بنفشہ/ Wild violet/ Viola odorata
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
فرفیز |
English Name |
Wild violet, sweet violet, Violet tea, English violet, common violet, florist’s violet, garden violet |
Bengali |
Banosha, Banosa |
Gujrati |
Banaphsa |
Hindi Name |
वनफ्शा, बाग बनोसा, बनफ्सा |
Latin name |
|
Persian Name |
کوکاش |
Urdu Name |
بنفشہ |
Sindhi |
بنفشو |
Marathi |
Vayilettu |
Panjabi |
NA |
Sanskrit |
वनप्सा, सूक्ष्मपत्रा, नीलपुष्पा, ज्वरापहा |
ماہیت
بنفشہWild violet ایک بوٹی ہے جو نیپال اور کشمیر میں بکثرت پیدا ہوتی ہے ،پتے انار کے پتوں سے مشابہ اور پھول لاجوردی خوشبودار ہوتے ہیں۔ بنفشہ کی تمام بوٹی پودا مع پتوں اور پھولوں کے بطور دواء استعمال کی جاتی ہے۔
بنفشہ Wild violet ایک مفروش بوٹی ہے جس کے پتے برگ انار کی طرح، شاخیں آسانی رنگ کی اور پھول خوشبودار نقشی نیلگوں ہوتے ہیں ، پتے اور پھول دوا استعمال کئے جاتے ہیں پورا پورا مرہ کے انتہارسے ہلکا تلخ ہوتا ہے ، بنفشہ Viola odorata بوٹی کشمیر اور نیپال میں بکثرت پائی جاتی ہے ۔
مزاج
سرد وتر
افعال
· معدل صفرا
· ملین شکم
· مسکن خون
· مرطب ومنوم
· ملین حلق و سینہ
· ملطف
· معرق
· دافع حمی
· ملین طبع
استعمال
بنفشہ Wild violet صفراء کی تعدیل کرنے، بخاروں کو تسکین دینے، پیاس کو زائل کرنے اور خون کی حدت کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بنفشہ Viola odorata نزلہ و زکام، ذات الجنب، ذات الریہ، کھانسی، آشوب چشم اور معدے اور جگر کے گرم مرضوں میں بطور خیساندہ و جوشاندہ پلایا جاتا ہے ۔
گرم درد سر اور سہر میں بنفشہ Wild violet کا ضماد کیا جاتا ہے، گرم درد سر کو زائل کرنے کے لیے تازہ بنفشہ سونگھایا جاتا ہے ۔قبض کو دور کرنے کے لیے بنفشہ Viola odorata کے پھولوں کا سفوف یا گلقند بنا کر کھلاتے ہیں اس کا خمیرہ اور شربت بنایا جا تا ہے، جو قبض نزلہ و زکام اور بخاروں میں بکثرت استعمال ہو تا ہے۔
بنفشہ Viola odorata کے تازہ پھولوں میں تلوں یا مغز بادام کو پروردہ کر کے روغن کشید کیا جاتا ہے جو کہ ترطیب دماغ اور نیند لانے کے لیے سر میں لگایا جاتا ہے ۔
نفع خاص
ملین طبع ہے۔
مضر
مکرب ہے۔
مصلح
· نیلوفر
· مرزنجوش
· نبات سفید
بدل
· برگ خبازی
· گاؤ زبان
· ملٹھی
مقدار خوراک
5سے7گرام
مزید تحقیقات
کیمیاوی تجزیہ سے پتہ چلا ہے کہ بنفشہ کے پھولوں اور جڑ میں ایک جو ہر فعال ائیولین بنفشین پایا جاتا ہے۔ اس لیے گل بنفشہ اور اس کی جڑ کو ذوسنطار اور زحیر میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ
· روغن فراری
· رنگین مادے
· شکر
· گلو کو سائڈ ز پاۓ جاتے ہیں۔
Glucoside
Methyl salicylate
Violine
Violoquercitin
Saponin
Emetine
Sugar
مشہور مرکبات
· حب بنفشہ
· خمیره بنفشہ
· شربت بنفشہ
· جب یاقوت