جامعہ دارالفرقان (فرقان آباد): خطہ چناب میں دینی تعلیم اور علمی خدمات کا مرکز
جامعہ دارالفرقان: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے گاؤں گھٹ میں واقع ہے، یہ ادارہ دورِ حاضر میں خطۂ چناب میں دینی اور علمی تحریک کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔ اس ادارے کا مقصد نہ صرف بچوں کو قرآنِ کریم کی تعلیم سے روشناس کرانا ہے، بلکہ اس سے بڑھ کر معاشرے کے ہر طبقے کو کلام اللہ کی صحیح فہم سے متعارف کرانا اور عوام تک اسکی تعلیمات پہنچانا ہے۔
🎙️ علمی خدمات اور تفسیرِ قرآن کا عظیم منصوبہ
جامعہ دارالفرقان کا سب سے عظیم اور ممتاز کارنامہ قرآنِ کریم کی تفسیر کا وہ عظیم الشان سلسلہ ہے جو محترم شیخ عبدالحفیظ صاحب دروس کی شکل میں تسلسل کے ساتھ پیش کر رہے ہیں، اور یہ کارنامہ محترم موصوف اپنی تمام تر علمی بصیرت اور دینی ذمہ داری کے ساتھ انجام دے رہے ہیں، یہ محض ایک دروس کا سلسلہ نہیں، بلکہ ایک مکمل علمی اور تحقیقی کام ہے جس کا مقصد دورِ حاضر کے مسائل کا حل قرآن کی روشنی میں پیش کرنا ہے۔
سورۃ البقرہ سے سورۃ الأحزاب تک کا سفر: الحمدللہ، شیخ صاحب نے سورۃ البقرہ سے اس تفسیر کا آغاز کیا اور اب تک سورۃ الأحزاب تک تفسیر کا کام بحسن و خوبی پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔ یہ ایک عظیم علمی کامیابی ہے جس سے علاقے کے ہزاروں لوگ فیضیاب ہو رہے ہیں۔
تفسیرکی خصوصیات: ان دروس میں ہر آیت کی معنوی گہرائی، اس کے نزول کے اسباب اور موجودہ زندگی میں اس کے اطلاق کو انتہائی آسان فہم زبان میں پیش کیا جاتا ہے، تاکہ عام آدمی بھی قرآن کے پیغام کو دل سے پیوست کر سکے اور اسکے معنی تک پہنچ سکے۔
ڈیجیٹل رسائی: ان تمام تفسیری دروس کو باقاعدہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے تاکہ UrduPoint.in اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے اسے دنیا بھر کے اردو داں طبقے تک پہنچایا جا سکے۔
🌟 مرکزی شخصیت: شیخ عبدالحفیظ
ادارے کے سربراہ اور روحِ رواں شیخ عبدالحفیظ صاحب اپنی علمی قابلیت اور سادہ طرزِ زندگی کی وجہ سے نہ صرف خطۂ چناب میں بلکہ اس سے باہر پورے جموں و کشمیرمیں مشہور و معروف ہیں ۔ آپ کا اصل ہدف امتِ مسلمہ کو قرآن کی روح سے جوڑنا اور سنتِ نبوی ﷺ کی طرف موڑنا ہے، آپ کے دروس اور خطابات نہ صرف علم میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ دلوں کے تزکیہ اور زندگی کی اصلاح کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔
📚 ادارے کے تعلیمی شعبہ جات
جامعہ میں تعلیم و تربیت کے لیے درج ذیل شعبے فعال ہیں:
شعبہ تحفیظ القرآن: اس شعبہ کے تحت طلبہ کو تجوید و قراءت کے ساتھ قرآنِ کریم حفظ کرانے کا اہتمام جاتا ہے۔
شعبۂ عالمیت : جس میں بنیادی دینی علوم اور عربی زبان کی تعلیم دی جاتی ہے۔
اصلاحی مجالس: عوام الناس کے لیے ہفتہ وار دروس کا اہتمام کیا گیا ہے، دروس کا یہ سلسلہ عرصۂ د راز سے جاری و ساری ہے، جس کی ذمہ داری محترم شیخ عبد الحفیظ صاحب خود انجام دے رہے ہیں،
📍 پتہ اور رابطہ
مقام: فرقان آباد، گاؤں گھٹ، ضلع ڈوڈہ، جموں و کشمیر۔
آفیشل میڈیا پارٹنر: UrduPoint.in