رمضان المبارک 2021 میں اپنے گھر پہ فاسٹ فوڈکو کیسے تیار کریں ؟ رمضان المبارک 2021 کی آمد ہے, اور آپ سب جانتے ہیں کہ رمضان المبارک میں ہم اچھے کھانوں کی تلاش میں رہتے ہیں. اور جب کبھی ہم اپنے روزمرہ کے کھانوں کے علاوہ کوئی اور کھانا تلاش کرتے ہیں تو سب سے پہلے ہمارے دماغ میں فاسٹ فوڈ کا نام آتا ہے. تقریبا ہر عمر کے لوگ فاسٹ فوڈ کھانا پسند کرتے ہیں, حالانکہ فاسٹ فوڈصحت کے لیے اچھے تو نہیں ہوتا ہے مگر یہ اتنے لذیذ ہوتے ہیں کہ ہمیں اس وقت اپنی صحت بھول جاتی ہے.😅
Ramadan 2023 burger making |
اس آرٹیکل میں ہم آج رمضان المبارک 2021 میں بنائے جانے والے فاسٹ فوڈ کے بنانے کا طریقہ بتائیں گے. امید ہے کہ آپ کو پسند آئے گا. فاسٹ فوڈ اتنا مشہور کیوں ہوتا ہے, اس کی وجہ یہ ہے اس کے بنانے میں اتنی محنت نہیں لگتی اور بہت زیادہ لذیذ بھی ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ نوجوان اور بچے ان کو دل لگا کے کھاتے ہیں. جب بھی مارکیٹ میں ہم فاسٹ فوڈ کے سٹال کے سامنے آتے ہیں تو اپنے ہاتھوں کو روک نہیں پاتےہیں.
ایک بات بتاتا چلوں کی اگر ہم فاسٹ فوڈ کو ہفتے میں کم سے کم ایک بار کھائیں اور اس کے ساتھ ساتھ ورزش اور تھوڑی بہت دوڑ بھی لگائیں تو فاسٹ فوڈ کے نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے. آپ یہ بھی کر سکتے ہیں کہ فاسٹ فوڈ میں استعمال ہونے والے اجزاء کی کوالٹی کو بہتر کر کے اور اس میں استعمال ہونے والے تیل کی کوالٹی کو اچھی طرح چیک کر کے اپنے گھر والوں کو فاسٹ فوڈ بنا کے کھلا سکتے ہیں.
لوگ کرونا وائرس کی وجہ سے عام طور پر زیادہ اپنے گھروں میں رہ رہے ہیں تو تمام گھر والے مل کر ایک اچھی فاسٹ فوڈ کی ریسپی بنا سکتے ہیں . ہم اپنے پڑھنے والوں کی خدمت میں بازار میں ملنے والے فاسٹ فوڈ کو گھر میں کیسے بناتے ہیں یہ قلم بند کرنے والے ہیں.
تو چلئے شروع کرتے ہیں
کرسپی برگر کیسے تیار کریں ؟
برگر میں استعمال ہونے والے اجزاء
- چکن آدھا کلو
- کالی مرچ ایک چمچ
- مسٹرڈ پاؤڈر ایک چمچ
- نمک اپنے مزے کے اعتبار سے
- چائنیز نمک ڈیڑھ چمچ
- ووسٹر شائر سوس دو چمچ
- تیل ضرورت کے حساب سے
بیٹر بنانے کے لیے اجزاء
- معدہ دوچمچ
- بیکنگ پاؤڈر ایک چوتھائی چمچ
- کارن فلور دو چمچ
- انڈا ایک
- چاول کا آٹا دو چمچ
- پانی ضرورت کے حساب سے
- نمک آدھا چمچ
کوٹنگ بنانے کے لیے اجزاء
- کارن فلیکس ایک کپ
- بریڈ کرمبز ایک کپ
- چپس ایک کپ
- برگر بن ضرورت کے حساب سے
- سلاد حسب ضرورت
- چیزسلایس مزے کے اعتبار سے
بنانے کی ترکیب
سب سے پہلے چکن کو سبھی مثالوں کے ساتھ کم سے کم 24 گھنٹوں تک میرینیٹ کر دیں. اب بیٹر بنانے کی باری ہے اس کے لیے اس کے تمام اجزاء کو آپس میں مکس کر کے ایک گاڑھا بیٹر بنا لیں. اب بریڈ کرمبز کو بنانے کے لئے ڈبل روٹی کوتوےپر رکھ کر اس کے بعد اس کو ٹھنڈا کر کے رکھ دیں. کچھ وقت کے بعد اس کو گرائینڈر میں ڈال کر گرائینڈ کریں اور پھر اس کو ایک برنی میں ڈال دیں.
اب کو ٹیگ کا مصالحہ تیار کرنا ہے وہ تیار کرنے کے لئے اس کے تمام اجزاء کو آپس میں اچھی طرح سے مکس کرنا ہے. اب جو چکن جو میرینیٹ کیلئے رکھی تھی اس کو بیٹر میں ڈبو ڈبو کر اور پھر کوٹنگ کےلئے تیار کی ہوئی چیز میں کوٹ لیں۔ اب تیل کو اچھی طرح سے گرم کرنا ہے اور اس کو تب تک فرائی کریں جب تک اس کا رنگ گولڈن براؤن نہ ہو جائے۔ بر گربن کو دو ٹکڑوں میں کاٹ کر مایونیز کو اس پر لگا دیں۔ آخرمیں اس پر، چکن سلاد اور چیز سلائس رکھ دیں۔ اگر چلی سوس اور کہ جب موجود ہو تو اس کے ساتھ اپنے مہمانوں کو پیش کر دیں۔