Butea frondose in urdu (3) (1)

پلاس / Bastard teak/ Butea frondosa

 پلاس / Bastard teak/ Butea frondose

 Bastard teak in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

NA

English Name

Bastard teak,Bengal kino,Butea gum

Bengali

Palash gach

Gujrati

Khakda

Hindi Name

ढाक, पलाश, परास, टेसु

Latin name

Butea frondosa

Farsi

ڈھاک،ٹیسو

Persian Name

پلاہ

Urdu Name

پلاس پاپڑہ

Sindhi

چھاچھرہ

Marathi

Palas

Panjabi

کھوہ بوٹی

Sanskrit

पलाश, किंशुक, पर्ण, रक्तपुष्पक, क्षारश्रेष्ठ, वाततोय, ब्रह्मवृक्ष

ماہیت

 پلاس (ڈھاک) Bastard teak مشہور درخت ہے، جس کے پتے برگد کے پتوں کے برابر لیکن ان کی بہ نسبت گول سخت کھردرے اور ایک ایک شاخ میں تین تین ہوتے ہیں۔

پلاس Bastard teak کےپھول سرخ رنگ کے نہایت خوشبودار ہوتے ہیں۔ اس کا گوند ، تخم، پھول پتے اور چھال دواء مستعمل ہیں ،گوند چنیا کے نام سے اور تخم پلاس پاپڑہ کے عنوان سے اور پھول گل ٹیسو کی سرخی سے علیحدہ بیان کئے گئے ہیں۔

پلاس Bastard teak مشہور ہندوستانی درخت ہے جو متوسط قد کا ہوتا ہے، اس کے پتے گول اور ہر شاخ میں تین تین عدد لگے ہوتے ہیں، پھول تاریخی سرخی مائل خوبصورت ہوتا ہے ۔ اس پر تقریبا ایک فٹ لمبی پھلیاں لگتی ہیں جن کے اندر گہرے بھورے رنگ کے چپٹے گول پیسہ کے مانند تخم ہوتے ہیں۔

 جسم کے اندر سفید زردی مائل مغز ہوتا ہے۔ صمغ عربی کے مانند درخت سے گوند بھی نکلتا ہے، ڈھاک Butea frondosa کا تقریبا تمام حصہ یعنی پھول ( گل ٹیسو ) تخم ( پلاس پاپڑہ ۔تخم ڈھاک) ، گوند ( صمغ پلاس ، چنیا گوند ، کمرکس )، چھال اور جڑ دوا مستعمل ہے، اس کا درخت کھنڈرات اور بنجر زمینوں میں پایا جا تا ہے ۔

آپ اسکو بھی پسند کر سکتے ہیں

 مزاج

سرد و خشک

 افعال

·      قابض

·      قاتل کرم شکم

 استعمال

 پلاسButea frondosa کے پتے (خصوصاً کونپل) اور چھال قابض ہونے کی وجہ سے اسہاکےلئے استعمال کرتے ہیں۔ کونپل کو سفوف کر کے کھلانے اور پوست ڈھاک کے جوشاندہ سے استنجا کرنے سے سیلان الرحم کو فائدہ ہوتا ہے ۔

ضیق اندام نہانی کے لئے بھی مستعمل ہے، پوست ڈھاک کے جوشاندہ میں ساٹھی کے چاولوں کو تر و خشک کر کے شکر سفید کے ہمراہ سفوف بنا کر یا بطریق معروف حلوا تیار کر کے کھلانا بھی امراض مذکورکے لئے معمول ہے۔

 نفع خاص

·      مدربول  ہے

 مضر

آنتوں کے لئے مضر ہے۔

 مصلح

·      گلاب

·      بابونہ

 بدل

 برگ شفتالو

 مقدار خوراک

کوپیل ۳ ماشہ سے ۵ ماشہ سے ایک تولہ تک۔

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں