أصل السوس/ ملیٹھی / Liquorice root

أصل السوس/ ملیٹھی / Liquorice root

 أصل السوس/ ملیٹھی / Liquorice root

Liquorice root in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

Aslussus, Irkessus، أصل السوس

English Name

    Liquorice root، Sweetwood, Common licorice

Bengali

यष्टिमधु  ، Yashtimadhu , जष्ठीमधु ، Jashtimadhu

Gujrati

जेठीमध ، Jethimadha

Hindi Name

मुलहठी, मलेटी, मुलेठी, मीठी लकड़ी, जेठीमधु

Latin name

Glycyrrhiza glabra

Persian Name

Asrehamhak, Bikhemahak

Urdu Name

मुलेठी ، Mulathi ، ملیٹھی  

Sindhi

NA

Marathi

जेष्टिमधु ، Jeshtimadhu , जेष्टमध ، Jeshtimadha

Panjabi

मुलेठी ، Mulethi , एलेसस ، Alasus

Sanskrit

यष्टीमधु, यष्टीमधुक, मधुयष्टि, जलयष्टि, क्लीतिका, मधुक, स्थल्यष्टी

 ماہیت

 ملیٹھی Liquorice root نبات سوسن کی جڑ کا نام ہے ۔نبات سوسن زمین پر پھیلی ہوئی اور اس سے چمٹی ہوئی ہوتی ہے۔ اس کی جڑ جو أصل السوس (ملیٹھی  ) کے نام سے مشہور ہے دواء مستعمل ہے۔ ملیٹھی Glycyrrhiza glabra کا عصارہ رب السوس کے نام سے مشہور ہے ۔

ملیٹھی Liquorice rootسوسں نامی پودے کی جڑ ہے، جواندر سے زرد باہر سے خاکستری یا بھورے رنگ کی ہوتی ہے۔ ملیٹھی   کے پوست کو چھیلنے کے بعد باقی حصہ أصل السوس مقشر کے نام سے دواء استعمال کیا جا تا ہے ۔ ملیٹھی   کا مز ہ شیر اور ہلکا تلخ ہوتا ہے۔ بعض اوقات اس کا  تنا  جڑ کی جگہ استعمال کیا جا تا ہے۔ أصل السوس کا پودا ۳ – ۲ فٹ لمبا ہوتا ہے ۔

ملیٹھی   Liquorice root کےپتے برگ کسوندی کے مائندلیکن اس سے چھوٹے اور لمبے ہوتے ہیں، پھول سرخ رنگ کا ہوتا ہے۔ پودے زیاد وتر ایران، عراق، افغانستان، اسپین اورتر کی میں پاۓجاتے ہیں اوراصل السوس یہیں سے درآمد کی جاتی ہے ۔ہندوستان میں  یہ صرف پہاڑی علاقوں میں ملتی ہے  ۔

آپ اس جڑی بوٹی کو بھی پسند کر سکتے ہیں

اجوائن خراسانی/ Henbane

 مقام پیدائش

·      ہندوستان

·      أفغانستان

·      ایران

·      ترکستان

·      عرب

·      مصر

·      انگلستان

·      یورپ کے جنوبی ممالک

 مزاج

 مرکب القوی، بعض کے نزدیک گرم تر بدرجہ اول اور بعض کے نزدیک گرم و خشک بدرجہ اول۔

افعال

·      منضج اخلاط غلیطہ

·      مسکن تشنگی

·      مقوی اعصاب

·      مسکن

·      ملین

·      منقی

·      محلل

·      مخرج بلغم

·      غاسل اعضاۓ باطنی

·      جالی

·      مقوی

·      کاسر ریاح

·      مدر بول

·      دافع تپ ہاۓ مزمنہ

·      ملین صدر

·      ملین امعاء

·      محلل اورام

·      دافع حموضت

 استعمال

ملیٹھیGlycyrrhiza glabra    اخلاط غلیظہ کو نضج دینے کی وجہ سے اکثر امراض بلغمی و سودادی میں منضجات کے نسخوں میں استعال کی جاتی ہے اور چو نکہ اس کے باوجود محلل، ملین اور مخرج بلغم بھی ہے لہذا سینہ، ریہ، قصبہ ریہ کی سوزش اور خشونت کو دور کرتی ہے۔

ملیٹھی    Glycyrrhiza glabraبحتہ الصوت، ربو، ضیق النفس اور کھانسی میں بکثرت مستعمل ہے۔ ملیٹھی Liquorice root    جگر اور طحال کے بعض امراض میں بھی مفید ہے۔ چو نکہ جالی اور غاسل اعضاۓباطنی ہے لہذا حرقت بول ،سوزاک، قروح اور جرب مثانہ و گروہ کے لئے نافع ہے۔

ملیٹھیGlycyrrhiza glabra     مقوی اعصاب ہونے کی وجہ سے اکثر امراض عصبانیہ میں استعمال کی جاتی ہے۔ درد عصب کو زائل کرتی ہے، ا کتحالا تقویت بصر اور سفیدی چشم کے لئے مفید ہے۔ منقی ہونے کی وجہ سے اس کا جوشاندہ رطوبات بلغمی کو معدے سے خارج کرنے کے لئے پلاتے ہیں۔ اگر بتمامہ خارج نہ ہو تو کچھ براہ اسہال اور کچھ براہ ادرار خارج ہوتی ہیں۔ شہد کے ہمراہ ضمادا داخس کے لئے مفید ہے۔

نفع خاص

 پھپھڑے کے امراض میں مفید ہے۔

 مضر

گر دے اور طحال کے لئے مضر ہے۔

مصلح

گردہ میں کتیرا اور طحال میں گل سرخ۔

 بدل

 درد سینہ میں اس کابدل کتیرا ہے۔

 مقدار خوراک

 3 سے 7 گرام

 مزید تحقیقات

کیمیاوی تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ اصل السوس میں ایک کلسیر ائزین پایا جا تا ہے اس کے علاوہ شکر انگوری ، رال ،نشاستہ اور ایسڈ وغیرہ پائے جاتے ہیں۔

Glycyrrhizine

Glycyrrhizic acid

Glycyrrhetinic acid

Starch

Resin

Sugar

 مشہور مرکبات

·      جوارش أصل السوس

·      شربت اعجاز

·      لعوق سپستان

·      حب املتاس

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں