کیا ہم بواسیر کا دیسی علاج اپنے گھر میں کر سکتے ہیں ؟

بواسیر ایسا مرض ہے جو مریض ہمیشہ دوسروں سے چھپاتا ہے۔ اکثر اس مرض میں مبتلا مریضوں میں احساس کمتری اور شرم ہوتی ہے ،جس کی وجہ سے وہ ڈاکٹر کے پاس نہیں جاتا ہے اور مرض شدت اختیار کر لیتا ہے ۔

بواسیر میں مبتلا مریض اسکا علاج یا تو اپنے گھر میں کر تا ہے یا پھر آن لائن جا کر اپنا پیسہ اور وقت ضائع کرتا ہے ۔ایسا نہیں ہے کہ بواسیر کا دیسی علاج نہیں ہوسکتا ،بلکہ بواسیر کا یونانی علاج نہایت عمدہ اور بہتر طریقے سے ہو سکتا ہے۔

بواسیر بیماری کیا ہوتی ہے؟

بواسیر کے مرض میں مقعد کے اندر اور باہر مسّے بنتے ہیں جن میں بہت زیادہ درد ہوتا ہے ۔اگر اسکے نام پر نظر ڈالیں تو بواسیر جمع ہے باسور کی جس کے لفظی معنی مسہ کے ہیں۔

اس مرض میں زیادہ تر مقعد کے رستے خون بہتا ہے،اور یہی وجہ ہے کہ جدید طب میں اسکو Haemorrhoids کہتے ہیں ۔ دراصل مقعد کی وریدوں میں بہت ساری وجہوں سے سوجن آ جاتی ہے اور وہ پھول کر اپنی اصل شکل کو چھوڑ کر دوسری شکل اختیار کر لیتی ہے اور وہاں پر مسے بن جاتے ہیں ۔

بواسیر کیوں اور کن وجہوں سے بنتی ہے ؟

اکثر پیٹ کے نچلے حصے اور ٹانگوں کے درمیان خون زیادہ مقدار میں ٹھہرنے لگتا ہے ،جس کی وجہ سے وہاں کی رگوں پر زیادہ دباو پڑتا ہے۔وہ لوگ جو زیادہ تر بیٹھے رہتے ہیں اور پیدل نہیں چلتے ہیں اُن میں قبض کی شکایت جلدی آنے لگتی ہے ۔

قابض شخص کا براز خشک ہوتا ہے اور جب وہ براز خارج کرتا ہے تو مقعد کی وریدوں کو چھیل دیتا ہے اور خون خارج ہونے لگتا ہے ۔اس کے علاوہ بھی کچھ اسباب ہیں جن سے بواسیر ہوتی ہے جو مند رجہ ذیل ہیں ۔

  • پرانی قبض
  • سوداوی مزاج کا ہونا
  • مرچ مصالحہ کا زیادہ استعمال کرنا
  • گوشت کا زیادہ استعمال کرنا
  • بینگن کا زیادہ استعمال کرنا
  • شراب نوشی کرنا
  • زیادہ بیٹھے رہنا

بواسیر میں کیا محسوس ہوتا ہے ؟

بادی بواسیر میں زیادہ کچھ نہیں ہوتا ہے پر کبھی کبھی مقعد میں کھجلی ،بھاری پن اور خراش بھی ہوتی ہے ۔

خونی بواسیر میں اجابت کے دوران خون نکلتا ہے اور سخت درد بھی محسوس ہوتا ہے ۔

بواسیر کا دیسی علاج کیسے کریں ؟

بواسیر کا مکمل علاج مرحلوں میں کیا جاتا ہے ۔اسکے علاج میں بہت سارے مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے ۔سب سے پہلے غذا کی خرابی کو درست کرنے کے لئے یہ تدبیر اختیار کریں ۔

  • اپنے ہاضمہ کو درست کریں
  • قبض کو ہر حال میں درست کریں
  • غذائی بے اعتدالی کو نہ کریں
  • سادہ غذا اور ریشہ دار غذاؤں اور سبز یوں کا استعمال زیادہ کریں
  • روز ورزش کریں
  • گرم غذاؤں کا استعمال نہ کریں

بواسیر میں استعمال ہونے والی یونانی دوائیں

نُسخہ براۓ بواسیر بادی

رسوت ایک گرام مقل ایک گرام پس کر جوارش جالینوس میں ملا کر کھلائیں ۔ اوپر سے بادیان کا شیرہ پانچ گرام ،لعاب ریشہ خطمی چار گرام کو چالیس گرام گلقند میں ملا کر کھلائیں ۔

سفوف نانخواہ تین گرام دونوں وقت کھانے کھانے کے بعد روغن زیتون دس ملیلیٹر دودھ میں ڈال کر رات میں استعمال کریں ۔

نُسخہ براۓ بواسیر خونی

حب بواسیر خونی دو عدد صبح استعمال کریں ۔

لعاب ریشہ خطمي تین گرام ،شیرہ بادیان تین گرام ،شیرہ بیخ انجبار تین گرام شربت انار کے ساتھ صبح و شام استعمال کریں ۔

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں