اسپند/ Wild rue/ Peganum harmala

اسپند/ Wild rue/ Peganum harmala

 اسپند/ Wild rue/ Peganum harmala

Wild rue in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

حرمل

English Name

Wild rue

Bengali

NA

Gujrati

NA

Hindi Name

NA

Latin name

Peganum harmala

Persian Name

اسپند

Urdu Name

حرمل

Sindhi

حرمرو

Marathi

NA

Panjabi

NA

Sanskrit

NA

 ماہیت

 (حرمل) اسپند Wild rue ایک بوٹی ہے اس کے تخم بطور دواء مستعمل ہیں۔ اسپند عربی اور اسپند سوختنی اس کی دو قسمیں ہیں مطلق اسپند یا حرمل اس سے اسپند سوختنی مراد ہوتی ہے ۔تخم اسپند دانہ رائی کی برابر اور سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں۔

 اسپند Wild rueایک پودے کا تخم ہے جو رائی کے برابر اور سیاہ رنگ کا ہوتا ہے، جس میں خاص قسم کی بو پائی جاتی ہے اور مزہ تلخ ہوتا ہے ۔ اسپند  کا پھل چنے کے برابر ہوتا ہے جس کے اندر تین خانے ہوتے ہیں انھیں خانوں میں تخم بھرا ہوتا ہے ۔رنگت کے اعتبار سے یہ دوقسم کا ہوتا ہے ، ایک سیاہ جس کو اسپند سوختنی کہا جا تا ہے اور دوسراکم سیاہ جواسپند عر بی کہلا تا ہے۔ اسپند Peganum harmala کے پودے شمالی ہند ، پنجاب اور پاکستان میں خودرو پاۓجاتے ہیں اوران کی کاشت بھی کی جاتی ہے ۔

مزاج

گرم و خشک

 افعال

·      مسمن بدن

·      منفث بلغم

·      کا سریاح

·      مسہل اخلاط غلیظہ

·      قاتل کرم شکم

·      مدربول

·      مئولد شیر

·      مقوی ومحرک اعصاب

·      محل اورام

·      زیادہ مقدار میں منوم مسکن اعصاب ۔

 استعمال

تخم اسپند Peganum harmala کو زیادہ تر دمہ، کھانسی میں بلغم کو خارج کرنے اور دماغی و عصبی امراض صرع، فالج، لقوہ، جنون، نسیان، عرق النساء وغیرہ میں مادہ کو خارج کرنے اور اعضاء کو گرمی پہنچانے کی غرض سے مستعمل ہے۔

 تخم اسپند Peganum harmala کو روغن زیتون میں جوش دے کر کان کے بہرے پن کو دور کرنے کے لیے قطور کرتے ہیں اور دانتوں کے درد کو رفع کرنے کے لیے دانتوں کو اس کی دھونی دیتے ہیں۔

فالج، لقو ہ، خدر، وجع المفاصل، وجع القطن اور عرق النساء میں اس کا سفوف استعمال کیا جا تا ہے۔سفوف سعال بلغمی میں شہد کے ہمراہ مستعمل ہے۔روغن کنجد کے ہمراہ در دگوش میں قطورا ، وجع المفاصل میں بطور مالش اور عنب اثعلب کے ہمراہ پیس کرمختلف قسم کے ورموں میں ضمادا استعمال کیا جا تا ہے، دودھ کے ہمراہ قلت لبن میں مستعمل ہے۔

نفع خاص

اسپند Wild rueا مراض بار دہ مثلا فالج لقوہ وغیرہ اور خصوصیت کے ساتھ عرق النساء کے لیے مفید ہے ۔

مضر

مصدع مکرب اور منشی ہے۔

 مصلح

 ترش چیزیں اور سکنجین-

 بدل

تخم سداب-

مقدار خوراک

 3سے  5 گرام

 مزید تحقیقات

 کیمیائی تجزیہ کے ذریعہ اسپند سے تین اجزائمو ثرہ علیحدہ کئے گئے۔

·      حرملین

·      حرملول

·      حرمالا لین

Harmine

Harmalol

Harmaline

Peganine

مشہور مرکبات

·      معجون اسپند سوختنی

·      حب جریان

·      ضماد کبریت

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں