ایرسا/ Orris root/ Iris ensata
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
قزحیہ |
English Name |
Orris root |
Bengali |
NA |
Gujrati |
NA |
Hindi Name |
NA |
Latin name |
|
Persian Name |
بیخ بنفشہ،بیخ سوسن |
Urdu Name |
ایرسا |
Sindhi |
NA |
Marathi |
NA |
Panjabi |
NA |
Sanskrit |
NA |
ماہیت
ایر سا Orris root’’ سوسن آسمان جوتی” ( نیلے پھول والی سوس( کی جڑ ہے جو کہ طب میں دواء مستعمل ہے۔ ایرسا سخت گرہ دار جڑ ہوتی ہے اور اس سے خوشبو آتی ہے۔ ایرسا Iris ensata کا پوست نیلے اور سرخ رنگ سے رنگین ہو تا ہے اور اندر سے زردی سرخی مائل ہوتی ہے، اس کی قوت ایک سال تک باقی رہتی ہے۔
مقام پیدائش
· شمالی ہندوستان
· ایران
· یورپ کے وسطی اور جنوبی ممالک
آپ کو یہ بھی پسند آسکتا ہے
گرم و خشک
افعال
· محلل ملطف
· مسخن
· مفتح
· منقی ومنفث بلغم
· منضج
· مجفف
· جالی مع قبض خفیف
· مدر بلغم وصفراء
· دافع سموم
استعمال
چونکہ ایر سا Orris rootملطف، مسخن، مفتح سدہ، منفج اور مسہل بلغم ہے لہذا اکثر امراض بلغمیہ و عصبانیہ مثلا نزلہ و زکام، سرفہ ،ضیق النفس، ذات الریہ، خشونت قصبہ ریہ و حلق و سینہ، درد پہلو، ذات الجنب ،در دسینہ، اختلاج، خدر رعشہ ، سکتہ، فالج اور نسیان کے لیے نافع ہے۔
ایر سا Orris root سینہ سے اخلاط غلیظ کو خارج کرتا ہے اور ملطف اور مفتح ہونے کے سبب سے پیشاب کا ادرار کر تا ہے اور انہیں افعال کے باعث استسقاء اور یر قان میں نافع ہے۔ ایرسا جگر بار د کو تقویت بخشتا ہے، جالی ہونے کی وجہ سے اکتحالا ناخونہ چشم کے لیے مفید ہے اور طلاء کلف و نمش وغیرہ جلدی امراض کے لے فائدہ بخش ہے ۔
چونکہ ایرسا Iris ensata جالی ہونے کے باوجود مجفت بھی ہے لہذا خراب قسم کے زخموں کو میل اور خراب گوشت سے پاک وصاف کر کے نیا گوشت اگاتا اور ان کو خشک کر دیتا ہے ۔ ملطف اور محلل ہونے کی وجہ سے اورام غلیظ مزمنہ اور خنازیر کی صلابتوں کے لیے مفید ہے ۔ ملطف، مسخن اور مفتح ہونے کی وجہ سے ایرسا کو باریک پیسں کر سونگھنے سے چھینکیں آتی ہیں لہذا درد سر، کہنہ، شقیقہ اور نزلہ و زکام میں نافع ہے۔
ایر سا Iris ensataآنکھ کے خراب فضلات کو بذ ریعہ عطسہ ناک کی راہ دفع کر تا ہے ۔گزیدگی، حشرات الارض ومثلا سانپ بچھو بھیٹر کے لیے طلاء مفید ہے ۔ ملطف، مسخن اور جالی ہونے کے باعث سرکہ یا کسی مناسب روغن کے ہمراہ قطورا بہرے پن اور بدبوۓبینی کے لیے نافع ہے۔
نفع خاص
ایرسا Iris ensata پھیپھڑوں سے اخلاط کو خارج کرتا ہے ۔
بد ل
ماذریون
مقدار خوراک
۳ماشہ سے ۵ماشہ تک۔
مزید تحقیقات
کیمیاوی تجزیہ کے ذریعہ ایر سا کا جو ہر Irids Exractumبھورے سیاہ رنگ کے سفوف کی شکل میں حاصل کیا گیا ہے جو معدل، مسہل صفراء، مدر بول تاثیرات رکھتا ہے۔ اس وجہ سے فعل جگر کی سستی، غلبہ صفراء، یرقان اور اثناعشری کی سوء ہضمی میں استعمال کرتے ہیں ۔
مشہور مرکبات
· شربت زوفا مرکب
· ضماد خنازیر
· روغن کلاں
· معجون راح المومنین