بید مشک/ Musk Willow/ Salix caprea
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
خلاف بلخی |
English Name |
Musk Willow, Goat willow, Pussy willow, Great sallow |
Bengali |
NA |
Gujrati |
NA |
Hindi Name |
بید مشک |
Latin name |
|
Persian Name |
گربہ بید |
Urdu Name |
بید مشک، بہرہ مج |
Sindhi |
NA |
Marathi |
NA |
Panjabi |
NA |
Sanskrit |
NA |
ماہیت
بید مشک Musk Willow کا درخت بید سادہ کے درخت سے مشابہ اور اس سے چھوٹا ہو تا ہے، بید مشک Salix caprea کے پتے بید سادہ کے پتوں سے چھوٹے ہوتے ہیں پھول بھی بید سادہ کے پھول کے مانند لیکن اس سے زیادہ خوشبودار ہوتے ہیں۔
بید مشک Musk Willow کا درخت بید سادہ سے چھوٹا ہوتا ہے اس کے پتے لمبے اور نوکدار، پھول زردرنگ کے مخملی اور خوشبودار ہوتے ہیں ۔ پتے ، پھول اور چھال دوا استعمال کئے جاتے ہیں، یہ تمام افعال میں بید سادہ سے قوی ہوتا ہے ۔
مزاج
سردا تر
افعال
· مقوی ومفرح قلب
· مقوی دماغ
· مسکن حرارت
· مدر بول
· مسکن درد
· ملین شکم
· مقوی با و
· محلل اورام
استعمال
بید مشک Musk Willow کے افعال نیز اس کا امراض میں استعمال بید سادہ کے مانند ہی ہے۔ یہ بید سادہ سے تمام افعال میں قوی ہو تا ہے دل ودماغ کو تقویت و تفریح بخشتا ہے۔ تلین شکم کر تا ،اعضاۓاحشاء کو قوت دیتا اور گرم مزاجوں میں قوت باہ کو بڑھاتا ہے۔
بید مشک Salix caprea گرم درد سر کو زائل کرنے اور خفقان کی تمام قسموں کو دور کرنے کے لیے مفید ہے، اس کا عرق کشید کر کے مذکورہ امراض اور گرم تپوں میں بکثرت پلایاجاتا ہے ۔
بید مشک کا پھول یا عرق خفقان، ضعف قلب، وجع القلب اور انفلوئنزا میں استعمال کیا جا تا ہے ۔ بید مشک کی چھال وجع المفاصل، وجع الاعصاب اور صداع میں جوشاندہ کی شکل میں مستعمل ہے۔
نفع خاص
· مسکن درد سر
· مقوی قلب
مضر
کمر کے لیے ۔
مبرودین سردمزاج والوں کے لئے مضر ہے۔
مصلح
· گلاب و شکر
· عرق گلاب
بدل
· عرق بید ساده
· نیلوفر
مقدار خوراک
بید مشک کا تازہ پانی ۲ تولہ سے ۵ تولہ تک اور عرق 30ملی لیٹر تک
مزید تحقیقات
بید مشک کی چھال کے کیمیاوی تجزیہ کے ذریعہ ٹے نک ایسڈ موم، چربی ،گوند اور سیلی سین نام کا ایک گلو کو سائیڈ حاصل کیا گیا ۔اس لیے اس کواب وجع المفاصل او را نفلو ئنز میں استعمال کیا جارہا ہے۔
بجاۓسیلی سیلک ایسڈکے قدرتی طور پر اس کی چال کے جوشاندہ کو ترجیح دی جارہی ہے اس لیے کہ چھال میں ٹے نک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے غشاء مخاطی پر مخرش اثرات نہیں ہوپاتے۔
Tannic Acid
Salicin
Salicinase Enzyme
Fat
Resin
مشہور مرکبات
· خمیرہ ابریشم حکیم أرشد والا
· دواء المسک معتدل جواہر والی
· جوارش شاہی