ایشیا کپ میں آج سپر فور مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اپس میں مقابلہ کرنے والی ہیں. اس میچ کے دوران کہا جاتا ہے کہ بارش کا امکان تقریبا 60 فیصد کیا گیا ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ کل کولمبو میں پورے دن سورج نظر ایا تھا.
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل نے اس میچ کے لیے ریزروڈے رکھنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے جو ایک اچھی خبر ہے, یعنی اگر کسی وجہ سے اج کے دن بارش کی وجہ سے میچ نہیں ہو پاتا ہے تو اس میچ کو رزروڈے یعنی کل دوبارہ سے کھیلا جائے گا.
اس بیچ گراؤنڈ سٹاف نے یہ بتایا ہے کہ بیچ اور اؤٹ سرکل کو بارش سے بچانے کے لیے مکمل طور پر کور کر لیا گیا ہے جبکہ محکم موسمیات سری لنکا کی پیشنگوئی کے مطابق کولمبو اور اس کے اس پاس کے علاقوں میں 60 فیصد تک بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے.
اس بیچ یہ بھی خبریں ائی تھیں کہ بھارت کا کرکٹ بورڈ اس میچ کو شفٹ کرنے کی سوچ رہا تھا اور انڈیا یہ دیا گیا تھا کہ ان کے سارے میچ کسی دوسرے گراؤنڈ میں کیے جانے کی تجویز بر غور کیا جا رہا ہے, مگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس پر زبردست اعتراض کا اظہار کیا.
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے کرکٹ بورڈ پر یہ الزام عائد کیا کہ بھارت جان بوجھ کر پاکستان میں میچ نہ ہونے کے لیے دباؤ بنانے کی کوشش اور اپنی ٹیم کو پاکستان نہ جانا ہے کے فیصلے کو صحیح قرار دے کر پاکستان کے کرکٹ شائقین کو صدمہ دینے کے مترادف ہے.
اس بیچ میں ایسی بھی خبریں ائی تھی کہ پاکستان کے بولنگ اٹیک سے ڈر کر ہندوستان کرکٹ بورڈ میچ کو کسی دوسری پچ پر شفٹ کرنے کی سازش پر کام کر رہا تھا تاہم پاکستان کے کڑے اعتراض کے وجہ سے یہ میچ اپنے مقررہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا.