہو جا تا ہے اور اسگندھ کے اندر سے کاکنج کے مانند باریک تخم نکلتے ہیں۔

اسگندھ پودے کی جڑ ہے جو1۔     8انچ لمبی سفید خاکستری اور چکنی ہوتی ہے،تازہ جڑ کی بوگھوڑے کے پیشاب کی طرح ہوتی ہے ، نا گور ( راجستھان) میں پیدا ہونے کی وجہ سے ناگوری کہلاتی ہے جو افادیت میں بہتر ہوتی ہے۔

 اسگندھ Winter cherry کا پودا تقر یا ایک میٹر اونچا ہوتا ہے ، پتے برگ اڑوسہ کے مماننداور پھول بینگن کے پھولوں کی طرح لیکن اس سے چھوٹے  گچھوں کی شکل میں زردی مائل سبز رنگ کے ہوتے ہیں ۔ اسگندھ Ashwagandha کا پھل حب کا کنج کے مشابہ ہو تا ہے۔ز یاد و تر اس کی جڑ دواء مستعمل ہے ۔ اسگندھ  ہندوستان میں تقریبا ہر جگہ خصوصا یو پی ، دہلی اور پنجاب میں خود رو پائی جاتی ہے اور اسگندھ کی کاشت بھی کی جاتی ہے۔ اسگندھ کی جڑ باریک اور اندر باہر سے سفید مائل بہ زردی ہوتی ہے۔

آپ اس جڑی بوٹی کو بھی پسند کر سکتے ہیں

 کچلہ/ Nux vomica

 

مزاج

گرم درجہ اول خشک درجہ دوم۔

حصہ مستعملہ

 زیادہ تر اس کی جڑ مستعمل ہے۔ تازہ پتے بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔

 مقام پیدائش

 پاکستان میں ہر مقام پر کم و بیش پیدا ہوتی ہے۔ صوبہ پنجاب میں بکثرت دیکھی جاتی ہے، خصوصا دیہاتوں، خند قوں اور قبرستانوں میں اگتی ہے۔

افعال

اسگندھ Winter cherry مبہی و مقوی جسم ہے۔  اسگندھ withania somniferaمحلل ہونے کی وجہ سے طلاء استعمال اور اورام  کو تحلیل کیا جا تا ہے۔ وجع المفاصل اور دیگر اقسام کے ورموں پر تازہ پتے نیم گرم کر کے باندھتے ہیں جو ورم تحلیل کرنے کے لیے مفید ہیں۔

·      مقوی اعصاب

·      مولد شیر

·      محل اورام

·      مقوی عام

 قلت لبن میں اس کا سفوف ہمراہ شیر استعمال کیا جا تا ہے۔ تحلیل اورام کے لئے ضمادا اور وجع المفاصل، نقرس ،عرق النساء میں سفوف مستعمل ہے۔ اسگندھ کے تخم کو دودھ جمانے کے لئے استعمال کیا جا تا ہے۔

 مصلح

 گوند کتیرا

 بدل

بہمن سفید

مقدار خوراک

 3 سے 5 گرام

 مزید تحقیقات

کیمیاوی تجزیہ ہے پتہ چلا ہے کہ اسگند سے حسب ذیل اجزا دریافت ہوے ہیں۔

·      روغن

·      قلمدار الکوحل

·      شحم

·      ایک فعال جو ہر سومنی فیرین ہو تا ہے۔

Somniferine

Alcohol

Carobybrate

 

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں