Opium poppy (1)

پوست خشخاش/ Opium poppy/ Papaver somniferum

 پوست خشخاش/ Opium poppy/ Papaver somniferum

Opium poppy in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

قشرالخشخاش

English Name

Opium poppy, breadseed poppy, Poppy Fruit

Bengali

NA

Gujrati

NA

Hindi Name

NA

Latin name

Papaver somniferum

Farsi

NA

Persian Name

NA

Urdu Name

ڈوڈہ افیون،پوست خشخاش

Sindhi

پھوونو جیلی

Marathi

NA

Panjabi

NA

Sanskrit

NA

ماہیت

پوست خشخاش Opium poppy ڈوڈہ افیون نبات خشخاش کے پھل ہیں جن کے اندر تخم بھرے رہتے ہیں۔ یہ افیون کے پودے کے پھل کا پوست ہے جو ہلکے بھورے رنگ کا بے بو اور مزہ میں تلخی مائل ہوتا ہے۔ اس میں جگہ جگہ سیاہ نقطے پاۓجاتے ہیں ، اس کے اندر بہت تھوڑی مقدار میں افیم پایا جاتا ہے ۔

پوست خشخاش Opium poppy  کاپھل گول لمبوترا یا بیضوی شکل کا اور دو سے تین انچ قطر کا ہوتا ہے، پوست خشخاش  Opium poppy شروع میں سبز مگر بعد میں بھورا یا زرد ہو جا تا ہے ، پھل سے افیون اور تخم نکالنے کے بعد بقیہ حصہ پوست خشخاش کے نام سے دواء مستعمل ہے۔

آپ اسکو بھی پاند کرسکتے ہو

مزاج

 درجہ دوئم سرد و خشک۔

 افعال

·      محذر

·      منوم

·      مسکن اوجاع

·      قابض

·      حابس الدم

·      را دع مواد

  استعمال

 پوست خشخاش  Papaver somniferum مخدر و مسکن اوجاع ہونے کی وجہ سے درد سر، درد عصب، شقیقہ ،ذات الجنب، درد کمر ، وجع مفاصل اور عرق النساء میں طلاء ضماداً مستعمل ہے۔ پوست خشخاش  آشوب چشم میں درد کو تسکین دینے اور ردع مواد کے لئے آنکھ کے ارد گرد اس کا ضماد کیا جاتا ہے۔

 نیز دیگر ادویہ کے ہمراہ پوٹلی بنا کر گلاب میں تر کر کے آنکھ پر بار بار پھرایا جاتا ہے، درد گوش میں اس کے جو شاندہ کا بھپارہ دیتے اور کپڑے کی گدی اس میں بھگو کر تکمید کرتے ہیں۔ وضع حمل کے بعد درد کو تسکین دینے کے لئے بھی اس کے آب جوشاندہ سے تکمید کراتے ہیں۔

 حلق کے اورام حارہ میں رادع مواد، دافع درد اور تسکین درد کے لئے غرغرے کراتے ہیں۔ پوست خشخاش Papaver somniferumمنوم ہونے کی وجہ سے سرسام، مالیخولیا، جنون اور سہر میں اس کا جوشاندہ پلاتے اور ضماد کرتے ہیں۔ قابض ہونے کی وجہ سے اسہال، پیچش میں سفوف کر کے کھلاتے ہیں۔

پوست خشخاش Papaver somniferum  سرفہ خشک کے لئے نہایت مفید ہے اور مختلف طریقوں سےاستعمال کیا جاتا ہے۔ لعوق سپستان اس کا مشہور مرکب ہے جو سرفہ کے لئے معمول ومستعمل ہے۔ حابس الدم ہونے کی وجہ سے نفث الدم اور آنتوں کے جریان خون میں استعمال کیا جاتا ہے۔

پوست خشخاش Papaver somniferum کا جوشاندہ یا سفوف اسہال وزحیر ، سرفہ، خشک کھانسی ،نفث الدم، قے الدم، آنتوں کے جریان خون ، سرسام، ملیخولیا، جنون اورسہر میں مستعمل ہے ۔ ضربہ وسقطہ مختلف قسم کے اورام، سرسام، بے خوابی ، مالیخولیا اور جنون میں ضمادا استعمال کیا جا تا ہے ۔

پوست خشخاش   Papaver somniferum دردسر، در دعصابہ، شقیقہ ، ذات الجنب ، وجع القطن ، وجع المفاصل اور عرق النساء میں طلاء ونطول مستعمل ہے ۔آشوب چشم میں اس کا ضماد آنکھوں کے اطراف میں لگانے سے فائدہ ہوتا ہے، دردگوش میں جوشاندہ کا بھپارہ اور ورم علق ، در مطلق ، ورم لہا تہ  وغیرہ میں جو شاندہ سے غر غرہ    کیا جا تا ہے ۔

نفع خاص

 مخدر اور دافع اوجاع ہے۔

 مضر

 پھیپھڑے اور سرد مزاجوں کے لئے۔

 مصلح

·      شہد خالص

·      شکر

·      مصطگی

 بدل

بہت ہی خفیف مقدار میں افیون۔

 مقدار خوراک

۱ سے ۳گرام خارجا

کیمیاوی تجزیہ

Narcotoline

اور افیون کے دیگر کیمیاوی اجزاء نہایت کم تناسب میں پاۓ جاتے ہیں ۔

مشہور مرکب

·       د یا قوزہ

·      شربت خشخاش

·      خمیرہ خشخاش

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں