ابہل/ Common Juniper/ Juniperus communis L

ابہل/ Common Juniper/ Juniperus communis L

 ابہل/ Common Juniper/ Juniperus communis L

Common Juniper in Urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

حب العرعر

English Name

Common Juniper

Sindhi

آہوبیر

Gujrati

ہوش

Hindi Name

ابہل

Latin name

Juniperus communis L

Persian Name

تخم رہل ہندی،بوبیر

Urdu Name

ابہل

Bengali

ہبوشا

 

ماہیت

 ابہل Common Juniper کا درخت بڑا ہو تا ہے اور اس کی دو قسمیں ہیں ایک قسم کے پتے سرو کے پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں اور دوسری قسم کا درخت پہلی قسم کے درخت سے چھوٹا ہو تا ہے اور اس کے پتے جھاؤ کے پتوں سے مشابہت رکھتے ہیں ۔دونوں قسم کے درختوں کا پھل جنگلی بیر کے برابر اور سرخ رنگ کا ہو تا اور اس کے اندر کئی تخم پوشیدہ رہتے ہیں، اس کا پوست پختہ ہونے پر سیاہ رنگ کا ہو جا تا ہے۔

ابہل Common Juniperکے درخت سدا بہار، جھاڑی دار ہوتے ہیں ۔شمالی یورپ، شمالی مغربی ہمالیہ اور ایران میں یہ درخت پکثرت پائے جاتے ہیں ۔ اس درخت کے پھل چھوٹے سے گول خشک شدہ بازار میں دستیاب ہوتے ہیں۔ جو ایران سے ورآمد کے جاتے ہیں۔

آپ اس جڑی بوٹی کو بھی پسند کر سکتے ہیں

Indian Atees/اتیس

مزاج

 درجہ دوم میں گرم و خشک ہے۔

حصہ مستعملہ

طب میں پھل مستعمل ہے جو کہ ابہل کے نام سے مشہور ہے ۔

 مقام پیدائش

 ہندوستان میں کوہ ہمالیہ پر پیدا ہو تا ہے علاوہ ازیں ایران اور یورپ کے شمالی ممالک میں بھی اگتا ہے۔

افعال

·      محلل قوی

·      مجفف

·      ملطف

·      جالی

·      مفتح

·      قابض

·      خفی

·      مقوی معدہ

·      کا سر ریاح

·      مدرقوی

استعمال

 محلل ہونے کی وجہ سے بعض قسم کے اورام میں ضمادا مستعمل ہے۔ مجفف اور جالی ہونے کے باعث آکلہ، قروح سائلہ اور قروح عفنہ مزمنہ میں  تلاو ذرور استعمال کیا جا تا ہے ۔جالی ہونے کے سبب سے جلد کی سیاہی اور میل وغیرہ کو صاف کر تا ہے ۔

محلل ملطف اور مفتح ہونے کی وجہ سے فالج، استرخاے عصب اور عسراتفس کے لیے مفید ہے ۔مقوی معدہ اور کاسر ریاح ہونے کی وجہ سے قراقر شکم اور امراض معدہ میں مستعمل ہے۔ اور چونکہ ان افعال کے ساتھ ہی اس میں خفیف قبض بھی ہے لہذا ذرب سنگر ہنی کے لیے مفید ہے ۔

ابہل Common Juniperچونکہ مدر بھی ہے لہذا مرض استقاء کو فائدہ بخشتا ہے، ملطف و مفتح ہونے کے باعث مد ر ہے لہذا امراض گردہ و مثانہ میں مفید ہے ادر مدربول اور حیض کے لیے استعمال کیا جا تا  ہے۔ مدربول میں اس قدری قوی ہے کہ بکثرت متواتر استعال سے بول الدم ہو جا تا ہے

ابہل Juniperus communisحاملہ کو متواتر عرصہ تک استعمال کرانے سے جنین ساقط ہو جاتا ہے۔ ملطف اور منصنج ہونے کی وجہ سے اس کو روغن میں پکا کر صاف کر کے نیم گرم کان میں ٹپکانے سے ثقل سماعت کو فائدہ بخشا ہے ۔ چو نکہ ابہل حاد بالذع ہے لہذا کرم شکم کا قتل وا خراج بھی کر تا ہے۔

نفع خاص

بول

بدل

 برگ سداب

مقدار خوراک

 3 ماشہ سے 5 ماشہ تک۔

مزید تحقیقات

 کیمپادی تجزیہ کے ذریعہ حسب ذیل اجزاء حاصل کئے گئے۔

·      روغن

·      شکر انگوری

·      رال

·      شحم

ایک جو ہر جو نپرین ابہل کا تیل روغن ابہل اپنی تاثیر میں روغن تارپین کے مشابہ پایا گیا۔ نیز یہ کم مقدار (چند قطرے) میں مذکورہ عوارض میں سریع التاشیر ہو تا ہے۔ بیرونی طور پر مالش کرنے سے نہایت جلد اثر ہو تا ہے۔

 

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں