بادرنجبویہ/ Catmint/ Nepeta
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
مفرح القلوب |
English Name |
Catmint, Duperalis |
Bengali |
NA |
Gujrati |
NA |
Hindi Name |
بلی لوٹن |
Latin name |
|
Persian Name |
بادرنجبویہ |
Urdu Name |
بلی لوٹن |
Sindhi |
NA |
Marathi |
NA |
Panjabi |
NA |
Sanskrit |
NA |
ماہیت
بادرنجبویہ Catmint ایک بوٹی ہے جس کے پتے برگ ریحان کے مانند ہوتے ہیں اور ان سے اترج کے مانند خوشبو آتی ہے ۔ اسی لیے اس کو بادرنجبویہ کہتے ہیں ۔(بادرنج بمعنی ترنج) ۔ایک خوشبو دار پودا ہے جس کے پتے برگ ریحان کے طرح ہوتے ہیں ۔
بادرنجبویہ Catmint کی شاخیں بکثرت ہوتی ہیں۔ یہ پو دارنگت میں سبنر سیاہی مائل اور مزہ میں تلخ ہوتا ہے ۔ بادرنجبویہ Nepetaمیں ترنج جیسی خوشبو آتی ہے اس لئے اس کا نام فارسی زبان میں بادرنجبویہ رکھا گیا ہے کیونکہ بادرنج معنی تریخ اور بو یہ معنی خوشبو کے ہوتے ہیں ۔
بادرنجبویہ Nepeta کی خوشبو پر بلی فریفتہ ہوکر مختلف حرکات کر نے (لوٹنے لگتی ہے( اس لئے اس کو ہندی میں بلی لوٹن کہا جا تا ہے ،قلب کی تفریح وتقویت کے لئے استعمال ہونے کی بنا پر اس کوعر بی زبان میں مفرح القلوب کہا جا تا ہے ، یہ پودا زیادہ سے زیادہ ایک گز لمبا ہوتا ہے، پورا پودا دوا مستعمل ہے۔
یہ پہاڑی علاقوں کے علاوہ ہند وستان کے دیگر حصوں میں یورپ اور ایران میں بھی پایا جا تا ہے ۔
مزاج
گرم ۲ خشک ۲
افعال
· مفرح مقوی قلب
· منضج سوداء
· مصفی خون
· محلل ومسخن
· مطیب دہن
· تریاق سموم
استعمال
بادرنجبویہ Catmint کو زیادہ تر بلغمی و سودادی امراض مثلا صرع، فالج ،لقوہ وغیرہ اور تفریح و قلب کی تقویت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اوجاع مفاصل اور ورم پستان پر اس کا ضماد لگاتے ہیں۔ بد بوۓدہن کو زائل کرنے کے لیے منہ میں چباتے ہیں۔ اس کا شربت اور عرق بھی بنایا جا تا ہے جو سودادی اور بلغمی امراض میں مستعمل ہیں۔
ضعف قلب، خفقان، وجع القلب، بلغمی وسوداوی امراض ،صرع ، فالج، لقوہ ،وجع المفاصل میں بادرنجبویہ Nepeta کا جوشاند و استعمال کیا جا تا ہے۔بخر الفم ( منھ کی بد بو ) میں مضو غا( چبا کر ) استعال کیا جا تا ہے ، وجع المفاصل ، ورم پستان اورز ہر یلے جانوروں خصوصا کتے ، بچھو، بھڑ کے کاٹنے میں ضماد استعمال کیا جا تاہے۔
مختلف قسم کےاورام خصوصا وہ خنازیر جس میں پیپ پڑگئی ہوتو اس کا ضماد کرنے سے مواد خارج ہو کر ورم تحلیل ہو جا تا ہے۔
نفع خاص
تفریح و تقویت کے لیے مستعمل ہیں۔
مضر
امراض پہلو میں اس کا استعمال مضر ہے۔
مصلح
· کند ر
· گوند بول
بدل
ابریشم
مقدار خوراک
5سے7گرام
کیمیاوی تجزیہ
Volatile oil
Sugar
Starch
مشہور مرکب
· خمیرہ گاؤزباں سادہ
· خمیرہ آبریشم ساده
· شربت احمد شاہ