ترنجبین/ Caspian manna/ Alhagi maurorum
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
ترنجبین،عسل الحاج |
English Name |
Caspian manna, camelthorn, camelthorn-bush |
Bengali |
NA |
Gujrati |
NA |
Hindi Name |
شکرجولسا |
Latin name |
|
Farsi |
NA |
Persian Name |
ترنگبین |
Urdu Name |
NA |
Sindhi |
NA |
Marathi |
NA |
Panjabi |
NA |
Sanskrit |
NA |
ماہیت
یہ بھورے رنگ کے گول گول دانے ہیں جن کا مزہ شیریں ہوتا ہے، یہ جوانسہ کے درختوں کی رطوبت ہے جو ان سے رس کر منجمد ہو جاتی ہے۔ زیادہ تر علاقہ خراسان میں پیدا ہوتی ہے۔ جھاؤ کے درختوں پر جو ترنجبین منجمد ہوتی ہے اس کو گزانگبین کہتے ہیں۔
یہ درخت جوانسہ کے پتے ، تنے اور بڑی بڑی شاخوں سے قدرتی طور پر تراوش پا کر منجمد ہو جا تا ہے ۔ یہ بھورے رنگ کا ، گول دانہ کے مانند اور شیر یں مزہ والا ہوتا ہے ۔ ترنجبین فارسی لفظ ترنگبین کا معرب ہے اس کے درخت ایران، عراق ،تر کی اور ہندوستان میں پاۓجاتے ہیں مگر ہندوستان میں پائے جانے والے درخت سے ترنجبین نہیں نکلتا ہے ۔
آپ کو یہ بھی پسند آسکتا ہے
مزاج
معتدل مائل بہ حرارت۔
افعال
· ملین
· مسہل صفراء
· منفث بلغم
· مسمن بدن
استعمال
چونکہ ترنجبین کا مزہ شیریں ہو تا ہے اس لئے بچوں اور نازک مزاج اشخاص میں استعمال کرنے کے لئے بہترین ملین دوا ہے۔ صفراء کو بسہولت خارج کرتی ہے، کھانسی میں استعمال کراتے ہیں۔
گرم امراض میں دوسری مسہل ادویہ کے ہمراہ ان کے فعل کو قوی کرنے کے لئے بھی شامل کرتے ہیں۔د واء الترنجبین اس کا مشہور مرکب ہے جو ضعف باہ اور تسمین بدن کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔
بچوں کے قبض، کھانسی، نزلہ زکام، ضعف باہ، لاغری بدن اور صفراوی یبوست امعا میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ کمزور بچوں اور تپ دق کے مریضوں کو گرم دودھ میں حل کر کے پلاتے ہیں۔
نفع خاص
ملین
مضر
گرم مزاجوں اور چیک والوں کو۔
مصلح
· زلال تمر ہندی
· عناب
بدل
· شیر خشت
· شکر سرخ
مقدار خوراک
۲تولہ سے ۴تولہ تک۔
کیمیاوی تجزیہ
Protein
Cellulose
Reducing Sugar
Melizitose
Sucrose
Tannin
مشہور مرکب
· دواء الترنجبین (معجون)
· معجون آردخر ما
· جب مبارک