افتیمون/ Cuscuta reflexa/ Giant-dodder

افتیمون/ Cuscuta reflexa/ Giant-dodder

 افتیمون/ Cuscuta reflexa/Giant-dodder

Air creeper in urdu
نام

زبان

نام

Arabic Name

افتیمون ہندی،کثوث

English Name

Giant-dodder, Reflexed dodder, Air creeper

Bengali

आलोक लता ،Alok lata , अल्गुसी ، Algusi , स्वर्णलता ،Swarnalata

Gujrati

अमरबेल ،Amarbel

Hindi Name

आकाश बेल, अमरबेल

Latin name

Cuscuta reflexa

Persian Name

درخت پیچاں، افتیمون

Urdu Name

اکاش بیل، Akashabel

Sindhi

NA

Marathi

आकाशबेल ،Akashabel، निर्मली ،Nirmali

Panjabi

निराधार ،Niradhar

Sanskrit

अमरवल्ली, खवल्ली

 ماہیت

افتیمون Air creeper بغیر جڑ اور پتوں کے بوٹی ہے جو زرد دھاگوں کی شکل میں بعض درختوں کے اوپر پھیلتی رہتی ہے ۔ افتیمون کامزہ تلخ ہو تا ہے۔ ایک بیلدارطفیلی (Parasyte) نبات ہے جو بار یک دھاگوں کی شکل کی ز ردسنہرے  رنگ والی ہوتی ہے۔ مختلف قسم کے درختوں پر لپٹی رہتی ہے اوران سے اپنی غذا حاصل کر کے درختوں کو سکھادیتی ہے ۔

 زمین سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔ موسم گرماد بہار میں خوب پھیلتی ہے ۔ افتیمون Air creeperپر نہایت بار یک (اکھوے کے مانند(پتیاں لگتی ہیں جو بظاہر معلوم نہیں ہوتیں، اس پر مختلف (سفید، نیلے، پیلے( رنگ کے چمکدار پھول آتے ہیں اور گھنڈی نما پھل بھی لگتے ہیں ۔ پھل کے اندرز ردی مایل خاکستری رنگ کے باریک بار یک تخم بھرے ہوتے ہیں جن کو تخم کثوث کہا جا تا ہے۔

 جاۓپیدائش کے اعتبار سے افتیمون Air creeper کی دوقسمیں ہوتی ہیں (1) افتیمون ولایتی اور (2) افتیون ہندی۔ افتیمون ولایتی نسبتا زیادہ بار یک، افادیت میں بہتر ہوتی ہے، یہ ایران ، افغانستان ، اور یور پی ممالک میں پائی جاتی ہے ۔ افتیمون ہندی ، ہندوستان کے گرم علاقوں ( یو پی ، پنجاب، بنگال اور جنوبی ہند ) میں پائی جاتی ہے۔

آپ اس جڑی بوٹی کو بھی پسند کر سکتے ہیں

آطر یلال/ Bishop’s weed/Ranunculus aquatilis

 مزاج

 گرم ۲ و خشک ۲، تخم کثوث گرم 1 خشک ۲

افعال

·      محلل ومنضج اورام

·      مسکن در د

·      قاتل کرم شکم

·      مسہل اخلاط ثلاثہ (سوداء)

·      مقوی جگر

·      مقوی معدہ

·      مصفی دم

·      دافع حمی

·      ہاضم

·      کا سر باح

 استعمال

اکاس بیل Cuscuta reflexaکو پکا کر پھوڑے پھنسیوں پر کچل کر باند ھتے ہیں، بعض در دوں میں اس کے جوشاندہ سے بھپارہ دیتے اور ثفل کو نیم گرم تیل میں تل کر یا بغیر تلے باند ھتے ہیں۔ کرم شکم کے قتل واخراج کے لیے اس کا جوشاندہ پلاتے ہیں، بعض اطباء اس کو افتیمون ولائتیCuscuta reflexa کی بجاۓان تمام امراض میں استعال کرتے ہیں جن میں افتیمون ولایتی استعمال ہوتی ہے۔

افتیمون زخم او رناسور میں مقامی طور پر لگانے سے فائدہ ہوتا ہے ۔ افتیمون کو روغن کنجد میں پکا کر سر میں لگانے سے بالوں کوگر نے سے روکتا ہے ۔

 مقدار خوراک

3سے5گرام

کیمیاوی تجزی

Cuscutin

Cuscutaline

Quercetine

Resin

مضرت

 ریہ کے لئے مضر ہے

 مصلح

 کاسنی

 بدل

 فستین

مشہورمرکب

·      معجون نجاح

·      معجون عشبہ (افیتمون)

·      شربت دینار

·      معجون دبیدالورد (تخم کثوث)

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں