انیسون/ Aniseed/ Pimpinella anisum

انیسون/ Aniseed/ Pimpinella anisum

 انیسون/ Aniseed/ Pimpinella anisum

Aniseed in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

NA

English Name

Aniseed ، Anix

Bengali

موری

Gujrati

NA

Hindi Name

NA

Latin name

Pimpinella anisum

Persian Name

بادیان رومی

Urdu Name

انیسون

Sindhi

سونف رومی

Marathi

NA

Panjabi

NA

Sanskrit

NA

ماہیت

 انیسون Aniseedتخم بادیان سے چھوٹے چھوٹے تخم ہوتے ہیں ان کی بو خوشگوار اور مزہ کسی قدر تلخ اور تیز ہو تا ہے ۔ انیسون ایک پودے کے تخم ہیں جو کہ اصلا پھل ہوتے ہیں ۔ انیسونPimpinella anisum بادیان سے مشابہ لیکن اس سے چھوٹے ہوتے ہیں اور گچھوں میں لگتے ہیں ، اس کی بوخوشگوار مزہ کسی قد رتلخ اور تیز ہوتا ہے۔ انیسون  Aniseed کا پودا سونف کے پودے کے مانند تقریبا ۳-۴ فٹ تک بلند ہوتا ہے اس کے پھول سفید ہوتے ہیں ، یہ پودا ملک روم ،اٹلی ،شمالی امر یکہ اور ہندوستان میں پایا جا تا ہے ۔

آپ کو یہ بھی پسند آسکتا ہے

مزاج

گرم ۲ خشک ۲

افعال

·      مفتح

·      کا سریاح

·      مسکن اوجاع

·      منفث بلغم

·      مد ربول

·      مدر شیر

·      مفتح سد ہ

·      مشتہی

·      مقوی معد و وجگر

 استعمال

 انیسوں Pimpinella anisumکو ریاح خارج کرنے کے لیے درد شکم، درد گر دہ ریحی جیسے امراض میں بکثرت استعمال کرتے ہیں۔ انیسون Aniseed دمہ ،کھانسی میں اخراج بلغم کے لیے مستعمل ہے اور ادرار بول اور ادرار شیر کے لیے کھلاتے ہیں۔

انیسونPimpinella anisum مروڑ پیدا کرنے والی مسہلہ ادویہ کے ہمراہ ان کی اصلاح کے لیے شامل کرتے ہیں۔ گردہ ،مثانہ، رحم، جگر و طحال کے سدوں کو (مدر ہونے کے باعث) کھولنے کے لیے استعمال کرایا جا تا ہے۔ روغن گل میں پکا کر تسکین درد گوش کے لے قطور کرتے ہیں۔

سفوف کی شکل میں در وشکم، نفخ شکم، ضعف ہضم ، وجمع الکلیہ ریحی ،عسر بول وحیض ، کھانسی ،ضیق النفس ، قلت شیر اور مختلف احشاء کے سدوں کو کھولنے کے لئے استعمال کیا جا تاہے ۔ روغن گل کے ہمراہ وجع الاذن میں قطور مستعمل ہے۔

نفع خاص

 کاسر ریاح ہے۔

مضر

 درد سرپیدا کر تا ہے۔

 مصلح

سکنجین

بدل

·      بادیان

·      تخم ثبت

·      تخم سویا

مقدار خوراک

 3سے5گرام

 مزید تحقیات

 کیمیاوی تجزیہ سے پتہ چلا ہے کہ روغن انیسوں میں ۸۰/۹۰ فی صد ایک جز پایا جا تا ہے جس کو اینی تھول Anethol) (کہتے ہیں، اس جز پر روغن انیسوں کی خوشبو کا انحصار ہو تا ہے اس کے علاوہ اور بھی کیمیاوی اجزاء حاصل ہوۓہیں جو کہ معالجاتی لحاظ سے اہمیت نہیں رکھتے ۔

مرکبات

·      جوارش عودشیریں

·      دواء الکر کم  کبیر

·      حب شبیار 

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں