تربوز/ Watermelon/ Citrullus lanatus

 تربوز/ Watermelon/ Citrullus lanatus

Watermelon in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

بطیخ ہندی

English Name

Watermelon

Bengali

ترمج خرموج

Gujrati

NA

Hindi Name

NA

Latin name

Citrullus lanatus

Farsi

NA

Persian Name

NA

Urdu Name

تربوز

Sindhi

ہندوانہ

Marathi

NA

Panjabi

ہندوانہ

Sanskrit

NA

ماہیت

تربوزمشہور پھل ہے جس کا مغز شیریں اور شاداب ہو تا ہے۔ اس کے مغز کا نچو ڑا ہوا پانی اور اس کے تخم دواء مستعمل ہیں ۔تخموں کو تخم تربوز کے عنوان سے جانا جاتا ہے۔ ایک بیلدار نبات کا پھل ہے، جو مختلف سائز (اکلو سے۱۲ کلوگرام تک ) کا ہوتا ہے۔

 تربوزباہر سے گہرے یا ہلکے سبز رنگ کا اور اندر سے سرخ ہوتا ہے، اس کا گودا شاداب لذیذ اور شیریں ہوتا ہے اس میں مختلف   سیاہ ،سرخ اور سفید رنگ کے تخم ہوتے ہیں جن کے اندرسفید مغز ہوتا ہے ۔

تربوز کا گوداء اس سے نچوڑا ہوا پانی اور تخم کا مغز دوا استعمال کیا جا تا ہے، ہندوستان میں اس کی کاشت عمو ما دریا کے کنارے ریتیلی زمینوں پر کی جاتی ہے ۔

آپ یہ بھی پسند کرسکتے ہو

مزاج

سرد وتر بدرجہ دوم۔

 افعال

·      مبرد

·      مسکن حدت

·      مسکن صفراء خون

·      مدربول

·      ملین طبع

·      مسمن بدن

·      ملین صدر

استعمال

 مبرد و مسکن ہونے کے باعث جوش خون، زیادتی صفراء، شدت عطش، سوزش معدہ ،حمیات حاره مثلا تپ صفراوی، تپ محرقہ میں آب تربوز پلایا جاتا ہے ۔

آب تربوز، لعوق آب تربوز والا میں شامل کیا جاتا ہے جو کہ سل ودق اور خشک کھانسی کے لئے مستعمل ہے۔ مدربول ہونے کی وجہ سے سوزش بول اور سوزاک میں پلایا جاتا ہے ۔خصوصاً  سکنجبین کے ہمراہ پلانے سے ادرار خوب کرتا ہے اور گردہ و مثانہ کو جلا بخشتا ہے۔

مدربول ہونے کے باعث یرقان اور سنگ گردہ میں مفید ہے۔ مغز تربوز اسہال صفراوی میں کھلانا نہایت فائدہ بخش ہے۔

مغزتم تربوز اور آب تر بوز حدت دم، غلبہ صفراء ،شدت عطش، حمیات حاره ، حمیات صفراد یہ و دمو یہ، سوزش معده ،سوزش بول ومثانہ، احتباس بول ،قلت بول، سوزاک، سنگ گردو مسانہ اور یرقان میں استعمال کیا جا تا ہے ۔

 مغز کوشیرہ کی شکل میں لاغری جسم، لاغری گردہ ، خشونت حلق و قصبتہ الریہ، سرفہ حار ، نفث الدم اور سل و دق میں استعمال کیا جاتا ہے۔

 نفع خاص

مدربول۔

 مضر

سرد مزاجوں کے لئے اور مضعف باہ ہے۔

مصلح

·      شہد خالص

·      گل قند

بدل

پیٹھا۔

مقدارخوراک

تخم:۳-۵ گرام، آب تربوز ۔۵۰ ملی لیٹر ۔

 مزید تحقیقات

 تربوز کے گودہ میں مواد لحمیہ ، شحم، معدنی مواد، شکر و نشاستہ پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ تربوز میں پیکٹین کافی مقدار میں ہوتی ہے۔ مغز تخم تربوز میں بھی یہی اجزاء پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ ایک روغن بھی حاصل کیا جاتا ہے۔

Protein

Fat

Citrullin

Carotene

Lycopín,

Mannitol.

Vit. A,C

Pectin,

Enzyme Urease (Seed) Minera

Sugar

Starch

 مشہور مرکبات

لعوق آب تربوز والا۔

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں