آم/ Mango/ Mangifera indica

آم/ Mango/ Mangifera indica

 آم/ Mango/ Mangifera indica

Mango-in-urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

ابنج

English Name

Mango

Sindhi

NA

Gujrati

آبنو

Hindi Name

آم

Latin name

Mangifera indica

Persian Name

آبنہ

Urdu Name

آم

 

ماہیت

یہ ہندوستان کا مشہور میوہ ہے جو موسم گرما میں بازار میں آتا ہے۔ بطور میوہ  پختہ آم Mango استعمال ہوتا ہے۔ لیکن دوائی استعمال کے لیے خام آم Mangoجس کو با لعموم کیری کے نام سے موسوم کرتے ہیں اور مغزخستہ آم Mangoکام میں آتے ہیں ۔ ہندوستان کا مشہور مخصوص پھل ہے۔

آپ اس جڑی بوٹی کو بھی پسند کر سکتے ہیں

آملہ/ Indian gooseberry

مزاج

پختہ آم Mango گرم وتر ہے اور خام آم (کیری(سردوخشک

مقام پیدائش

 پاکستان و ہندوستان

 افعال

 خام آم Mangifera indica مسکن ومبرد ہو تا ہے۔اس  تاثیر کی بنا پر اسکو خصوصیت سے ضربتہ الشمس،لو لگنا sunstroke) )میں خاص ترکیب سے استمال کرتے ہیں۔ اس عارضہ میں یہ بے حد مفید و مجرب نسخہ ہے۔  پختہ آم Mangifera indica مقوی و مفرح، مئولد خون، مسمن بدن، ملین شکم

 خستہ آم قابض و مقوی معده ہوتا ہے۔

ترکیب استعما ل

خام آم Mangifera indica کوخاکستر گرم میں دبادیں جب وہ پختہ ہوجائے اور نچوڑنے کے ہوجاے تو اس کو نچوڑکر یا اس کا چھلکا  علیدہ کر کے پانی میں ڈال کر ہاتھ سے ملیں  اورچھان کر مصری یا شکر ملاکر پلادیں۔ عرق بید مشک یا عرق کیوڑہ کا اضافہ کر دیں تو بہترین  امیزہ ہوجاتاہے۔عموما اس آمیزہ کو آب شولا سے موسوم کرتے ہیں۔ گرمی کی شدت ، پیاس کی شدت اور اس وجہ سے اسہال ہوں تو ان سب عوار ضات میں یہ بےحد مفید ہے۔

شیریں اور پختہ آم Mangifera indicaکو کھانے سے مذکورہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ نیم پختہ آم کا مربہ ڈالا جاتا ہے جو کہ مذکورہ فوائد رکھتا ہے۔ آم خام باد سموم کے ضرر کو دور کرنے کے لیے نہایت مفید ہے۔ خام آم دانتوں کے لیے مضر ہے خستہ آم اسہال کو بند کرنے معدہ کو تقویت دینے اور سلسل البول کے لیے استعمال کیا جا تا ہے پوست آم بھی قابض ہے یہ بھی حبس اسہال کے لے مستعمل ہے ۔

   مضر

پختہ آم Mangifera indica گرم مزاجوں کو نہار منہ ضعف جگراور مضر لثہ و منی ہے۔

کچہ آم بلغمی مزاجوں کو سودہ پیدا  کرتا ہے۔

مصلح

سکنجبین،جامن،سونٹھ،نمک،آب سرد،مویز،شربت زرشک،شیر تازہ۔

بدل

انجیر

نفع خاص

تقویت اعضاے ریسہ

 

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں