انجبار/ Bistort/ Polygonum bistorta
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
انجبار |
English Name |
Bistort, Common bistort |
Bengali |
NA |
Gujrati |
NA |
Hindi Name |
NA |
Latin name |
|
Persian Name |
انگبار |
Urdu Name |
NA |
Sindhi |
NA |
Marathi |
NA |
Panjabi |
NA |
Sanskrit |
NA |
ماہیت
انجبار Bistort کا پو دا 2گز تک بلند ہو تا ہے ۔شاخیں بار یک مائل بہ سرخی ہوتی ہیں۔ پھول بھی سرخ ہو تا ہے ، پھول گرنے کے بعد چھوٹے چھوٹے غلاف نمودار ہوتے ہیں جن میں بار یک تخم بھرے ہوۓہوتے ہیں۔ انجبار Polygonum bistorta کی جڑ گہرائی میں ہوتی ہے جو کھردری اور سرخ مائل بہ سیاہی ہوتی ہے۔ یہی جڑ کا چھلکا دواء مستعمل ہے۔
انجبار Bistortایک پودے کی جڑ ہے جوسرخ سیای مائل کھر دری اور انگلی کے بقد رموٹی ہوتی ہے۔ انجبار کا مزہ کسیلاکسی قدر پھیکا ہوتا ہے ، انجبار کا پودا ۲-۳ گز اونچا ہوتا ہے ، پتے ایک انچ لمبے نوکدار، پھل مثلث سرخ ہوتے ہیں جس میں نقطہ کے برابر سفید دھبے پاۓجاتے ہیں۔ انجبار Polygonum bistorta کی شاخیں بھی سرخی مائل ہوتی ہیں ۔ زیادہ تر جڑ دواء استعمال ہوتی ہے ،اس کا پودانمناک جگہوں پر ہندوستان میں کشمیر، ہمالیہ کی ترائی اور ملک شام میں پایا جا تا ہے۔
مقام پیدائش
· شام
· طبرستان
مزاج
پہلے درجہ میں سرد و خشک ہے۔
افعال
· قابض
· حابس نزف الدم
· مقوی معده وامعاء
· مسکن صفراء
· مسکن حدت دم
استعمال
انجبار Bistort قابض ہونے کی وجہ سے پرانے دستوں (خواہ خونی ہوں یا نہ ہوں(کے لیے نہایت مفید ہے اور اس کا قبض کسی قسم کی تکلیف دینے والا نہیں ہے اور چونکہ قابض ہونے کے ساتھ ہی حابس و نزف الدم بھی ہے لہذا جملہ اعضاء کے خون کو بند کرنے کے لیے کثیر الاستعمال اور کثیر المنافع دوا ہے۔
انجبار Polygonum bistorta اسہال دموی، بول الدم اور بول مدہ میں بکثرت مستعمل ہے۔ انجبار مرض سل کے لیے بھی مفید ہے۔ قابض ہونے کی وجہ سے (موچ) عضلات کے کچل جانے اور ان کے ٹوٹ پھوٹ وغیرہ میں ضمادانافع ہے ۔مسکن صفراء ہونے کی وجہ سے قے اور متلی کو بھی روکتی ہے اور ذرور اا جراحات سے خون روکنے کے لیے مفید ہے۔
انجبار Polygonum bistorta مختلف قسم کے اسہال ، اسہال دموی، اسہال کہنہ، زحیر، زحیر دموی ، زیر امیائی ، بواسیر دموی ،نفث الدم، بول الدم، بول المده ، جریان الدم ،نزف الدم اور قے متلی میں اس کا جوشاندہ استعمال کیا جا تا ہے ۔ سیلان الاذن میں ذرور استعمال ہوتا ہے ۔
نفع خاص
خونی دستوں اور زحیر دموی کے لیے مفید ہے۔
مضر
بار دالمزاج لوگوں کے لیے ۔
مصلح
زنجیل و شہد خالص۔
بدل
حب آلاس
مقدار خوراک
5سے7گرام تک
مزید تحقیقات
کیمیاوی تجزیہ سے حسب ذیل اجزاء دریافت کئے گئے ۔
· ٹینک اور گیلک ایسڈ
· نشاستہ
· ۳کیلشیم اگزیلیٹ
· دس فی صد البیومن
ان اجزاء کی موجودگی اس کے قابض وحابس افعال کا باعث ہے۔ کیمیاوی تجزیہ سے قبل ایک طویل عرصہ سے اطباء اسی خواص اور عوارض کے لیے انجبار کو استعمال کرتے آرہے ہیں۔
Starch,
Albumins.
Tannic Acid,
Gallic Acid,
Polygonic acid,
مشہور مرکبات
- · شربت انجبار
- · سفوف استحاضہ
- · منجون تیواج