تربد/ Turpeth/ Operculina turpethum
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
تربد |
English Name |
Turpeth |
Bengali |
تیوڑی |
Gujrati |
نفوتر |
Hindi Name |
نسوت |
Latin name |
|
Farsi |
NA |
Persian Name |
NA |
Urdu Name |
NA |
Sindhi |
NA |
Marathi |
NA |
Panjabi |
تروی |
Sanskrit |
تری پید |
ماہیت
یہ ایک نبات کی جڑ ہے اور تنے کی خشک لکڑیاں ہوتی ہیں، رنگت اوپر سے بھوری ہوتی ہے جس کو چھیلنے پر سفید نکلتی ہے اس کے اندر ایک سخت لکڑی ہوتی ہے جس کو نکال کر اور بیرونی بھورے حصے کو چھیل کر بطور دواء استعمال کی جاتی ہے۔ اس کا مزہ پھیکا قدرے تلخ و تیز ہوتا ہے۔
یہ ایک بیلدار پودا ہے جس کی جڑ اور تنا تر بد کے نام سے دواء مستعمل ہے، اس کی رنگت بیرونی طور پر بھوری اور اندر سے سفید ہوتی ہے، مزہ پھیکا مگر بعد میں تلخ محسوس ہوتا ہے۔یہ پودا سدا بہار اور شیردار ہوتا ہے، پتے گول اور نوک دار ہوتے ہیں ، اس پر پھلیاں لگتی ہیں جن میں ۳سے ۵عد د سیاہ رنگ کے تخم ہوتے ہیں۔
تر بد کو ( مجوف خراشید و ) کرنے کے بعد دواء استعمال کیا جا تا ہے ۔وہ اس طرح کہ تر بد پر پائے جانے والے چھلکے کو چھیل کر علیحدہ کر لینے سے وہ خراشیدہ ہو جا تا ہے اور اس کے درمیانی حصے میں پائی جانے والی سخت قسم کی لکڑی کو نکال لینے سے اس کا اندرونی حصہ نالی دار ( مجوف) ہو جاتا ہے، اس طرح سے یہ مدبر ہو جا تا ہے، اس کا پودا ہندوستان اور سری لنکا میں پایا جاتا ہے۔
مزاج
گرم ۲ خشک ۱۔
افعال
مسہل بلغم رقیق ہمراہ زنجبیل مسہل بلغم غلیظ۔
· مصلح بلغم
· مسہل صفراء
· مسہل اخلاط محرقہ
· منقی دماغ
· منقی معدہ و رحم
· مفتح سدہ
استعمال
تربد کے استعمال سے پانی کے مانند پتلے دست آتے ہیں، لہذا استسقاء، وجع مفاصل، نقرس اور عرق النساء،فالج و لقوہ، کھانسی دمہ میں کھلاتے ہیں۔ جب بلغم غلیظ کا اخراج منظور ہو تا ہے تو اس کے ہمراہ زنجبیل شامل کر کے کھلاتے ہیں ۔
ہلیلہ زرد کے ہمراہ مالیخولیا، جنون اور صرع میں تنقیہ دماغ کے لئے استعمال کرتے ہیں، چونکہ اس کے استعمال سے بلغم کے رفیق دست آتے ہیں لہذا اس سے رطوبات بدن میں کمی پیدا ہو کر بدن کی فریبی زائل ہو جاتی ہے لہذا موٹاپے کو دور کرنے کے لئے بطور مسہل اس کا استعمال مفید ہے۔
اس کا سفوف بلغمی امراض میں بطور مسہل مستعمل ہے، اس کے استعمال سے بغیر کسی تکلیف کے پانی کے مانند رقیق دست آتے ہیں۔
اس لئے اس کو استقاء، وجع المفاصل، نقرس، عرق النساء سمن مفرط، ضیق النفس اور دمہ میں استعمال کیا جا تا ہے ، مالیخولیا، صرع ، جنون اور تنقیہ دماغ کے لئے مستعمل ہے۔ قبض اور بواسیر میں بھی مفید ہے ۔
نفع خاص
مخرج بلغم ہے دماغی امراض کو مفید ہے۔
مضر
کرب پیدا کرتا ہے۔خشکی اور بے چینی پیدا کرتا ہے
مصلح
چھیل کر روغن بادام میں چرب کرنا۔
بدل
· غاریقون
· کالا دانہ
مقدار خوراک
سفوف کی شکل میں تین ماشہ سے ۵ ماشہ تک
جوشاندہ میں پانچ ماشہ سے ایک تولہ تک۔
3سے5گرام تک
کیمیاوی تجزیہ
Turpethin (Glucoside)
Fat
Albumin
Starch
Lignin
Ferric Oxide
مشہور مرکب
· اطریفل ملین
· اطریفل اسطوخودوس
· قرص ملین
· حب استقاء
· جوارش کمونی مسہل