تخم خبازی/ Common Mallow/ Malva Sylvesrtris

 تخم خبازی/ Common Mallow/ Malva Sylvesrtris

Common Mallow in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

NA

English Name

Common Mallow

Bengali

NA

Gujrati

NA

Hindi Name

NA

Latin name

Malva Sylvesrtris

Farsi

شوالی وفان کلاغ

Persian Name

NA

Urdu Name

تخم خبازی

Sindhi

NA

Marathi

NA

Panjabi

سونچل

Sanskrit

NA

ماہیت

تخم خبازی Common Mallow ایک نبات کے تخم ہیں جو گول چنے اور سفید رنگ کے ہوتے ہیں اور ان پر باریک جھریاں پڑی ہوتی ہیں اور تخم کے عین درمیان میں خفیف سانشیب ہو تا ہے۔

تخم خبازیCommon Mallow کا پودا تقریبا  آدھ گز تک اونچا ہوتا ہے اور اس پر تھوڑا  سا رواں بھی ہوتا ہے۔ یہ  اصل  میں زمین  پر پھیلے ہوئے ہوتے ہیں اور اسکے پتے گول، سبز، لکیر دار اور پیچھے سے پھٹے ہوئے ، اسکےکنارے دندانے دار ہوتے ہیں اور پھول پنکھڑی والے سوسنی رنگ یا زردی مائل چھوٹے اور خوبصورت ہوتے ہیں ۔

تخم خبازی Malva Sylvesrtris گول  اوردرمیان سے پچکے ہوے، رنگ میں سفید بادامی جیساہوتا ہے۔ انہی پھلوں کو خبازی کہا جاتا ہے۔ اسکے پھل ،پتے اور تخم بطور دواً ستعما ل  ہوتےہیں۔

آپ اسکو بھی پسند کر سکتے ہیں

 مزاج

سرد تر بدرجہ اول۔

 افعال

·      منضج

·      ملین

·      رادع

·      مزلق و مغری

·      مدربول

 استعمال

 تخم خبازی Malva Sylvesrtris کو بطور منضج صفراء استعمال کرتے ہیں، مغری ہونے کے باعث سینہ اورر یہ کی خشونت سرفہ گرم اور گرفتگی آواز کو دور کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ علی ہذا مغری ہونے کی وجہ سے قرحہ امعاء اور سوزش گردہ و مثانہ اور اورر یہ کی حدت کو دور کرنے کے لئے مستعمل ہے۔

 رادع ہونے کے باعث اورام حارہ میں رادع مواد کے لئے تنھایا دیگر ادویہ کے ہمراہ اس کا ضماد کیا جاتا ہے۔

 نفع خاص

 کھانسی و دیگر امراض ریہ کو مفید ہے۔

 مضر

معدہ کے لیے۔

 بدل

·      خرفہ

·      مصلح

·      ترب

 مقدار خوراک

5ماشہ سے 7ماشہ تک۔

 مشہور مرکبات

·      لعوق سپستان

·      مطبوخ نزلہ

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں