پالک/ Spinach/Spinacia oleracea
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
اسفا ناخ |
English Name |
Spinach |
Bengali |
پالم ساگ |
Gujrati |
પાલક |
Hindi Name |
पालक |
Latin name |
|
Persian Name |
اسپا ناخ |
Urdu Name |
پالک |
Sindhi |
NA |
Marathi |
پوی ساگ |
Panjabi |
NA |
Sanskrit |
Palakya |
ماہیت
پالک Spinach مشہور ساگ ہے یعنی اس کے پتوں کے پانی سے غرغرہ کرنا اور شکر ملا کر پینادرد گلو کے لئے مفید ہے۔ پالک ایک مشہور پودا ہے جس کے پتے برگ کاسنی یا برگ کا ہو کی طرح لیکن ان سے موٹے ہوتے ہیں۔ یہ پتتے جڑ ہی سے نکلتے ہیں، پھول بہت چھوٹے اور گچھوں میں نکلتے ہیں۔
پالک Spinach کے تخم مثلث اور زردی مائل سبنز ہوتے ہیں ، برگ اور تخم دوا مستعمل ہیں ،دونوں کا مزہ پھیکا ہوتا ہے، برگ بطور ساگ بھی استعمال کیا جا تا ہے، یہ پودا ہندوستان اور دیگر ممالک میں پایا جا تا ہے ۔
مزاج
سرد وتر
افعال
مسکن حرارت
مدر بول
دافع صفراء
ملین
استعمال
آب برگ پالک Spinacia oleracea کو مختلف قسم کے بخار ،سل ودق ، یرقان، قبض ،سوزش بول، سوء القنیہ اور فقر الدم میں استعمال کیا جا تا ہے ۔شکر کے ہمراہ اس کا آب قے الدم ، در وعلق وحنجر ہ میں مستعمل ہے ۔ پالک کا آب نیم گرم گلے کے درد میں بطور غرغرہ مفید ہے ۔تخم پالک بشکل شیرہ جملہ درج بالا امراض میں استعال کیا جاتاہے۔
نفع خاص
پالک Spinacia oleracea تپ حار اور درد گلو کے لئے مفید ہے۔
مضر
مصلح
روغن بادام گھی اور دار چینی۔
بدل
خرفہ اور باتھو کا ساگ۔
مقدار خوراک
5 سے 7 گرام
مزید تحقیقات
کیمیاوی تجزیہ سے پتہ چلا ہے کہ پالک Spinacia oleracea میں فولاد اور کیلشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے ۔فولاد خون بڑھا تا ہے اور جگر کو تقویت دیتا ہے، کیلشیم ہڈیوں کی ساخت کو مضبوط، سخت اور پائیدار بنا تا ہے، اس لئے خون کی کمی میں پالک کی سبزی بہتر غذا اور دوا ہے۔ یہ زود ہضم بھی ہوتی ہے اس لئے مریضوں کو اس کے کھانے میں فائدہ ہی ہو تا ہے۔
Iron
Calcium
Phosphorus
Vit, A, B, C
Protein
Carbohydrate
مشہور مرکب
عرق مرکب ( تخم )
عرق شیر ،طلاء براۓ داد( پوست بیخ پالک )۔