انیسون/ Aniseed/ Pimpinella anisum
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
NA |
English Name |
Aniseed ، Anix |
Bengali |
موری |
Gujrati |
NA |
Hindi Name |
NA |
Latin name |
|
Persian Name |
بادیان رومی |
Urdu Name |
انیسون |
Sindhi |
سونف رومی |
Marathi |
NA |
Panjabi |
NA |
Sanskrit |
NA |
ماہیت
انیسون Aniseedتخم بادیان سے چھوٹے چھوٹے تخم ہوتے ہیں ان کی بو خوشگوار اور مزہ کسی قدر تلخ اور تیز ہو تا ہے ۔ انیسون ایک پودے کے تخم ہیں جو کہ اصلا پھل ہوتے ہیں ۔ انیسونPimpinella anisum بادیان سے مشابہ لیکن اس سے چھوٹے ہوتے ہیں اور گچھوں میں لگتے ہیں ، اس کی بوخوشگوار مزہ کسی قد رتلخ اور تیز ہوتا ہے۔ انیسون Aniseed کا پودا سونف کے پودے کے مانند تقریبا ۳-۴ فٹ تک بلند ہوتا ہے اس کے پھول سفید ہوتے ہیں ، یہ پودا ملک روم ،اٹلی ،شمالی امر یکہ اور ہندوستان میں پایا جا تا ہے ۔
مزاج
گرم ۲ خشک ۲
افعال
· مفتح
· کا سریاح
· مسکن اوجاع
· منفث بلغم
· مد ربول
· مدر شیر
· مفتح سد ہ
· مشتہی
· مقوی معد و وجگر
استعمال
انیسوں Pimpinella anisumکو ریاح خارج کرنے کے لیے درد شکم، درد گر دہ ریحی جیسے امراض میں بکثرت استعمال کرتے ہیں۔ انیسون Aniseed دمہ ،کھانسی میں اخراج بلغم کے لیے مستعمل ہے اور ادرار بول اور ادرار شیر کے لیے کھلاتے ہیں۔
انیسونPimpinella anisum مروڑ پیدا کرنے والی مسہلہ ادویہ کے ہمراہ ان کی اصلاح کے لیے شامل کرتے ہیں۔ گردہ ،مثانہ، رحم، جگر و طحال کے سدوں کو (مدر ہونے کے باعث) کھولنے کے لیے استعمال کرایا جا تا ہے۔ روغن گل میں پکا کر تسکین درد گوش کے لے قطور کرتے ہیں۔
سفوف کی شکل میں در وشکم، نفخ شکم، ضعف ہضم ، وجمع الکلیہ ریحی ،عسر بول وحیض ، کھانسی ،ضیق النفس ، قلت شیر اور مختلف احشاء کے سدوں کو کھولنے کے لئے استعمال کیا جا تاہے ۔ روغن گل کے ہمراہ وجع الاذن میں قطور مستعمل ہے۔
نفع خاص
کاسر ریاح ہے۔
مضر
درد سرپیدا کر تا ہے۔
مصلح
سکنجین
بدل
· بادیان
· تخم ثبت
· تخم سویا
مقدار خوراک
3سے5گرام
مزید تحقیات
کیمیاوی تجزیہ سے پتہ چلا ہے کہ روغن انیسوں میں ۸۰/۹۰ فی صد ایک جز پایا جا تا ہے جس کو اینی تھول Anethol) (کہتے ہیں، اس جز پر روغن انیسوں کی خوشبو کا انحصار ہو تا ہے اس کے علاوہ اور بھی کیمیاوی اجزاء حاصل ہوۓہیں جو کہ معالجاتی لحاظ سے اہمیت نہیں رکھتے ۔
مرکبات
· جوارش عودشیریں
· دواء الکر کم کبیر
· حب شبیار