بارتنگ/ Greater plantain/ Plantago major
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
لسان الحمل |
English Name |
Greater plantain |
Bengali |
NA |
Gujrati |
NA |
Hindi Name |
NA |
Latin name |
|
Persian Name |
بارتنگ سبز |
Urdu Name |
بارتنگ |
Sindhi |
کنٹرو |
Marathi |
NA |
Panjabi |
NA |
Sanskrit |
NA |
ماہیت
بارتنگ Greater plantain ایک بوٹی ہے پتے بھیٹر کی زبان سے مشابہ اور تخم چھوٹے چھوٹے سیاہ رنگ بنفشی مائل ہوتے ہیں۔ اس کے پتے یا ان کا مزہ پانی اور تخم بطور دواء زیادہ تر مستعمل ہیں۔
بارتنگPlantago major ایک مفروش بوٹی ہے جس کے تخم اسپغول کے مشابہ بنفشی مائل سیاہ رنگ کے اور مزہ میں پھیکے، لعابدار ہوتے ہیں، اس کا پودا ایک سے ڈیڑھ میٹر تک اونچا اور سرخ رنگ کا ہوتا ہے۔
بارتنگGreater plantain کے پتے بھیٹر (حمل ) کے زبان ( لسان( کے مشابہ ہوتے ہیں اسی لئے اس کو عر بی زبان میں لسان الحمل کہا جا تا ہے اور تخم دواء مستعمل ہیں یہ پوداکشمیر میں بکثرت ہو تا ہے ۔
مزاج
سرد ۲ خشک ۲
افعال
· قابض
· حابس خون
· مسکن در د
· مسکن عطش
· محلل اورام
استعمال
برگ بار تنگ سبز Greater plantain کا مروق پانی اعضاۓاند رونی کے سیلان خون کو روکنے کے لیے پلایا جاتا ہے۔ چنانچہ نکسیر، خونی بواسیر اور کثرت حیض میں مستعمل ہے۔ تخم بھی اسہال اور سیلان خون کو بند کرنے کے لیے استعال کیے جاتے ہیں ۔ بارتنگ دق وسل میں مستعمل ہیں۔
برگ بار تنگ Plantago major کے جوشاندے سے دردگوش کو بھپارہ دیتے یا اس کاپانی قطور کرتے ہیں۔ درد دندان اور درد حلق میں اس کے پانی سے غرغرہ کراتے ہیں۔ بعض گرم ورموں پرتسکین درد کے لیے ضماد کرتے ہیں۔
بارتنگ Plantago major اسہال ، ز حیر، رعاف ، بواسیر ، کثرت طمث میں اس کا تخم اور برگ بار تنگ سبزر کا آب مردق اندرونی اعضاء کے سیلان خون کوروکنے کے لئے استعمال کیا جا تا ہے ۔
جوشاند ہ برگ وجع الاذن میں انکباب یا قطور کے طور پر اور وجع الاسنان اور در دحلق میں غرغرہ کے طور پر استعمال کیا جا تا ہے، بارتنگ اورام حارہ میں تحلیل اورتسکین کے لئے ضمادا مستعمل ہے، Impetigo کے اندراس کی پتی کا سفوف ویسلین کے ساتھ ملا کر لگانے سے Pus نہیں بننے دیتا ہے ۔
نفع خاص
اسہال اور سیلان خون کے لیے مستعمل ہے۔
مضر
پھپھڑے اور تلی کے لیے۔
مصلح
شہد خالص
بدل
تخم کا بدل اس کی پتیاں ہیں۔
مقدار خوراک
آب بار تنگ مروق ۵ تولہ سے ۷ تولہ تک۔
تخم بار تنگ ۵ ماشہ سے ۷ ماشہ تک۔
مزید تحقیقات
کیمیاوی تجزیہ سے تخم بار تنگ میں جو اجزاء دریافت کئے گئے ہیں ان میں
· کلورو فل
· رال
· البومن
· شکر
بڑی مقدار میں لعابی جز شامل ہے۔
Mucilage
Albumin
Resin
Chlorophyll
Leaves Saponin
Glucoside
Bitter Compound
مشہور مرکبات
· سفوف طین
· چہار تخم
· قرص اقاقیا