بادرنجبویہ/ Catmint/ Nepeta

بادرنجبویہ/ Catmint/ Nepeta

 بادرنجبویہ/ Catmint/ Nepeta

Catmint in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

مفرح القلوب

English Name

Catmint, Duperalis

Bengali

NA

Gujrati

NA

Hindi Name

بلی لوٹن

Latin name

Nepeta

Persian Name

بادرنجبویہ

Urdu Name

بلی لوٹن

Sindhi

NA

Marathi

NA

Panjabi

NA

Sanskrit

NA

ماہیت

بادرنجبویہ Catmint ایک بوٹی ہے جس کے پتے برگ ریحان کے مانند ہوتے ہیں اور ان سے اترج کے مانند خوشبو آتی ہے ۔  اسی لیے  اس کو بادرنجبویہ کہتے ہیں ۔(بادرنج بمعنی ترنج) ۔ایک خوشبو دار پودا ہے جس کے پتے برگ ریحان کے طرح ہوتے ہیں ۔

بادرنجبویہ Catmint کی شاخیں بکثرت ہوتی ہیں۔ یہ پو دارنگت میں سبنر سیاہی مائل اور مزہ میں تلخ ہوتا ہے ۔ بادرنجبویہ Nepetaمیں ترنج جیسی خوشبو آتی ہے اس لئے اس کا نام فارسی زبان میں بادرنجبویہ رکھا گیا ہے کیونکہ بادرنج معنی تریخ اور بو یہ معنی خوشبو کے ہوتے ہیں ۔

بادرنجبویہ Nepeta کی خوشبو پر بلی فریفتہ ہوکر مختلف حرکات کر نے (لوٹنے لگتی ہے( اس لئے اس کو ہندی میں بلی لوٹن کہا جا تا ہے ،قلب کی تفریح وتقویت کے لئے استعمال ہونے کی بنا پر اس کوعر بی زبان میں مفرح القلوب کہا جا تا ہے ، یہ پودا زیادہ سے زیادہ ایک گز لمبا ہوتا ہے، پورا پودا دوا مستعمل ہے۔

یہ  پہاڑی علاقوں کے علاوہ ہند وستان کے دیگر حصوں میں یورپ اور ایران میں بھی پایا جا تا ہے ۔

آپ کو یہ بھی پسند آسکتا ہے

مزاج

گرم ۲ خشک ۲

افعال

·      مفرح مقوی قلب

·      منضج سوداء

·      مصفی خون

·      محلل ومسخن

·      مطیب دہن

·      تریاق سموم

 استعمال

بادرنجبویہ Catmint کو زیادہ تر بلغمی و سودادی امراض  مثلا صرع، فالج ،لقوہ وغیرہ اور تفریح و قلب کی تقویت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اوجاع مفاصل اور ورم پستان پر اس کا ضماد لگاتے ہیں۔ بد بوۓدہن کو زائل کرنے کے لیے منہ میں چباتے ہیں۔ اس کا شربت اور عرق بھی بنایا جا تا ہے جو سودادی اور بلغمی امراض میں مستعمل ہیں۔

ضعف قلب، خفقان، وجع القلب، بلغمی وسوداوی امراض ،صرع ، فالج، لقوہ ،وجع المفاصل میں بادرنجبویہ Nepeta کا جوشاند و استعمال کیا جا تا ہے۔بخر الفم ( منھ کی بد بو ) میں مضو غا( چبا کر ) استعال کیا جا تا ہے ، وجع المفاصل ،  ورم پستان اورز ہر یلے جانوروں خصوصا کتے ، بچھو، بھڑ کے کاٹنے میں ضماد استعمال کیا جا تاہے۔

 مختلف قسم کےاورام خصوصا وہ خنازیر جس میں پیپ پڑگئی ہوتو اس کا ضماد کرنے سے مواد خارج ہو کر ورم تحلیل ہو جا تا ہے۔

 نفع خاص

تفریح و تقویت کے لیے مستعمل ہیں۔

 مضر

 امراض پہلو میں اس کا استعمال مضر ہے۔

مصلح

·      کند ر

·      گوند بول

بدل

 ابریشم

مقدار خوراک

5سے7گرام

کیمیاوی تجزیہ

Volatile oil

Sugar

Starch

مشہور مرکب

·      خمیرہ گاؤزباں سادہ

·      خمیرہ  آبریشم ساده

·      شربت احمد شاہ

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں