Aconitum heterophyllum

Indian Atees/ Aconitum heterophyllum/ اتیس

 Indian Atees/ Aconitum heterophyllum/ اتیس

Indian Atees in Urdu

نام

زبان

نام

Marathi

اتی دشا

English Name

Indian Atees

Sanskrit

شرنگی

Gujrati

اتوس

Hindi Name

Arand

Latin name

Aconitum heterophyllum

Telugu

اتی داش

Urdu Name

اتیس

Bengali

ات اسیچ

Panjabi

پتیس

Kashmiri

پتیس

 

ماہیت

 اتیس Indian Atees کا پودا 1 سے 2 میٹر اونچا ہو تا ہے ۔ اس کی جڑ مخروطی شکل کی با ہر سے خاکی اندر سے سفید ہوتی ہے۔ یہی جڑ بازار میں اتیس کے نام سے دستیاب ہوتی ہے ۔ اتیس Aconitum heterophyllumکی ذات نبا تاتی اعتبار سے بیش جیسی ہوتی ہے لیکن بیش کے مانندز ہریلی نہیں ہوئی ہے ۔

اتیس Indian Atees کو یونانی اطبا نے اپنی دواؤں میں اس وقت شامل کیا ہے جب دہ ہندوستان میں آئے اور آیو دیک

طب کے حاملین سے یہاں پر پائے جاے والی دواؤں کے بارے میں علم حاصل کیا۔ چنانچہ انیسویں صدی میں یہ دوا یونانی طب کے مخزن ادو یہ میں شامل کی گئی ۔

 یہی وجہ ہے کہ مرکبات میں اس دوا کا استعمال دیکھنے میں نہیں آ تا ہے۔ لیکن اطبا نے اس دواکو باوجودکہ آیوردیک طب سے حاصل کیا لیکن اس کو اپنے ہی اصول کے مطابق اپنی مخزن میں شامل کیا ہے ۔

آپ اس جڑی بوٹی کو بھی پسند کر سکتے ہیں

اجوائن خراسانی/ Henbane

مزاج

گرم وخشک درجہ دوم ۔

افعال

·      قابض امعا

·      دافع زحیر

·      دافع بخار

·      حابس

·      نزف الدم

·      دافع حمیات نائبہ

مقوی اعصاب ہونے کی وحہ سے اتیس Indian Atees کوا سہال زحیر اور بخاروں میں خصوصا ملیریا یی بخاروں میں اور اعصابی امراض مثلا فالج، لقوہ، رعشہ او رضعف اعصاب استمال کرتے ہیں۔

ترکیب استعمال

اسہال اور زحیر کے لیے

2 گرام اتیس Aconitum heterophyllum کا سفوف 50 گرام مکھن میں ملا کر دن میں دو مرتبہ دیں۔ایسی 8 خوراکیں  کافی ہیں۔

2گرام اتیس  Aconitum heterophyllum کا سفوف مربی بیلگری میں ملاکر کھلائیں۔

بخار کے یے

 بخار کی حالت میں4 سے 8 گرام اتیس کا سفوف یا اس کا جوشاندہ ہر چار گھنٹے کے بعد دیں ۔

بخار کی باری کو روکنے کے لیے 2گرام اتیسں Aconitum heterophyllumاور مغز کرنجوہ ایک عدد کی گولیاں بنا کر دن میں تین مرتبہ دیں۔

اتیس کو قابص و جابس نزوف الدم ہونے کی وجہ سے اسہال و پیچش و بو اسیر خونی اور کثرت طمث میں استعمال کرتے ہیں۔ اس کے ہم وزن گلنار ملا کر بطور سفوف اسہال بند کرنے کے لیے دیتے ہیں۔ نوبتی بخاروں کو روکنے کے لیے تنہایا دیگر ادویہ کے ہمراہ بطور سفوف یا مطبوخ بکثرت استعمال کرایا جا تا ہے ۔

مقدار خوراک

 1 ماشہ جوشاندہ میں 3 ماشہ سے 5 ماشہ تک

مزید تحقیقات

 کیمیاوی تجز ے سے پتہ چلا ہے کہ اتیسں میں ایک جوہراتلیسین ہوتا ہے۔ یہ جوہر دفعہ بخار کے یے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں اکونایٹ ایسڈ بھی ہوتا ہے۔

مشہور مرکبات

 معجون جو گراج گوگل ۔

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں