Diospyros ebenum/ Ebony

آبنوس/ Diospyros ebenum/ Ebony

آبنوس/ Diospyros ebenum/ Ebony

Aabnoos

نام

زبان

نام

Arabic Name

آبنوس

English Name

Ebony

French Name

N. A

German Name

N. A

Hindi Name

N. A

Latin name

Diospyros ebenum

Persian Name

آبنوس

Urdu Name

آبنوس

 

ماہیت

Aabnoos آبنوس Ebony)  (کا درخت بڑا اور سدابہار ہو تا ہے چنا نچہ اس کی بلندی 25 سے 30 میٹر ہوتی ہے۔آندھرا پردیش اور کرناٹک کے جنگلات میں یہ درخت پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بیرون ہند بھی اس کے درخت ملتے ہیں خصوصاً ملائشیا اورسنگاپورمیں ۔

 یہ درخت جب پرا نا ہو جاتا ہے تو اس کے تنے کی اندرونی لکڑی بالکل سیاہ اور وزنی ہوجاتی ہے اس لکڑی کا برادہ دواء کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو برادہ آبنوس Ebonyکے نام سے بازارمیں دستیاب ہو تا  ہے۔برادہ آبنوس کے استعمال کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ عرب اطبا نے بھی اپنی کتابوں میں اس کا ذکر کیا ہے ۔

یہ  ایک عظیم الشان درخت ہے اس کے پتے درخت صنوبر کے پتوں سے مشابہ لیکن ان سے چوڑے ہوتے ہیں پھل انگور کے مانند زردی و سرخی مائل ،مزہ میں نہایت کسیلے اور قدرے شیریں ہوتے ہیں تخم اور پھول حنا کے تخم اور پھولوں سے مشابہ ہوتے ہیں۔ اس کی لکڑی وزنی سیاہ رنگ کی ہوتی ہے حتی کہ توڑنے پر اندر سے بھی سیاہ نکلتی ہے یہ لکڑی بھی دواءکے طور پر مستعمل ہے۔

مقام پیدائش

ہندوستان، زنجبار افریقہ

مزاج

گرم وخشک بدرجہ دوم مع جوہر قابض

آپ اس جڑی بوٹی کو بھی پسند کر سکتے ہیں

 آس/ حب الآس

افعال

 ملطف، مجفت، محلل، جالی‘قابض، حابس نزف الدم، مصفی خون۔

استعمال

 تصفیہ خون Blood purifierکے لیے اس کا برادہ معمول طب ہے چونکہ Aabnoos آبنوس Ebonyمجفت اور جالی ہے لہذا اس کا برادہ بار یک کر کے قروح خبیشہ پر ذرورا مستعمل ہے ۔ قابض وحابس (خون) کو روکتا اور زخم کو مندمل کر تا ہے۔سرمہ کے طور پر (ا کتحلا) مقوی چشم ہے۔

مرض سلاق کے لیے نافع ہے ،آنبوس Ebony کی لکڑی کو پتھر پر گھس کا آنکھ میں لگانے سے جالا ،پھولا ،قروح چشم، حکہ چشم ،دمعہ، شب کوری اور ظلمت بسر کے لیے مفید ہے۔

زخموں اور سیلان خون کی حالت میں مقام ماؤف پر برادہ آبنوس کے ذرور کا استمال کریں۔ تصفیہ خون Blood purifierکے یے 2گرام برادہ آبنوس کا جوشاندہ پانی کی مناسب مقدار میں تیار کر کے تنہا یا دیگر مناسب اویہ کے ہمراہ استعمال کریں۔ powder Ebony برادہ آبنوس 6 گرام کو شہد میں ملاکر رکھ لیا جائے اس کی آدھی خوراک صبح وشام لی جاے۔

نفع خاص

Ebony benefits تصفیہ خون کے لیے اس کا برادہ بکثرت مستعمل ہے ۔

 مضر

معدہ کے لیے۔ اطباء نے اپنے تجربات کی بنا پر یہ نوٹ کیا ہے ۔ اس کی زیادہ مقداد کافی تعداد میں پائی جاتی ہے۔

مصلح

 شہد۔ اس کے ساتھ شہد کا استعمال مضرت کو دفع کر دیا ہے ۔

بدل

براده شیشم

 مقدار خوراک

پانچ ماشہ سے سات ماشہ تک۔

 

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں