اکلیل الملک / Coumarin/ Trigonella Uncata Boiss

اکلیل الملک / Coumarin/ Trigonella Uncata Boiss

اکلیل الملک / Coumarin/ Trigonella Uncata Boiss

Coumarin in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

اکلیل الملک

English Name

White sweet louts,Coumarin

Bengali

NA

Gujrati

NA

Hindi Name

پرنگ

Latin name

Trigonella Uncata Boiss

Persian Name

گیاہ قیصر

Urdu Name

ناخونہ

Sindhi

NA

Marathi

NA

Panjabi

NA

Sanskrit

NA

ماہیت

اکلیل الملک Coumarin ایک بوٹی کی پھلیاں ہیں جو چھوٹی چھوٹی تراشے ہوۓناخن کے برابر اور اس کے مانند ہلالی شکل کی ہوتی ہے۔ اکلیل الملک کے اندر چھوٹے چھوٹے تخم ہوتے ہیں۔ اکلیل الملک Coumarinپودے کی چھوٹی چھوٹی پھلیاں ہیں جو شکلا تراشہ ناخون یا تاج کے مشابہ ہوتی ہیں، اسی لئے اس کو ناخونہ یا اکلیل الملک ( بادشاہ کا تاج( کہا جا تا ہے، اکلیل الملک تقریبا ایک انچ لمی ہوتی ہیں جن میں تخم  حلبہ کی طرح تخم بھرے ہوتے ہیں ۔

اکلیل الملک Coumarin کے پودے چھوٹے ہوتے ہیں ، پتے تین تین گچھوں کی شکل میں لگتے ہیں اس پر سفید رنگ کے پھول آتے ہیں ، موسم سرما میں یہ پودا زیادہ تر بنگال کےعلاقوں میں پایا جا تا ہے ۔

آپ یہ بھی پسند کر سکتے ہیں

 مزاج

 گرم وخشک   بد رجہ دوئم

افعال

·      محلل ومنضج او رام

·      مقوی اعضاء

·      مسکن درد

·      مد ربول 

استعمال

 اکلیل الملک Trigonella Uncata Boiss کو ور موں کے تحلیل کرنے اور اعضاء کو تقویت دینے اور گرمی پہنچانے کی غرض سے بطور ضماد ومالش وغیرہ استعمال کرتے ہیں۔ جگر، طحال، معدہ، رحم اور مقعد اور انشبین کے ورم اور درد کو زائل کرنے کے لیے اند رونی و بیرونی طور پر مستعمل ہے۔

 فالج میں اکلیل الملک Trigonella Uncata Boiss کا جوشاندہ پلاتے اور بیرونی طور پر استعمال کرتے ہیں، اکلیل الملک کے جوشاندہ کا حقنہ آنتوں کو تقویت پہنچان کے لیے کرتے ہیں۔ نا خونہ کو زیادہ تر ضماد کی شکل میں اورام کی تحلیل کے لئے اور   دردوں کوسکون دینے کے لئے استعمال کیا جا تا ہے ۔ ورم جگر ، ورم طحال ، ورم رحم، میں ضماد اور مطبوخاً استعمال کیا جا تا ہے، فالج میں اس کا جوشاندہ پلا یا جا تا ہے احتقانا  استعال کرنے سے آنتوں کے اندر طاقت پہو نچتی ہے ۔ روغن گل کے ہمراوسدوں کو کھولتا ہے ۔

نفع خاص

 اور ام احشاء کو تحلیل کرنے کے لیے ضماد مستعمل ہے۔

مضر

انشبین کے لیے ۔

 مصلح

شہد خالص وانجیر

 بدل

بابونہ و فراسیوں

مقدار خوراک

2سے 4گرام تک

 مزید تحقیقات

 کیمیاوی تجزیہ کرنے پر پتہ چلا گیا ہے کہ اکلیل الملک میں ایک قلمدار تیز جو ہر کو میرین پایا جا تا ہے۔ اس میں سمی اثر ہو تا ہے، کو میرین کا جو ہر اسپرگ کی پھلیوں میں بھی ہو تا ہے اس لیے دنوں میں تشابہہ ہو گیا۔

Coumerine

مشہورمرکب

 ضماد جالینوس

ضماد سنبل الطیب

 ضما محلل

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں