Mentha piperita Linn

پودینہ/ pepper mint/ Mentha piperita Linn

 پودینہ/ pepper mint/ Mentha piperita Linn

pepper mint in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

فودنج۔فوتنج

English Name

Brandy mint, Mint pepper mint

Bengali

Pudina

Gujrati

Pudino

Hindi Name

पिपरमिंट, गोमथी, विलायती पुदीना, पेपरमिंट

Latin name

Mentha piperita Linn

Farsi

NA

Persian Name

NA

Urdu Name

پودینہ

Sindhi

پھودنو

Marathi

NA

Panjabi

Vilayati pudina

Sanskrit

सुंधितपत्र

ماہیت

پودینہ pepper mint ایک مشہور خوشبودار بوٹی ہے جس کی کئی قسمیں ہیں۔ پودینہ ایک خوشبو دار پودا ہے، عموماً یہ پودا ایک فٹ تک بلند ہوتا ہے اس سے جو ہر (ست) حاصل کیا جا تا ہے جو ست پودینہ (Menthol) کہلاتا ہے۔یہ پودے ہندوستان، جاپان اور چین میں پاۓجاتے ہیں ۔

جاۓپیدائش اور خصوصیت کے اعتبار سے اس کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں لیکن سبھی کے افعال وخواص تقریبا یکساں ہیں ۔

(1)  پودینہ بستانی۔.Mentha spicata

(2)  پودینہ بری۔.Mentha longifolia

(3)  پودینہ نہری Mentha aquatica

(4)   پودینہ فلفلی. Mentha pulegiu

(5)  پودینہ کوہیMentha arvensis

(6)  مشکطر امشیع   . Mentha pulegiu

آپ اسکو بھی پسند کر سکتے ہو

مزاج

گرم ۲ خشک ۲۔

افعال

·      منضج مواد غلیظ

·      محلل

·      ملطف

·      جاذب

·      قاتل کرم

·      مسکن درد

·      مدربول و حیض

·      معرق

·      کاسر ریاح

·      مقوی معدہ

·      باضم

·      دافع تعفن

پودینہpepper mint میں تریاقیت بھی ہوتی ہے۔

 

استعمال

پودینہ pepper mint زیادہ تر امراض معدہ، درد شکم، نفخ شکم اور ضعف اشتہاء میں استعمال کیا جاتا ہے۔ قے غشیان کو تسکین دینے کے لئے اس کا جوشاندہ یا عرق پلاتے ہیں۔ پودینہ Mentha piperita تریاقیت رکھنے کی وجہ سے مرض ہیضہ میں بھی مستعمل ہے۔

 پودینہکا پانی پلانے اور حقنہ کرنے سے آنتوں کے کیڑے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ ناک اور کان کے کیڑے بھی اس کا پانی ٹپکانے سے مرجاتے ہیں، پودینہ Mentha piperita ادرار حیض کے لئے نہایت قوی دوا ہے اسی وجہ سے حالت حمل میں اس کا حمول کرنے سے حمل ساقط ہو جاتا ہے۔

پودینہدمہ کے لئے بھی مفید ہے۔ بلغم کو لطیف کر کے فائدہ بخشتا ہے۔ معرق ہونے کے باعث یرقان کے لئے مفید ہے، مواد کو لطیف و رقیق کر کے بذریعہ مسا مات ظاہر جلد کی طرف دفع کرتا ہے۔

پودینہMentha piperita شراب کے ہمراہ ضماد کرنے سے جلد کی سیاہی کو زائل کرتا ہے، بچھو،بھڑ وغیرہ کے مقام گزیدہ پر طلاء کرنے سے زہر کو جذب کرتا ہے اور درد کو تسکین بخشتا ہے۔ اس کا جو ہر بھی نکالا جاتا ہے جو ست پودینہ کے نام سے مشہور ہے اور امراض معدہ میں بکثرت استعمال ہو تا ہے۔

پودینہ Mentha piperita سفوف یا عرق کی صورت میں امراض معدہ ، دردشکم ، نفخ شکم، قے متلی ، ہیضہ،اسہال اور یرقان میں استعمال کیا جا تا ہے۔ پودینہکا جوشاندہ پینے سے یا حقنہ کرنے سے آنتوں کے کیڑے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

ناک کان کے کیڑوں کو ختم کرنے کے لئے اس کا جوشاند ہ قطوراً مستعمل ہے ۔ چہرہ کے داغ دھبوں کو دور کرنے کے لئے اس کو سرکہ کے ہمراہ پیس کر لیپ کیا جا تا ہے۔

 بلی ، چو ہے وغیرہ کے کاٹے میں مقام گزیدہ پر طلاء کرنے سے زہر کو جذب کر کے درد میں سکون پہنچاتا ہے۔ احتباس بول و حیض کے لئے بہتر کام کرتا ہے ۔

مقدارخوراک

3سے5گرام

کیمیاوی تجزیہ

Penthitine

Menthol

Acitic Acid

مضرت

 آنتوں کے لئے مضر ہے۔

 مصلح

کتیرہ

بدل

 ایک تخم دوسرے قسم کی ۔

 مشہور مرکب

·      جوارش پود مینہ

·      جوارش انار ین

·      عرق عجیب 

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں