بادام تلخ/ Bitter Almond/ Prunus amygdalus
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
لوزالمر |
English Name |
Bitter Almond |
Bengali |
ٹیتو کاٹھ بادام، مکٹا بادام |
Gujrati |
NA |
Hindi Name |
NA |
Latin name |
|
Persian Name |
نورالمر |
Urdu Name |
بادام تلخ |
Sindhi |
کوڑا بادام |
Marathi |
NA |
Panjabi |
NA |
Sanskrit |
NA |
مایت
بادام تلخ Bitter Almond، بادام شیریں کے مقابلہ میں کچھ چھوٹا ہوتا ہے ۔ اس کا ذائقہ نہایت تلخ ہوتا ہے۔
مزاج
گرم ۳ خشک ۳-
افعال
· مسہل
· محلل
· جالی
· منفث بلغم
· مدربول و حیض
· قاتل کرم
استعمال
بادام تلخ Bitter Almond کو اگر چہ کھانسی ،دمہ، احتباس بول و حیض ،اخراج اخلاط غلیظہ کے لیے مفید بیان کیا جا تا ہے اور بقول ارسطو ڈیڑھ تولہ بادام تلخ prunus amygdalusشراب پینے کے بعد کھانے سے نشہ نہیں آتا لیکن چونکہ اس میں سمیت ہے لہذا اند رونی طور پر بہت کم مستعمل ہے۔
چونکہ بادام تلخ Bitter Almond میں Hydrocyanic acid پاۓجانے کی وجہ سے سمیت پائی جاتی ہے، اس لئے اس کو اندرونی طور پر کم استعمال کیا جا تا ہے ، زیادہ تر بادام تلخ prunus amygdalusکو ضماد وطلاء کے طور پر چہرے کے داغ دھبوں کو دور کر نے کئے لئے ،کلف ڈنمش ، داد ،جھا ئیں اور چہرے کی رنگت کو نکھارنے کے لئے استعمال کیا جا تا ہے، نیز جوؤں کو مارنے کے لئے بادام تلخ کو سر میں بھی لگا یا جا تا ہے ، کان کے دردہ،طنین و دوی اور کرم گوش میں اس کاروغن ٹپکایا جا تا ہے ۔
زیادہ تر داد اور جھائیں کے دور کرنے اور چہرے کے رنگ کو نکھارنے کے لیے بطور ضماد استعمال کیا جا تا ہے۔ جوؤں کے مارنے کے لیے اسے سر میں بھی لگاتے ہیں۔ بادام تلخ کا روغن کان کے دوی و طنین (کان بجنا) کے ازالہ کے لیے بطور قطور مستمعل ہے۔
کان میں کیڑے پڑ گئے ہوں تو ان کی ہلاکت کے لیے بھی ٹپکاتے ہیں ۔چہرے کی جھائیاں وغیرہ کو دور کرنے کے لیے طلاء کرتے ہیں اور جوؤں کو مارنے کے لیے سر میں لگاتے ہیں۔
نفع خاص
امراض جلدی میں بیرونی طور پر ضماداً مستعمل ہے۔
مضر
امعاء کے لیے۔
مصلح
· شکر مصری
· بادام شیریں
بدل
· مغز رپٹھا
· مغز آڑو
· جب المحلب
مقدار خوراک
اگر چہ اند رونی طور پر اس کا استعمال جائز نہیں ہے، لیکن اگر استعمال کی ضرورت پیش آۓتو نصف عد د سے ایک عدد تک استعمال کرنا چاہئے۔
مغز:1-2عد د (داخلا)، روغن : حسب ضرورت ۔
مزید تحقیقات
کیمیاوی تجزیہ سے پتہ چلا ہے کہ بادام تلخ میں ہائیڈ رو سیانک ایسڈ پایا جا تا ہے، اس وجہ سے یہ کمی خیال کیا جا تا ہے کہ اس ایسڈ کی موجودگی سے بادام تلخ امراض جلد یہ میں استعمال کر نافائدہ سے خالی نہیں ہے۔
مشہور مرکب
· روغن بادام تلخ
· ضماد سنبل الطیب
· روغن عقرب