کیا دانت کا درد(Toothache) بہت زیادہ پریشان کر رہا ہے۔یہ کچھ گھریلو نسخے استعمال کرکے آرام پائیں

کیا دانت کا درد(Toothache) بہت زیادہ پریشان کر رہا ہے۔یہ کچھ گھریلو نسخے استعمال کرکے آرام پائیں

دانت کا درد ایک عام بات ہے کبھی بھی ہو سکتا ہے۔آپ اس کا علاج گھر میں ہی کر سکتے ہیں۔ہم اس آرٹیکل میں آپ کو کچھ ایسی گہریلو    دوائیوں کے بارے میں بتائیں گے جن کے استعمال کے بعد دانت کے درد میں میں کافی فائدہ ہوتا ہے۔

دانت کا درد(Toothache)


دانت کا درد ایک ایسی پریشانی ہے جس کو تقریبا ہر ایک کو سامنا کرنا  پڑتا ہے۔آپ کو درد،سوجن اور دوسری طرح کی علامات  سے گزرنا پڑتا ہے۔دانت کا درد کیوں ہوتا ہے ،اکثر یہ cavities کی وجہ سے سے ہوا کرتا ہے۔دانت کے درد میں نہ انسان تھیک سے کھاتا ہے اور نہ سوتا ہے۔
آپ گھر میں بیٹھ کے چند جڑی بوٹیوں کے استعمال سے دانت کے درد سے چھٹکارا پا سکتے ہو،لیکن اگر کچھ دن تک ان دواؤں کے استعمال سے آپ کو آرام نہ ملے تو آپ کو ایک نزدیکی دانت کے ڈاکٹر کے پاس جا کے اس کی اصل وجہ دریافت کرنی پڑے گی۔

دانت کے درد کے گھریلو نسخے


لہسن   Garlic


لہسن برصغیر ہندوپاک میں تقریبا ہر کھانا بنانے کے دوران استعمال میں لائی جانے والی چیز ہے۔اور اس کے استعمال سے ہم دانت کے درد سے چھٹکارا پا سکتے ہے۔اس میں پائے جانے والے جراثیم کش اثرات یعنی antibacterial properties سے جراثیم مر جاتے ہیں اور درد میں تخفیف ہوتی ہے۔آپ لہسن کی چائے بنا سکتے ہو یا پھر لہسن کو سابوت کھا سکتے ہو۔آپ لہسن کو پیس کر اس کا پیسٹ لگا سکتے ہو یہ کرنے سے دانت کے درد میں میں بہت آرام ملتا ہے۔

لونگ Clove


لونگ کو ہم صدیوں سے دانت کے درد کی دوا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔اس کے استعمال سے دانت کی درد کے علاوہ اس کی سوجن کو بھی ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔لونگ کے استعمال کے بہت سارے طریقے ہیں جن کے استعمال سے ہم کو دانت کے درد سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔ہم لونگ کی بنی چائے یا اس کے بنے کہوا کا استعمال کر کے کافی حد تک آرام پا سکتے ہیں ۔ہم لونگ کو پیس کر اس کو درد کی جگہ پر لگا سکتے ہیں۔

نمکین پانی Salt water


نمکین پانی کا کلّا کرنا دانت  کے درد کی بنیادی دواؤں میں سے ایک ہے۔یہ دانت کے درد کے  لیے نہایت ہی آسان مگر اثر دار علاج ہے۔صرف اتنا کرنا ہے کہ گرم پانی میں تھوڑا سا نمک ملا کر کر منہ میں کلی کرتے رہنا ہے۔یہ کام دن میں دو سے تین مرتبہ کرنا ہے۔

کولڈ کمپریس Cold compress


انسان کو جب کبھی کوئی زخم ہوتا ہے تو کولڈ کومپرس  کو ہم اکثر استعمال کرتے ہیں۔کپڑے میں تھوڑی سی برف کو لپیٹ کے کے درد کی جگہ پر لگانا ہے درد میں کافی کمی ہوتی ہے۔کولڈ کمپریشن دانت کے درد میں بھی کافی آرام دیتی ہے۔

کالی مرچ Peppermint


لونگ کی طرح نہ کالی مرچ  کو بھی دانت کے درد کو کم کرنے کے لیے بہت پہلے سے استعمال کرتے چلے آرہے ہیں۔کالی مرچ کے استعمال سے سے سوجن اور مسوڑھوں کی سنسناہٹ کافی حد تک کم ہوجاتی ہے۔آپ کالی مرچ کا تیل استعمال کر سکتے ہیں ہیں یا پھر  اس کو کپڑے میں لپیٹ کے اس کو تھوڑا سا گرم کرکے درد کی جگہ پر پر رکھنے سے درد میں تخفیف ہوتی ہے۔

آج اس آرٹیکل میں ہم نے آپ کو کو پانچ ایسی چیزیں بتائیں جن کے استعمال کرنے سے آپ کے دانت کے درد میں بہت تخفیف ہوگئی کافی ۔امید ہے کہ آپ کو یہ آرٹیکل پسند آیا ہو گا کوئی کمنٹ دینا چاہتے ہیں تو نیچےکمنٹ باکس میں جاکے آپ کمنٹ کر سکتے ہیں۔اردو پوائنٹ کو اجازت دیجئے بہت جلد ملاقات ہوگی۔

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں